السبت، 04 رجب 1446| 2025/01/04
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     بدھ, 27 جون 2012 م

پاک فوج کے جوانوں کے قاتل جنرل جان ایلن کے دورہ پاکستان کے خلاف حزب التحریر کے ملک گیر مظاہرے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے سانحہ سلالہ میں ملوث پاک فوج کے جوانوں کے قاتل امریکی جنرل جان ایلن کے دورہ پاکستان کے خلاف ملک گیر مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "سلالہ کے قاتل کی خوشامد ۔ غداری کی علامت" اور "غدار حکمرانوں ۔ امریکہ کے لیے پاک فوج قربان" تحریر تھا۔ مظاہرین سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے اس شرمناک عمل کی شدید مذمت کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار امت کویہ کہہ کر دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان امریکی جنرلوں کو نہ صرف ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے باعث عزت سمجھتے ہیں جن کے ہاتھ سلالہ کے 24 شہید جوانوں اور ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے ہزاروں شہریوں کے خون سے رنگے ہوئیں ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ جنرل جان ایلن کے دورہ سے قبل پچھلے چند دنوں میں افواج پاکستان پر قبائلی علاقوں میں حملوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور انھیں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے جیسے سوات آپریشن سے قبل کیا گیا تھاتاکہ افواج پاکستان اور عوام میں قبائلی علاقوں میں جاری امریکی فتنے کی جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے رائے عامہ کو پیدا کیا جائے۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ آمر اور جمہوری دونوں طرح کے حکمران عوام کی جان و مال، عزت و آبرو، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور صرف خلافت ہی امت اور اس کے مفادات کے تحفظ کر سکتی ہے۔

مظاہرین نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں، امریکی اڈوں اور سفارت خانوں کو بند کریں، امریکی سفارت کاروں اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملک بدر کریں، قبائلی علاقوں میں جاری امریکی فتنے کی جنگ کا خاتمہ کریں اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو مدد و نصرة فراہم کریں۔ آخر میں مظاہرین "غداروں کو ہٹاو ۔ خلافت کو لاو"، "ایمبیسی اڈے بند کرو ۔ امریکی راج ختم کرو" کے نعرے لگاتے ہوئے پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے۔

شہزاد شیخ

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک