المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 25 من شـعبان 1445هـ | شمارہ نمبر: 36 / 1445 |
عیسوی تاریخ | بدھ, 06 مارچ 2024 م |
پریس ریلیز
پاکستان کی نئی حکومت، امریکہ اور پاکستانی فوجی قیادت میں موجود امریکی ایجنٹوں کی آشیرباد سے پاکستان کو تباہ حال کر دے گی
4 مارچ 2024 کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا، "جمہوری پاکستان، امریکہ- پاکستان کے مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے، اور نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہمارے روابط ان مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گے۔" امریکہ، فوجی قیادت میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کی شرائط اور مداخلت، بھاری سودی ادائیگیوں، کمر توڑ ٹیکسوں اور مفلوج کردینے والی مہنگائی کے ذریعےتباہ حال کر دیا جائے گا۔ ہندو ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کے لیے پاکستان کو سیکیورٹی ضروریات کے لحاظ سے ذلت آمیز مقام پر لایا جائے گا، تا کہ خطے میں ہندوریاست کےثقافتی، اقتصادی اور فوجی تسلط کو یقینی بنایا جائے۔ جب سے امریکہ نے پاکستان کی فوج کو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کنٹرول کیا ہے، یہ حکومت بھی تب سے آنے والی ہر حکومت کی مانند ہی ہے۔ نئی حکومت کی ریڈ لائن امریکی احکامات کی نافرمانی، اور ملک کے حقیقی حکمرانوں کے ساتھ تصادم ہیں، جو کہ انتہائی بدعنوان جرنیلوں کا ایک منتخب ٹولہ ہے، جنہوں نے اپنی دنیا کے لیے ملک اور اپنی آخرت کو بیچ ڈالا ہے۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
اب ہم "ووٹ کو عزت دو" کے جملے کا پورا مطلب جانتے ہیں۔ جمہوریت میں ووٹ کا مقصدصرف پاکستان میں امریکی استعماریت کو جاری رکھنا ہے۔ جمہوریت کے ذریعے تبدیلی کی امیدمحض دھوکاہے۔ بھر پور "احتجاجی ووٹ" کے باوجود واضح ناکامی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جمہوریت کے ذریعے تبدیلی ممکن ہی نہیں ہے۔ جب تک جمہوریت کی حکمرانی رہے گی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جب تک فوج میں امریکی ایجنٹ موجود ہیں، جو احتیاط سے ایسے سیاسی رہنماؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے ساتھ غداری، بے وفائی اور دھوکہ دہی میں شامل ہوں گے۔ جہاں تک ملک سے بھاگنے کا آپشن ہے، تو یہ 250 ملین لوگوں کا حل نہیں ہے۔ لہٰذا ہم پر تبدیلی کا راستہ واضح ہونا چاہئے۔ تبدیلی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے نازل کردہ وحی کے ذریعے حکمرانی ہے۔ تبدیلی ان لوگوں کے ذریعے ہے جو قرآن اور سنت نبویﷺ کے مطابق حکمرانی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ تبدیلی دین کے لیے اہل اقتدار سے نصرۃ حاصل کرنے سے ہوتی ہے۔ آئیے، اپنی مایوسی کو دور کریں اور تبدیلی کے راستے پر توجہ دیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ مسلح افواج میں ہمارے بیٹے اپنی قیادت میں موجود غداروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ دیں۔
اے افواج پاکستان کے مسلمانو!
پاکستان کئی دہائیوں سے کرپٹ فوجی قیادتوں سے دوچار ہے۔ اور یہی حال پوری امت اسلامیہ کا ہے۔ ان لوگوں کا حال دیکھیں جن کی حفاظت کی آپ نے قسم کھائی ہے۔ امت محمدﷺ کا حال دیکھیں کہ جس کا حصہ بنا کر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت بخشی ہے۔ امت اسلامیہ کو اس کے دشمنوں نے کچل کر رسوا کردیا ہے،لیکن آپ اپنی امت کو اس تباہ کن صورتحال سے نکالنے کے لیے احکامات کا انتظار کررہے ہیں، جو کبھی بھی غدار قیادت کی جانب سے نہیں آئیں گے۔ جنگ شروع ہو چکی ہے اور آپ نے ابھی تک اس میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ یہ تجزیہ کرنے یا مستقبل کی پیشین گوئی کرنے کا وقت نہیں ہے۔ یہ مستعفی ہونے یا ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کرنے کا وقت نہیں ہے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق عمل کرنے کا وقت ہے۔ اپنی بے عملی کو جھٹک دیں اور انصارؓ کے نقش قدم پر چلیں، جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیا تھا۔ یہ انصارؓ ہیں جو کسی بھی مخلص فوجی افسر کے لیے تقویٰ کا نمونہ ہیں، وہ مخلص افسران جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ملاقات سے ڈرتے ہیں۔ انصارؓ نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی کے قیام کے لیےاپنی نصرۃ فراہم کر کے اس دنیا کی آخرت کے بدلے تجارت کی۔ یہی آپ کو بھی کرنا چاہیے۔ انصارؓ نے ظالموں کی فوجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے، فتح اور شہادت کی مسلسل جدوجہد کی۔ ان شاء اللہ آپ کو نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے سائے تلے ایسا ہی کرنے کا موقع ملے گا۔
اے پاکستان کے مسلمانوں اور اس کی مسلح افواج!
اسلامی دنیا میں ایک بہت بڑا سیاسی خلا ہے، لیکن اس خلا کو پُر کرنے کے لیے قابل قیادت کا فقدان ہے۔ 1953 سے، حزب التحریر نے پوری اسلامی دنیا میں، اور ہر ملک کے آبادی کے تمام حصوں میں انتھک کام کیا ہے۔ اس تمام عرصے میں اور ان تمام جگہوں پر حزب التحریر ہمیشہ ایک باخبر اور مخلص رہنما کا کردار ادا کرتی رہی ہے، جو کبھی گمراہی کے ساتھ گمراہ نہیں ہوتی۔ اس نے اپنی تمام سیاسی آراء قرآن اور سنت نبویﷺ سے اخذ کی ہے۔ اس کے شباب نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، ظالموں کے ہاتھوں تکالیف، قید، اغوا، اذیت اور قتل و غارت گری جیسی سختیاں جھیلتے ہیں۔ آئیے ہم حزب التحریر کے ساتھ مل کر اپنے خوبصورت دین کو اس کے صحیح مقام پر بحال کریں، حکمرانی اور اختیار میں پوری انسانیت کے لیے ایک روشن مثال بن جائیں۔ درحقیقت ایسے اعمال صالحہ واجب الادا ہیں۔ عربوں اور ترکوں کے درمیان استعمار اور ان کے ایجنٹوں کے ہاتھوں خلافت کو تباہ ہوئے سو سال ہو چکے ہیں۔ یہ رمضان، فتح کا مہینہ، ہم پر ایسے وقت میں آرہا ہے جب امت بے پناہ مصائب سے دوچار ہے، جس میں غزہ ہاشم ان مصائب کے عروج پر ہے۔ پاکستان ہی کیوں نہ نبوت کے نقش قدم پر دوبارہ خلافت قائم کرے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرے اور امت کو راحت فراہم کرے۔ آئیے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے دین کی حمایت کریں، تاکہ اللہ ہماری مدد کرے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ * وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْساً لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ * ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ﴾
"اے ایمان والو! اگر تم اللہ (عزوجل) کا ساتھ دو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمائے گا۔ جہاں تک کافروں کا تعلق ہے تو وہ برباد ہو گئے اور ان کے اعمال باطل ہو گئے۔ یہ اس لیے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ تمام چیزوں سے نفرت کرتے ہیں اس لیے وہ ان کے اعمال کو باطل کر دیتا ہے۔"(محمد، 9-7)
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |