الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 17 جون 2014 م

شمالی وزیرستان آپریشن راحیل نواز حکومت پاک فوج کوامریکی جنگ کا ایندھن بنا رہی ہے

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے افغانستان اور خطے میں امریکی مفادات کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ 9 مئی 2014 کو نائب امریکی سیکریٹری خارجہ ویلیم برنز کے دورہ پاکستان کے بعد ہی یہ واضح ہوچکا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اب یقینی ہے کیونکہ برنزنے راحیل-نواز حکومت کو یہ حکم دیا تھا کہ اگلی افغان حکومت کے قیام سے قبل شمالی وزیرستان سے ان مجاہدین کا خاتمہ کردیا جائے جو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر افغانستان میں اس کے مفادات کی تکمیل کے لیے تیار نہیں اور جو افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء تک امریکی قبضے کے خلاف جہادکو جاری رکھنے کے حامی ہیں۔
راحیل-نواز حکومت نے اس امریکی حکم کو بجا لانے کے لیے امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ فوجی و شہری تنصیبات پر حملے کروائے تا کہ فوجی آپریشن کے لیے رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔ لہٰذا ویلیم برنز کے دورہ سے ایک روز قبل شمالی وزیرستان میں ایک حملے میں دس فوجی مارے گئےاور اس دورے کے چند روز بعد راولپنڈی کےقریب دو اعلیٰ فوجی افسران ایک اور حملے میں جابحق ہوئے اور پھر کراچی ائرپورٹ پر حملہ ہوا۔ ا ن حملوں کو جواز بناتے ہوئے راحیل-نواز حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کا نعرہ بلند کیا اور شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن "ضرب ِعضب" کا اعلان کردیا۔ حزب التحریر سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں سے سوال کرتی ہے کہ تم نے اس وقت "آپریشن ضرب ِعضب" کیوں نہ شروع کیا جب امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پاک فوج کے درجنوں افسران اور جوانوں کو شہید کردیا تھا؟ تم نے امریکہ کے خلاف اس وقت "آپریشن ضرب ِعضب" کا آغاز کیوں نہ کیا جب اس نے ایبٹ آباد پر حملہ کر کے دنیا کی ساتویں بڑی فوج کو دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کروا دیا تھا، تم نے کشمیر، سیاچن اور سرکریک کو بھارت کے قبضے سے نجات دلانے کے لیے "آپریشن ضرب ِعضب" کا آغاز کیوں نہ کیا اور تم نے ریمنڈ ڈیوس اور ایف۔بی۔آئی ایجنٹ جوئیل کاکس کی گرفتاری کے باوجود ملک میں قائم امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے خلاف "آپریشن ضرب ِعضب " کا آغاز کیوں نہ کیا۔ لیکن اپنے آقا امریکہ کا حکم بجا لانے کے لیے تم نے پاک افواج کو اس امریکی جنگ کا ایندھن بنانے کا حکم جاری کردیا ہے جو کسی صورت اس فتنے کی جنگ کاحصہ نہیں بننا چاہتی بلکہ افواج پاکستان کا ہر آفیسر اور سپاہی اسلام کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے کفار کے خلاف جہاد کرنا چاہتا ہے۔
حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو خبردار کرتی ہے کہ تمھاری خاموشی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو اپنی غداریوں کو جاری و ساری رکھنے کا حوصلہ فراہم کررہی ہے۔ حزب التحریر آپ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہٹا کر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں تا کہ افواج پاکستان کو امریکی جنگ کا ایندھن بننے سے روکا جاسکے اور ایک خلیفہ راشد کی قیادت تلے کفار کے خلاف آپ کے شوق جہاد و شہادت کی تسکین ممکن ہوسکے۔
وَإِن تَتَوَلَّوْاْ يَسْتَبْدِلْ قَوْماً غَيْرَكُمْ ثُمَّ لاَ يَكُونُوۤاْ أَمْثَالَكُم
"اور اگر تم پھر گئے تو وہ تمھاری جگہ دوسری قوم لے آئے گا پھر وہ تمھاری طرح نہ ہوں گے" (محمد:38)
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک