الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    17 من شوال 1443هـ شمارہ نمبر: 64 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 17 مئی 2022 م

پریس ریلیز

 

لندن پلان ہو یا اسلام آباد مارچ، جمہوریت میں چمڑی عوام کی ہی ادھیڑی جاتی ہے

 

میڈیا اور تبصرہ نگار عوام کو لندن پلان اور اسلام آباد مارچ میں ایسے مشغول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے کہ ان منصوبوں اور سیاسی داؤ پیچوں سے عوام کے مسائل حل ہونے کی کوئی امید ہے ۔ مریم اورنگزیب ہو، شہباز گل یا رانا ثناء اللہ، ان کی بیان بازی ایسی ہے جیسے قریش کا سردار نضر بن حارث، رستم اور اسفندیار کی کہانیاں لوگوں کو سناتا تھا تاکہ لوگ رسول اللہﷺ کے پیغام حق سے کہیں اور مشغول ہو جائیں۔  میڈیا اور تبصرہ نگار بھی لوگوں کے سامنے یہ حقیقی سوال پیش نہیں کر رہے کہ کیا لندن پلان کے بعد بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی؟ کیا آئی ایم ایف کی شرائط مسترد کر دی جائیں گی؟ کیا بلاول بھٹو امریکہ جا کر نئی ڈکٹیشن لے کر نہیں آ رہا؟ کیا روپیہ ڈالر کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہو گا؟ کیا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی سستے داموں ملنا شروع ہو جائے گی؟ کیا سبسڈیاں ختم ہونگی؟ کیا کشمیر کا مسئلہ دفن نہیں کیا جائے گا؟ نہیں، بلکہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی لفظی گولہ باری میں ہی لوگوں کومصروف رکھیں گے تاکہ لوگوں کے حقیقی  مسائل پر بات نہ ہو سکے۔

 

 

کیا عمران خان آج یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ وہ فوری الیکشن کی صورت میں اگر حکومت بنا  بھی لیں تو وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے؟!  کیا عمران خان عوام کے سامنے دعویٰ کرنے کے لیے تیار ہیں کہ وہ امریکہ کو دی گئی ائیر لائن آف کمیونیکشن  (The Boulevard) بند کر دیں گے؟ کیا عمران خان کسی جلسے میں عوام سے وعدہ کرنے کو تیار ہیں کہ وہ آئندہ کسی سے بھیک کے نام پر "پیکج" نہیں مانگیں گے؟ کیا وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہماری بہادر اور تیار افواج کو متحرک کریں گے؟ نہیں، ایسا نہیں ہے۔ بلکہ یہ صرف دو سیاسی گروہوں کی آپس کی لڑائی ہے کہ پاکستان کے اقتدار اور وسائل پر کنٹرول کون حاصل کرے گا۔ یہ دونوں آپشنز عوام کی چمڑی ادھیڑنے کے سوا کچھ نہیں!!!

 

 

 اے پاکستان کے مسلمانو! ان دونوں ٹولوں کو مسترد کر دو کیونکہ جمہوریت میں غلامی، ذلت اور استعمار کی چاپلوسی کے سوا کچھ نہیں۔ یہ مسلمانوں کی  خلافت ہو گی، جس کے قیام کے ساتھ ہی پاکستان مسلم دنیا کو اپنے ساتھ جوڑنے کا آغاز کرے گا۔  خلافت ہمیں 5 ڈالر فی بیرل پر نکلنے والا تیل ہر گز 100 ڈالر کا نہیں دے گی، بلکہ اسلام کی رو سے تیل، گیس اور بجلی ملکیت عامہ ہے اور اسے عوام کو انتہائی مناسب قیمت یا محض لاگت پر دینا لازم ہے۔ یہ خلافت ہو گی جو موجودہ تمام بلواسطہ اور بلا واسطہ  غیر شرعی ٹیکسوں کا خاتمہ کر کے عوام اور کاروباروں کو براہ راست ریلیف دے گی، اور دولت مندوں پر شرعی ٹیکس لاگو کرے گی۔ خلافت 3000 ارب کی سودی ادائیگیاں بند کرکے عوام پر اس رقم کو خرچ کرے گی۔ خلافت بیرونی قرضوں کی اصل رقم کو ان حکمرانوں کی اضافی دولت سے ادا کرے گی جنہوں نے اپنے ادوار میں یہ قرض لئے، اور ان ناجائز قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالے گی۔  اور یہ خلافت ہو گی جو کشمیر اور قبلہ اول کیلئے فوج کشی کرے گی تاکہ مودی اور اس کے چیلوں کو گردن سے دبوچ لیا جائے جو ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر ظلم کر رہے ہیں، اور یہودی وجود کو ملیا میٹ کر دیا جائے۔ اے مسلمانو! اس خلافت سے ہی تم عالمی پلئیر بنو گے۔ جمہوریت صرف طاقتور ٹولوں کی آپسی لڑائی کے سوا کچھ نہیں۔ تو آگے بڑھو، اور اپنے گھر والوں اور ان رشتہ داروں کو قائل کرو جو افواج پاکستان میں ہیں ، کہ وہ خلافت کے قیام کیلئے حزب التحریر کو نصرہ فراہم کریں، تاکہ ذلت کے اس دور کا خاتمہ ہو سکے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک