الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     اتوار, 30 دسمبر 2012 م

حنا ربانی کھر کا دورہ سعودیہ عرب شام کے جابر کا خاتمہ قریب ہے اسی لیے دوسرے جابروں نے بھی لا حاصل بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے

پاکستان کی وزیر خارجہ یکم جنوری 2013 کو شام کے معاملے پر امریکہ اور خطے میں موجود دیگر غدار مسلمان حکمرانوں کی سازش میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے سعودی عرب جا رہی ہیں۔ یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب پاکستان نیویارک میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے جا رہاہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت اس وقت سنبھال رہا ہے جب شام کا مسئلہ سب سے بڑا بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ کے اس ہنگامی دورے کا مقصد پاکستان کے حکمرانوں کے آقا، امریکہ، کی خوشنودی اور اس کے مفادات کا تحفظ ہے۔ استعماری طاقتیں اس بات سے سخت پریشان ہیں کہ شام کے مسلمانوں کی جانب سے کسی بھی مغربی مداخلت کو مسترد کیا جا رہا ہے چاہے وہ ان کے نئے ایجنٹ کی صورت میں ہو یا مغربی جمہوریت کے نفاذ کی صورت میں۔ وہ اس بات سے سخت خوفزدہ ہیں کہ شام کے مسلمانوں نے اللہ سبحانہ و تعالی کے سوا کسی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں خلافت کی آواز سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ امریکہ شام میں خلافت کے قیام سے پریشان ہے اور اس بات سے خوفزدہ ہے کہ یہ خلافت دوسری مسلم سرزمینوں تک پھیل جائے گی کیونکہ خلافت تمام مسلمانوں کی ریاست ہے اور اس کا خلیفہ تمام مسلمانوں کا حکمران ہوتا ہے۔

اب تک پاکستان کے حکمرانوں نے شام کی حقیقی صورتحال سے متعلق میڈیا بلیک آوٹ کر کے، جس میں اس وہ وڈیوز بھی شامل ہیں جس میں شام کے مسلمان عظیم شان مظاہروں میں خلافت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، امریکہ کی معاونت کی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے مغرب کے اس موقف کی حمائت کی ہے جس میں شام میں اسلامی تحریکوں کی موجودگی کی مخالفت کی گئی ہے اور مغرب انھیں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر شام میں مغرب کی فوجی مداخلت چاہتا ہے۔ پاکستان کے حکمران پاکستان میں خلافت کے مطالبے کی قوت سے گھبرا کر افواج پاکستان اور سیاست دانوں میں موجود ان لوگوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ اس غدار زرداری، کیانی اور ان کے ٹولے سے بالکل غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ یہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی جنگ میں بھر پور شرکت کرتے ہیں، ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکی دہشت گردوں کو پاکستان بھر میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں، ہر اس شخص کو انعام سے نوازتے ہیں جو ان کی غداری میں معاونت فراہم کرے اور امریکہ کی حمائت میں میڈیا مہم چلاتے ہیں۔

اس وقت شام میں خلافت کے قیام کی جدوجہد مغربی استعماری طاقتوں کے خلاف پوری مسلم امت کی جدوجہد کی ترجمانی کرتی ہے۔ غدار حکمرانوں کی بھاگ دوڑ صرف ان کی غداریوں پرمہر تصدیق ثبت ہوگی جنھیں خلافت کی عدالتوں میں اپنی غداریوں کی بناء پر ذلت آمیز مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم ان غدار حکمرانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی یہ بھاگ دوڑ خلافت کے قیام کو روکنے کے لیے ناکافی ہے اور ان کی یہ شدید کوشش قیامت کے دن اللہ کی شدید ناراضگی کا باعث بنے گا۔ لہذا ان کی یہ بھاگ دوڑ لا حاصل ہے کیونکہ اسلام اور اس کی امت اللہ سبحانہ و تعالی کی مدد سے ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔

يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَىٰ ٱللَّهُ إِلاَّ أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَافِرُون هُوَ ٱلَّذِيۤ أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ َ

وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ انکاری ہے مگر اس بات کا کہ اپنا نور پورا کرے گو کافر نا خوش ہوں۔ اسی نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے تمام مذاہب پر غالب کر دے اگرچہ مشرک برا مانیں۔

(التوبة:32,33)

پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک