الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 04 نومبر 2014 م

حزب التحریر واہگہ بارڈر پر بم دھماکے کی شدید مزمت کرتی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے ماسٹر مائنڈ امریکہ کو خطے سےنکالا جانا ضروری ہے

کل لاہور واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب سے واپس آنے والے لوگوں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ساٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان دہشت گردی کی اس واردات کی شدید مذمت کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ مرنے والوں کو اللہ اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
جب سے امریکہ افغانستان اور اس خطے میں داخل ہوا ہے پاکستان خوفناک دھماکوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ اس قسم کی طویل اور خوفناک دہشت گردی کا سامنا تو پاکستان کو اس وقت بھی نہیں کرنا پڑا تھا جب سوویت یونین افغانستان پر قابض ہوا تھا اور نہ ہی بھارت سوویت یونین کا اتحادی ہونے کے باوجوداس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکا تھا ۔ لیکن جب سےسیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے افغانستان پر امریکی قبضے کو مستحکم کرنے اور اس قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے قبائلی مسلمانوں کے خلاف امریکہ کو مددو معاونت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کی سرزمین کو امریکی دہشت گرد تنظیموں سی.آئی.اے، ایف.بی.آئی، بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس جیسی تنظیموں کے لئے کھول دیا ہے پاکستان کی فوجی و شہری تنصیبات مسلسل خوفناک حملوں کی زد میں ہیں۔ اگر پاکستان تنہا سوویت یونین جیسی خوفناک سپر پاور سمیت بھارت کو بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے سے روکنے میں کامیاب رہا تو اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ ان کی ایجنسیوں کو پاکستان بھر میں آزادانہ گھومنے، رہائش اختیار کرنے ، منصوبے بنانے اور ان پر عملدرآمد کروانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ حکمران یہ کہتے ہیں ہمیں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد و معاونت حاصل ہے اور مد مقابل دنیا کی کوئی سپر پاور نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی عسکری تنظیمیں ہیں تو پھر کس طرح یہ چھوٹی تنظیمیں اس قدر خوفناک دہشت گردی کی کاروائیاں کر سکتی ہیں جو ماضی میں ایک سپر پاور نہیں کرسکی؟ دراصل پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار کبھی بھی امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکے۔ اگر سوویت یونین کے قبضے کےخلاف لڑنا جہاد تھا تو امریکی قبضے کے خلاف لڑنا دہشت گردی کیسے ہوگیا؟ تو امریکی صلیبی جنگ میں شرکت کے جواز کو پیدا کرنے کے لئے ہی ان امریکی دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان میں کھلا چھوڑ دیا گیا ہے تا کہ وہ واہگہ بارڈر جیسے خوفناک حملوں کی منصوبہ بندی کریں اور ان پر عمل درآمد کروا کر ان حملوں کی ذمہ داری قبائلی مسلمانوں پر ڈال دیں اور یہ کہیں کہ ان قبائلیوں کوافغانستان میں موجود ہمارے دشمن بھارت کی حمائت حاصل ہے جبکہ بھارت کو بھی افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرنے کی اجازت امریکہ ہی نے دی ہے۔ اس طرح امریکی جنگ کی خلاف افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام میں موجود طاقتور رائے عامہ کو تبدیل کیا جائے اور وہ اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں۔ اسی لئے 2009 میں اوبامہ نے یہ کہا تھا کہ "ماضی میں پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہیں جو یہ کہتے تھے کہ انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد ان کی جنگ نہیں ہے.....لیکن جب معصوم لوگ کراچی سے اسلام آباد تک قتل ہوئے تو رائے عامہ تبدیل ہوگئی"۔
لہذا پاکستان اور خطے میں حقیقی امن صرف امریکہ کو بے دخل کر کے اور بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا کر ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ امریکہ کو مزید خطے میں رہنے کی اجازت دینے سے اور بھارت کو اقتصادی و سیاسی مراعات فراہم کرنے امن حاصل نہیں ہوگا ۔ افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران پر لازم ہے کہ وہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار امریکی ایجنٹوں سے قوم کو نجات دلائیں اور خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ دیں کہ یہ کام ان کے سوا اور کوئی نہیں کرسکتا۔ صرف خلافت کا قیام ہی خطے کے تمام مسلمانوں کو امریکی دہشت گردی کے خلاف یکجا کردے گا اورخلافت خطے کو امریکی دہشت گردی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلائے گی۔
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک