المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 25 من ربيع الاول 1445هـ | شمارہ نمبر: 13 / 1445 |
عیسوی تاریخ | منگل, 10 اکتوبر 2023 م |
پریس ریلیز
اصل پہلو تو گم ہو گیا؟!
تجزیوں اور سازشوں کے تانے بانے ڈھونڈنے نے اسرائیل کے متعلق بنیادی مسئلے کو پس انداز کر دیا ہے۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ فلسطین ایک اسلامی سرزمین ہے جس پر اسرائیل غاصبانہ طور پر قائم کیا گیا ہے۔اس سرزمین کو آزاد کرانا پوریامت پر فرض ہے اور سب سے پہلے مسلم دنیا کی افواج پر فرض ہے۔
مسلم دنیاکی افواج میں یہ صلاحیت موجود ہے اور یہ مسلم دنیا کے خائن حکمران ہیں جنہوں نے اپنی بے عملی، بزدلی اور امریکہ کے ایما پر اسرائیل کے گرد تحفظ کی باڑ قائم کر رکھی ہے اور اس کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر قائم کر رکھا ہے۔
موجودہ حملے نے ایک بار پھر اسرائیل کے حفاظتی انتظام کے بودے پن کو بے نقاب کر دیا ہے۔
جب مسلمانوں اور کفار میں جنگ چھڑ جائے اور مسلم افواج میں ان کی مدد کی قوت موجود ہو تو ان کا حرکت میں آنا فرض ہے۔
اسرائیل دہائیوں سے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کا شکنجہ کسے ہوئے ہے اس صورت حال میں توجہ کو اصل امر کی بجائے بحث کو اس چیز کی طرف موڑنا کہ کون کس کے ساتھ ہے، ابھی جنگ کی کیا ضرورت ہے، اس کے نتیجے میں تو اسرائیلی اور بپھر جائیں گے، وغیرہ وغیرہ مسلمانوں کی مدد میں حصہ ڈالنے سے کنارا کشی اختیار کرنا ہے۔ اس وقت پوری توجہ مسلم افواج کو پکارنے اور انہیں ان کا فرض یاد دلانے پر مرکوز ہونی چاہئے کہ وہ حرکت میں آ کر اسرائیل کو صفحہ ہستی سےمٹائیں۔اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ﴾
" اے اہل ایمان! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا۔"(محمد، 47:7)
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |