الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    7 من رجب 1443هـ شمارہ نمبر: 39 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 08 فروری 2022 م

پریس ریلیز

سینٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی جمہوری قیادت عالمی استعمار  کے مطالبات کی تکمیل کیلئے ایک صفحے پر ہے، صرف خلافت ہی عالمی استعمار کا انکار کرے گی!

 

سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری ہو یا اس سے قبل منی بجٹ، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پر قانون سازی یا کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کا قانون، اب سب پر واضح ہو چکا ہے کہ تمام جمہوری قیادت، خواہ وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ، عالمی استعمار کے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک صفحے پر ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہو، یا پیپلز پارٹی یا سول سپریمیسی کے دعویدار نواز لیگ کی،  آپسی اختلافات اور طاقت کی لڑائی کے باوجود، استعمار کے مطالبات کی منظوری کیلئے سب لائن حاضر ہو جاتے ہیں۔ تو یہ حکومت رہے یا اپوزیشن حکومت میں آ جائے، جمہوریت میں ہم عالمی غنڈوں کے سامنے بھیگی بلی بنی جمہوری قیادت ہی کا مشاہدہ کرتے رہیں گے۔  تو اے اہل قوت! کب تک ایسا چلے گا؟ کیا آپ محض تماشا دیکھتے رہیں گے؟ کیا اس علاقے کے مسلمانوں کا مقدر نسل در نسل استعمار کی غلامی ہی رہے گا؟

ہم پوچھتے ہیں کہ اس وقت حزب التحریر کے علاوہ کونسی سیاسی جماعت ہے جو  مسلمانوں کو قومی ریاست کی بیڑیوں سے آزاد کرنے کی دعوت دیتی ہے اور آپ کے سامنے افغانستان، وسطی ایشیا، مڈل ایسٹ اور مسلم دنیا کو ایک ریاست تلے متحد کرنے کا پروجیکٹ پیش کرتی ہے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ حزب التحریر کے علاوہ کونسی سیاسی جماعت ہے جو ہمیں ڈالر کے غلبے پر مبنی عالمی اقتصادی نظام کی بیڑیوں سے آزاد کرانے کا پروگرام پیش کرتی ہے ، جو سونے اور چاندی کی بطور کرنسی اجرا کر کے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کروائے گی۔ آخر حزب التحریر کے علاوہ کونسی سیاسی جماعت ہے جو خلافت کے قیام کے بعد افواج پاکستان کو کشمیر کی آزادی  کیلئے روانہ کرے گی اور مودی اور امیت شاہ کے منصوبے ان پر الٹ دے گی؟ کیا یہ جمہوری جماعتیں ایسا کرنے کا خواب بھی دیکھ سکتی ہیں؟  یہ خلافت ہو گی جو کلبھوشن اور اس کے ساتھیوں کو سزا دے گی جو بلوچستان اور دیگر علاقوں میں فتنے کی آگ پھیلا رہے  ہیں، جبکہ یہ جمہوری جماعتیں، خواہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، نام نہاد عالمی عدالتوں کے سامنے سرنڈر کر چکی ہیں۔ خلافت ہی اس فرسودہ، کفریہ عدالتی نظام سے ہمیں چھٹکارا دلائے گی جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ یہ جمہوری جماعتیں اسی انگریزی نظام کی وفادار ہیں اور ان کفریہ عدالتوں  کو معمولی ترمیموں کے ساتھ جاری رکھنے پر بضد ہیں۔  تو اہل قوت! کیا آپ کے پاس آپشن واضح نہیں؟ کیا خلافت اور حزب التحریر کے علاوہ بھی آزادی کا کوئی راستہ ہے؟

حضرت عمر ؓنے فرمایا؛ نحن قوم أعزَّنا الله بالإسلام فمهما ابتغينا العزَّة في غيره أذلَّنا الله" اللہ نے ہمیں اسلام کے ذریعے عزت دی ہے، اور جب بھی ہم اسلام سے ہٹ کر عزت ڈھونڈیں گے تو اللہ ہمیں ذلیل کر دے گا۔" جب سے مسلمانوں کی خلافت ختم ہوئی، اور مغرب سے متاثرہ طبقے نے مغرب کے انٹرنیشنل آرڈر ، ان کے سیاسی نظام ، ان کے عدالتی، معاشرتی اور معاشی نظام میں عزت ڈھونڈنے کی کوشش کی، تب سے ہم مزید سے مزید غلامی میں دھنستے جا رہے ہیں۔ اور اس سو سال کے طویل تاریک دور کے بعد وقت آ گیا ہے کہ اس کفریہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے۔ اے افواج پاکستان! اس نظام کی پالیسیوں کے باعث ہم کافر استعمار کے لیے تر نوالہ ہیں! ۔آگے بڑھیں اور حزب التحریر کو خلافت کے قیام کیلئے بیعت دیں، تاکہ غلامی کے اس سلسلے کا بالآخر اختتام ہو۔


﴿وَيَوۡمَـئِذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ط بِنَصۡرِ اللّٰهِ​ؕ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ‏ وَعۡدَ اللّٰهِ​ؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ وَعۡدَهٗ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ﴾

"اور اُس روز مومن شادمان ہوجائیں گے، اللہ کی نصرت سے وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب اور مہربان ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔"(سورۃ الروم: 4-6)

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک