الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 09 جون 2014 م

کراچی ائرپورٹ پر حملہ راحیل-نواز حکومت کا امریکہ کے ساتھ شیطانی اتحاد کا نتیجہ ہے جب تک امریکی اہلکار حساس علاقوں میں دندناتے پھریں گےایسے خونی حملے جاری رہیں گے

حزب التحریر ولایہ پاکستان کراچی ائر پورٹ پر حملے کی مذمت کرتی ہے اور اللہ سے شہید ہونے والےافراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔8 جون کی رات کراچی ائرپورٹ پر جس آسانی سے دس دہشت گرد داخل ہوئے، اس نے مہران نیول بیس کراچی اور کامرہ ائر بیس پر حملوں کی یاد کو تازہ کردیا ۔ایک بار پھر دہشت گرد اسلحے سے لدے حساس ترین علاقے میں اس آسانی سے داخل ہوگئے جیسے وہ بچوں کے پارک میں داخل ہو رہے ہوں۔ یہ بات اب پوری قوم جان چکی ہے کہ جب بھی امریکی حکم پر قبائلی علاقے میں کسی فوجی آپریشن کو شروع کرنا مقصود ہوتا ہے تو افواج پاکستان اور عوام میں اس کے موافق رائے عامہ پیدا کرنے کے لیے فوجی و شہری تنصیبات پر خونی حملے شروع ہو جاتے ہیں۔ اور پھر ان حملوں کو جواز بنا کر پاکستان کی فوج اور عوام پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ" امریکی صلیبی جنگ نہیں بلکہ یہ ہماری جنگ ہے۔
یہ حملے اس وقت ہوئے جب شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے لیے امریکی حکم نامہ اس کا نائب سیکریٹری خارجہ ویلیم برنز 9 مئی 2014کو پاکستان کے دورے میں پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے حوالے کرچکا ہے۔ پھر اس آپریشن کے حوالے سے ماحول بنانے کے لیے راحیل-نواز حکومت نے شمالی وزیرستان کے قبائلیوں کو پندرہ روز کی مہلت دی ہے۔اور پھر محض چند دنوں کے وقفے سےپہلے 4 جون 2014 کو راولپنڈی میں دو فوجی افسران پر خودکش حملہ ہوا اور ان کی شہادت ہوئی اور 8 جون کی رات کراچی ائر پورٹ پر حملہ ہوجاتا ہے۔ یہ حملے اس لیے کیے گئے ہیں تا کہ شمالی وزیرستان میں بھر پور فوجی آپریشن کے لیے فوجی و عوامی رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔ لہٰذا ان حملوں کا فائدہ سوائے امریکہ اور پاکستان کی قیادت میں موجود اس کے ایجنٹوں کے اور کسی کو نہیں پہنچتا ۔
یہ بات اب بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک میں اس قسم کی کاروائیوں کے پیچھے امریکی ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا رفرما ہے، جس کا مقصد افواج پاکستان کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ جب تک امریکی اہلکار جی۔ایچ۔کیو، فوجی اڈوں اورحساس تنصیبات سمیت پورے پاکستان میں دندناتے پھریں گے تاکہ کمزور مقامات کی معلومات حاصل کریں اور پھر انہیں ہمارے خلاف استعمال کریں، ہماری تنصیبات پر ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔ یہ حملے راحیل۔نواز حکومت کا امریکہ کے ساتھ شیطانی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے جس نے امریکی دہشت گردوں کو ملک میں اس قسم کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے کی آزادی فراہم کررکھی ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ آج تک مہران بیس کراچی اور کامرہ ائر بیس کی تحقیقات سامنے نہیں آسکیں اور اس قسم کا حملہ ہوجانے کے بعد بھی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کیں جاتیں کہ دہشت گرد دوبارہ حساس تنصیبات میں داخل نہ ہوسکیں۔ آخر کیوں امریکی دہشت گرد ملک میں آزادنہ گھومتے پھرتے ہیں یہاں تک کہ ایف۔بی۔آئی کا مسلحہ ایجنٹ کراچی ائر پورٹ پرگرفتار ہوتا ہے اور حکومت اسے رہا کردیتی ہے۔
حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے سوال کرتی ہے کہ کب تک افواج پاکستان اور عوام کو اس امریکی صلیبی جنگ کا ایندھن بنتا دیکھتے رہیں گے؟مشرف-عزیز، اورکیانی-زرداری حکومت کی طرح راحیل-نواز حکومت بھی امریکی اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی افواج اور اس کے عوام کو قربان کررہی ہے۔یہ خونی صورتحال صرف اسی وقت ختم ہوسکتی ہے جب آپ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہٹا کر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں گے۔ پھر مسلمانوں کا خلیفہ ریاست خلافت کے اسلامی آئین پر عمل کرتے ہوئے تمام دشمن ممالک کے فوجی ، سفارتی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملک بدر کرے گا اور ان کے زہریلے اور ناپاک وجود سے اس اسلامی سرزمین کو پاک کرے گا۔
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک