السبت، 26 جمادى الثانية 1446| 2024/12/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 23 جنوری 2012 م

حزب التحریر نے حقیقی تبدیلی کا جامع منصوبہ پیش کر دیا لاہور اور اسلام آباد میں "خلافت کے نظام" کے عنوان سے نمائش کا اہتمام

حزب التحریر نے حقیقی تبدیلی کا جامع منصوبہ پیش کر دیا۔ اس منصوبے کو لاہور اور اسلام آباد میں "خلافت کے نظام" کے عنوان کے تحت ہونے والی نمائشوں میں پیش کیا گیا۔ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا استعماری کفار کے ایجنٹ حکمرانوں اور ان کے سرمایہ دارانہ نظام سے نجات حاصل کرنے کی شدید خواہش کا اظہار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کر رہی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کی سنگین خامیاں اس قدر واضح ہو چکی ہیں کہ مغربی ممالک میں بھی عوام Occupy Movements کے نام پر تبدیلی کامطالبہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی سرمایہ دارانہ نظام کے رکھوالے مجبور ہو کر تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور امت سے خلافتِ راشدہ جیسا نظام نافذ کرنے کا جھوٹا وعدہ کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اسلام کے نظام یعنی خلافت کے حوالے سے عوام اور دانشور طبقے میں آگاہی بہت محدود ہے جس کی وجہ سے آج بھی حقیقی تبدیلی کو حقیقی جمہوریت اور آمریت سے مکمل نجات کے تصور کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جمہوریت اور آمریت دونوں صورتوں میں صرف سرمایہ دارانہ نظام ہی نافذ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے جس کے باعث عوام کئی دہائیوں سے حقیقی تبدیلی کا سورج نہیں دیکھ سکے۔ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے حزب التحریر ولایہ پاکستان نے لاہور، راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں عوام اور پاکستان کے دانشور طبقے کے سامنے حقیقی تبدیلی کا ایک جامع منصوبہ ایک نمائش کی صورت میں پیش کیا۔ اس نمائش میں خلافت کے مختلف نظام جیسے اسلام کا معاشی نظام، اسلام کا حکومتی نظام، اسلام کی خارجہ پالیسی، اسلام کا تعلیمی نظام، اسلام کا عدالتی نظام، اسلام کا معاشرتی نظام وغیرہ تفصیل کے ساتھ پیش کیاگیا۔ اسکے علاوہ دوسرے حکومتی اور سیاسی امور پر کتب اور دنیا بھر میں حزب التحریر کی سیاسی سرگرمیوں اوراس کے ہدف، خلافت کے متعلق مختلف عالمی شخصیات اور اداروں کے بیانات اور رپوٹز بھی پیش کی گئیں۔ اس نمائش کے ذریعے امت اور اس کے دانشور طبقے کو اس بات کا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اسلام کے نظام یعنی خلافت کو سمجھ سکیں تاکہ ماضی کی طرح استعماری طاقتیں اور ان کے ایجنٹ امت کو دوبارہ کسی خوش نما نعرے کے ذریعے دھوکا نہ دے سکیں اور امت کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں اس بار امت کو حقیقی تبدیلی یعنی خلافت نصیب ہو جس کی واپسی کا وعدہ اللہ سبحانہ وتعالی اور نبی ﷺ نے فرمایا ہے اور اس کے نتیجے میں امت کی غلامی اور رسوائی کا خاتمہ بھی ہوگا۔

شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریرکے نائب ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک