الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: PN15048
عیسوی تاریخ     اتوار, 21 جون 2015 م

خلافت کی جلد واپسی

حزب التحریر کی جانب سے قبل الاآخر پکار

مسلم امت کی جانب۔۔۔اور بالخصوص امت میں سے اہل قوت کی جانب

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے حزبکی عالمی مہم  باعنوان "حزب التحریر کی جانب سے قبل الاآخر پکار مسلم امت کی جانب ۔۔۔اور بالخصوص امت میں سے اہل قوت کی جانب" کے تحت پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور مالیاتی مرکز، کراچی میں رمضان کے پہلے جمعہ 19 جون 2015 کو اس پکار کو ایک عوامی اجتماع میں پڑھنے کا اہتمام کیا۔

 

حزب التحریر کے خلاف  راحیل-نواز حکومت کے شدید جبر کے باوجود پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان شہزاد شیخ نے گلشن اقبال کراچی کی سب سے بڑی مسجد بیت المکرم پر نمازیوں سے خطاب کیا۔  اس خطاب میں یہ کہا گیا تھا کہ:

 

"کافر استعماری ریاستیں ہم پر ایسے ٹوٹ پڑی ہیں جیسے کُتے اپنے شکار پر ٹوٹتے ہیں۔ ہماری زمینیں آج ہر لالچی ذی روح کی ہوس کا نشانہ بنی ہوئی ہیں اور ہر بدنیت شخص ان کا استحصال کرنے میں لگا ہوا ہے۔ یہ اس طرح تقسیم ہو گئی ہیں کہ ان کو یکجا کرنے کی کوئی چیز موجود نہیں۔ بلا خوف  و خطر ہمارا خون بہایا جارہا ہے، ہمارے وسائل لوٹے جارہے ہیں اور ہماری زمینوں پر ہر طرف سے حملے کیے جارہے ہیں یہاں تک کے امت کے دل پر بھی"

 

"مسلم امت کے امور اس وقت تک درست نہیں ہوں گے جب تک وہ معاملہ نہ کیا جائے جس سے پہلے مسلمانوں کے امور درست ہوئے تھے اور وہ ہے خلافت راشدہ کے ذریعے اسلام پر مبنی حکومت، العقاب کے سائے میں جو کہ رسول اللہﷺ کا جھنڈا تھا۔ اور یہ اسی طریقہ کو اپنانے سے ہوگا جس کے ذریعے رسول اللہﷺ نے اسلام کی رسالت کا کام سرانجام دیا تھا۔ اور وہ طریقہ یہ ہے کہ اسلامی اساس پر ایک جماعت تشکیل دینا جس کا کام امت سے تفاعل کرنا اور امت میں سے اہل قوت سے نصرۃ طلب کرنا ہو اور اس طریقہ پر ثابت قدمی سے چلتے رہنا یہاں تک کہ اللہ تعالٰی اپنی نصر دے دے اور یہ جماعت اسلام پر مبنی حکومت اور ریاست قائم کردے۔ اس وقت ہمارے امور اس درستگی پر پہنچیں گے جیسا کہ اِن کو ہونا چاہیے اور صرف اسی طریقے سے امت زوال سے عروج کی جانب گامزن ہو گی اور اپنی پچھلی روش پر واپس آجائے گی یعنی خلافت راشدہ کے ذریعے اندرونی طور پر اسلام کا نفاذ اور دعوت و جہاد کے ذریعےاسلام کو پوری دنیا تک پہنچانا، یہاں تک کے اللہ العزیز الحکیم اپنی نصر سے نواز دے"۔

 

"یہ قبل الاآخر پکار ہے، جس میں ہم آپ سے نصرۃ طلب کرتے ہیں، تو اٹھیں اور ان لوگوں میں شامل ہوجائیں جو آپ سے پہلے ہمیں نصرۃ دے چکے ہیں۔ ہم آپ کی طرف اپنے ہاتھ بڑھاتے ہیں تو آپ آگے بڑھیں اور ہمارے ہاتھوں کو تھام لیں اور ان بااثر شخصیات کے ساتھ شامل ہو جائیں جو پہلے ہی ہم سے نصرۃ دینے کا عہد کرچکی ہیں۔ کاروان چلنے کے لئے تیار ہے، قدم بڑھائیں اور ہمارے ساتھ اس سفر میں شامل ہو جائیں۔

 

﴿وَيَقُولُونَ مَتَى هُوَ قُلْ عَسَى أَنْ يَكُونَ قَرِيبًا﴾

تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وہ (ساعت) قریب ہی آن لگی ہو۔(الاسراء:51)

 

"اس پکارکی عربی آڈیو اردو سب ٹائٹل کے ساتھ، اس  کا مکمل عربی، انگریزی ، اردو متن، اور پاکستان میں اس کے پڑھے جانے کی تصاویر درج ذیل لنک پر دیکھی اور سنی جاسکتی ہیں:

 

http://pk.tl/1iXu

www.facebook.com/HTmediapak4

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک