الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 01 مارچ 2013 م

پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان کے اغوا کا مسئلہ نوید بٹ کے خاندان کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت اور ان کی ایجنسیوں کے نام کھلا خط  

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے نام

اے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور اہلکارو!

آج تمہارے عقوبت خانے میں میرے شوہر نوید بٹ کی غیر قانونی قید کو نو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔ تم لوگ نوید بٹ کے ماضی اور حال سے اچھی طرح واقف ہو اور جانتے ہوکہ ان کا دامن کسی جرم سے آلودہ نہیں۔ نہ تو وہ کوئی دہشت گرد ہیں نہ ہی کسی قسم کی ریاست مخالف سرگرمی میں ان کا کوئی کردار ہے۔ ان کا تعلق تو محض قلم اور کاغذ اور دوسروں تک زبانی اپنا پیغام پہنچانے سے ہے۔ پھر کس جرم کے تحت تم نے انہیں اغوا کر رکھا ہے؟ یہ جرم کہ وہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک خدادادِ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں؟ کیا یہ خواہش اتنا بڑا جرم ہے کہ اس کے نتیجے میں ایک معصوم شہری کو بغیر مقدمہ چلائے قید کر دیا جائے۔ وہ بھی اس طرح کہ اس کے گھر والوں کو اس کے حال کی کوئی خبر نہ ہونے دی جائے اور عدالت میں آکر یہ سفید جھوٹ بول دیا جائے کہ وہ ہماری تحویل میں ہے ہی نہیں۔

اے خفیہ ایجنسیوں کے کارندو!

میں تمہیں نصیحت کرتی ہوں کہ تم اپنی نوکریوں، اپنی تنخواہوں اور عہدوں کی خاطر، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام لینے والے، اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرنے والے اللہ کے محبوب بندوں کو اذیت دینا بند کرو۔ کیا تم لوگ نہیں جانتے کہ تم نے روز آخرت اللہ کو جواب دینا ہے؟ کیا تم لوگ مسلمان نہیں؟ یا تم نے (نعوذ باللہ) اللہ سے کوئی عہد نامہ لے لیا ہے کہ تمہارے سب گناہوں پر تمہیں معافی مل جائے گی۔ ایک بے گناہ شخص کو قید کر کے تم کیوں اپنے سر گناہوں کا بوجھ جمع کر رہے ہو؟ کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان نہیں سنا:

المسلم من سلم المسلمون من لسانه و يده

"مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں" (المستدرک)

اور کیا خود تمہارے بیوی بچے نہیں؟ کیا تم سمجھتے ہوکہ ایسے معصوم مسلمانوں کو قید کرکے اور ان کے بیوی بچوں کو تکلیف پہنچا کر تم اپنے گھر والوں کے لیے منافعت حاصل کرلو گے؟ جبکہ تمہارے حصے میں محض بد دعائیں آرہی ہیں جو دن رات مجھ جیسے اور کئی معصوم شہریوں کے گھر والے تمہیں دے رہے ہیں۔ میں تمہیں اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان یاد دلاتی ہوں جس میں انہوں نے مظلوم کی دعا سے بچنے کی تنبیہ کی ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمْ الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ وَالْإِمَامُ الْعَادِلُ وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللَّهُ فَوْقَ الْغَمَامِ وَيَفْتَحُ لَهَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ وَيَقُولُ الرَّبُّ وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ (بخاری)

"تین لوگوں کی دعا رد نہیں کی جاتی، روزہ دار کی دعا جب تک کہ وہ افطار نہ کرے، عادل حکمران کی دعا اور مظلوم کی دعا جو بادلوں سے اوپر اٹھتی ہے اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور رب تعالیٰ فرماتاہے مجھے میری عظمت و جلال کی قسم میں ضرور تیری مدد کروں گا اگرچہ یہ کچھ دیر بعد ہی ہو۔"

اور اللہ کے رسول ﷺ نے مزید فرمایا:

وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ (بخاری)

"مظلوم کی بد دعا سے بچنا، کیونکہ اس کی بد دعا ء اور اللہ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں۔"

اللہ کا خوف کھائو نوکریوں اور مال کی خاطریہ مظالم کرنے سے باز آجائو۔ اور اگر تمہیں اللہ اور آخرت کی سزا کا کوئی خوف نہیں ہے تو یہ مت سمجھنا کہ دنیا میں اس جرم کے بدلے تمہیں کوئی سزا نہیں ملے گی اور شاید آخرت تو تم میں سے بعض کے خیال کے مطابق کس نے دیکھی ہے؟ یاد رکھو! جس خلافت کو قائم ہونے سے روکنے کے لئے تم نے اپنے مغربی آقائوں کے حکم پر میرے شوہر نوید بٹ کو اغوا کر رکھا ہے وہ تمہارے سروں پر تلوار کی طرح لٹک رہی ہے۔ اور بہت جلد تم پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس کو قائم ہوتا دیکھو گے۔ اور یہ بھی یاد رکھو کہ اگر تم لوگوں نے میرے شوہر نوید کو رہا نہ کیا تو وہ پہلا مقدمہ جو قاضی کی عدالت میں دائر ہو گا وہ تمہارے اس غیر قانونی اغوا کے خلاف میں دائر کروں گی۔ پھر اپنے اس جرم کی سزا اس دنیا میں بھی بھگتنے کے لیے تیار رہنا! اور آخرت کے دن تو تمہارا گریبان ہوگا اور میرے ہاتھ ہوں گے اور اس دن بھی تم لوگوں کی آنکھیں پھٹی ہوئی ہوں گی!

اے خفیہ ایجنسیو ں کے سربراہان اور اہلکارو!

مجھے یقین ہے کہ تم اپنی تمام تر مادی طاقت کے باوجود میرے شوہر کے عزم و استقلال میں کسی قسم کی کمزوری نہیں لاسکتے۔ اور تمہارا انہیں اس طرح قید کیے رکھنا خلافت کے داعیوں کے لئے ایندھن کا کام دے رہا ہے اور وہ پہلے سے بڑھ کر اس کو قائم کرنے کے لئے متحرک ہیں۔ اور اللہ تعالی ایسے ہی اپنے محبوب بندوں کے ذریعے ظالموں کو ذلیل و رسوا کرتا ہے۔ اب بھی وقت ہے، اپنے اس عمل بد کو خیرباد کہہ دو، اس گناہوں کے بنڈل سے چھٹکارا حاصل کرو! میرے شوہر کو رہا کرو اور ظالموں کا ساتھ دینے کے بجائے مظلوموں کا ساتھ دو۔ اسلام کا ساتھ دو۔ امت کا ساتھ دو۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دو۔ خلافت کے داعیوں کا ساتھ دو۔ امریکہ، برطانیہ اور اسلام دشمنوں کے جاسوسوں کو پکڑو۔ اب بھی وقت ہے۔ اب بھی وقت ہے خدارا خود کو اور اپنے گھر والوں کو مکافاتِ عمل سے بچائو اور بد دعائیں نہ سمیٹو!

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلاَّ أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

"ان مسلمانوں کے کسی گناہ کا یہ بدلہ نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ تعالیٰ عالب سزاوار کی ذات پر ایمان لائے تھے۔ جس کے لئے آسمان اور زمین کا ملک ہے اور جو اللہ ہر چیز پر حاضر اور خوب واقف ہے۔ بے شک جن لوگوں نے مسلمان مرد و عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کے عذاب ہیں اور جلنے کے عذاب ہیں"

اہلیہ نوید بٹ، پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک