المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | اتوار, 18 اکتوبر 2009 م |
وزیرستان آپریشن، جان کیری کی آمد اور گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں حزب التحریر کے احتجاجی مظاہرے
حزب التحریر نے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ مظاہرے وزیرستان آپریشن، امریکی سینیٹر جان کیری کی آمد اور حزب التحریر کے ۰۳ سے زائد کارکنوں اور سپورٹرز کی گرفتاریوں کے خلاف کئے گئے تھے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی راج اور گرفتاریوں کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حزب کے ممبران کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت کو یہ باور کرایا کہ حزب اپنی غیر عسکری سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مزید برآں انہوں نے بڑھتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ اور امریکی راج کے لئے حکمرانوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مکمل مدد و معاونت کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کے دہشت گرد اسلام آباد کی گلیوں میں دندناتے پھرتے ہیں جبکہ اسلام اور خلافت کی بات کرنے والوں کو گھروں سے اٹھالیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہیں اور حزب التحریر وزیرستان میں بے گناہ شہریوں اور فوج کے جوانوں کو لڑانے کی سازش کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ مقررین نے جان کیری کی آمد کی بھی مذمت کی جو پاکستان کے معاملات کو مائیکرو مینج کرنے کے لئے پاکستان آرہا ہے۔ حزب التحریر ایک غیر عسکری سیاسی جماعت ہے جس کا عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں لیکن استعمار کے حکم پر اس پر تقریباً ہر مسلم ملک میں پابندی لگائی جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حزب التحریر نہ صرف موجودہ سرمایہ درانہ نظام کا متبادل پیش کر رہی ہے بلکہ اس کے پاس خلافت کی شکل میں امت کی وحدت کا عملی پروگرام بھی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اہل نصرت حزب التحریر کی پکار پر لبیک کہیں اور حزب کو نصرت فراہم کرتے ہوئے خلافت کا قیام عمل میں لائیں۔ اسی میں دونوں جہان کی کامیابی ہے!
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |