المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | اتوار, 05 اکتوبر 2014 م |
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے عید کا پیغام جاری کردیا رسول اللہ ﷺ کے نقش قدم پر چلنے والی دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لئے اپنی کوشش میں اضافہ کردیں
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے مسلمانوں کے لئے عید کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان شہزاد شیخ نے پاکستان کے مسلمانوں سے خطاب کیا ہے۔ شہزاد شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ " ہم اس وقت عیدلاضحٰی منا رہے ہیں جب دنیا بھر میں مسلمانوں کو صرف اس وجہ سے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمارے رب ہیں۔ مسلمان صرف غیر ملکی طاقتوں سے ہی نبر دآزما نہیں ہیں جن کی قیادت امریکہ کررہا ہے بلکہ وہ اپنے حکمرانوں کے ہاتھوں بھی بدترین ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں"۔
شہزاد شیخ نے مزید کہا کہ "اس وقت دنیا کے بد ترین دہشت گرد امریکہ نے ایک بار پھر ایک مسلم ملک، شام کی مقدس سرزمین پر حملہ کردیا ہے، اور اس کے لئے یہ جواز گھڑا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔ امریکہ یہ حملہ اس لئے کررہا ہے کیونکہ اس نے یہ دیکھ لیا ہےکہ شام کے مسلمانوں نےبدترین مظالم سہنے کے باجود جس کا انسانیت نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا تھا امریکی ایجنٹ بشار کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا ہے ۔شام کے مسلمان یہ سب کچھ اس لیے کررہے ہیں کیونکہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے زیر سایہ زندگی گزار کر اللہ کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں"۔
انہوں نے پاکستان کے مسلمانوں کو ان پر عائد عظیم ذمہ داری کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ" ہم ،جو پاکستان میں کسی قدر سکون کے حالات میں زندگی گزاررہے ہیں ، کو بنوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھنا ہے جو کہ اللہ کی رضا سے زیادہ دور نہیں۔ پھر دوبارہ مسلمان دنیا بھر میں حقیقی معنوں میں عید منائیں گے اور کفار اسلام اور مسلمانوں کی طاقت و عظمت کو دیکھیں گے"۔
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَٱللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَافِرُونَ
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں لیکن اللہ اپنے نور کو مکمل کرے گا اگرچہ کفار کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے" (الصف:8)
آخر میں شہزاد شیخ نےدنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدلاضحٰی کی مبارک باد دی۔
نوٹ: عید کے اس پیغام کی ویڈیو مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جاسکتی ہے:
http://www.dailymotion.com/video/x2747am_eid-al-adha-message-1435-from-pakistan_news
یا
http://pk.tl/1hwl
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |