الخميس، 24 جمادى الثانية 1446| 2024/12/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: PN15072
عیسوی تاریخ     بدھ, 07 اکتوبر 2015 م

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پریس ریلیز

خلافت کے داعیوں  کو رہا کرو

نیشنل ایکشن پلان نے اسلام اور اس کے نظام حکومت خلافت کی دعوت دینا جرم قرار دے دیا

 

کراچی میں سیکیورٹی حکام نے  6اکتوبر 2015 کو میڈیا کے سامنے یہ دعوی کیا کہ انہوں نے اویس راحیل ،جو کہ انجینئر اور بزنس گریجویٹ ہیں، کو خلافت کے دوبارہ قیام کی جدوجہد کرنے کے جرم میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11EEEE(1)کے تحت گرفتار کیا ہے۔ یہ حکومت سفید جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ اویس راحیل کو تقریباً ایک ماہ قبل 11 ستمبر 2015 بروز جمعہ  حکومت کے غنڈوں نے اغوا کرلیا تھا اور اب تک یہ ماننے کے لئے تیار ہی نہیں تھی کہ وہ اس کی تحویل میں ہے۔ یہ حکومت  بغیر کسی وقفے کے حزب التحریرکے خلاف زہریلی  اور پر تشدد مہم چلا رہی ہے جو کہ ایک سیاسی جماعت ہے اور اسلام اس کا نظریہ حیات ہے اور ظلم و ستم کرتے ہوئے وہ کسی بوڑھے کے بڑھاپے، شدید بیمار مریض یہاں تک کہ خواتین کا بھی خیال نہیں کرتی جن کی گودوں میں ان کے دودھ پیتے بچے ہوتے ہیں۔  اور یہ حکومت یہ مہم اسلام کے اہم ترین فرضیت کے خلاف چلارہی ہے یعنی خلافت کے قیام کے ذریعے اسلام کا مکمل نفاذ جبکہ پاکستان وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور یہاں کے لوگ اس کو "اسلام کا قلع" کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

خلافت کا قیام ایک فرض ہے  جس کے ثبوت کے طور پر  کئی  شرعی دلائل پیش کیے جاسکتے ہیں جیسا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ، ومن مات و لیس فی عنقہ بیعۃ مات میتۃ جاھلیۃ "اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں (خلیفہ کی) بیعت (کا طوق) نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا"(مسلم)۔  لہٰذا  حزب التحریرکا نظریہ اسلام ہے اور وہ  خلافت کے نظام کے نفاذ کی دعوت دیتی ہے جو  ابو بکر رضی اللہ عنہ ، عمر رضی اللہ عنہ ، عثمان رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ کا نظام ہے۔ ہم انہیں اپنے پسندیدہ ترین حکمرانوں کے طور پر پیش کرتے ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ وہ حکمرانی میں ان کی پیروی کریں ، تو کیا ایسا کرنا جرم ہے؟

 

قوت اور جھوٹ کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ حکومت ناکام اور امت کی آنکھوں میں اپنی وقعت کھو چکی ہے۔ ایسا کر کے یہ حکومت خود اپنے ہاتھوں اپنی قبر کھود رہی ہے کیونکہ وہ خلافت راشدہ کی زبردست اور پر جوش دعوت کا جواب دینے سے قاصر ہے، اور یہ وہ پکار  ہےجس نے پاکستان کے مسلمانوں کو متاثر کیا ہے اور اس کرپٹ حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لہٰذا حکومت پاکستان پر زبردستی  انسانوں کا بنایا ہوا جمہوری نظام   ٹھوس  رہی ہے۔ کیا حکمران بتائیں گے کہ ان کے پاس بہترین حکمرانی کا کیا نمونہ ہے؟ کیا اوبامہ یا کیمرون یا فرانسس ہولینڈ، جو اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں اور کرپٹ لبرل اقدار کے علم بردار ہیں۔

 

راحیل-نواز حکومت قریش کی پیروی کررہی ہے کہ جن کو جب حق پیش کیا گیا تو انھوں نے تکبر میں اس سے آنکھیں پھیر لیں اور پھر اپنے غنڈوں کو مسلمانوں پر چھوڑ دیا۔ جبر کی یہ حکومت جلد قریش جیسے انجام  کا سامنا کرے گی، انشاء اللہ کیونکہ اسلام کی واپسی کا سورج طلوع ہوا چاہتا ہے اور یہ وہ منظر ہے کہ جس نے اس حکومت کے واشنگٹن میں بیٹھے آقاوں کو شدید خوفزدہ کردیا ہے اور وہ دنیا بھر   میں بنگلادیش سے مصر تک میں موجود اپنے ایجنٹوں کی ڈوریاں تیزی سے ہلا رہے ہیں۔

 

حزب التحریرجابروں کے سامنے کھڑی ہے اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ پر توکل کرتی ہے اور اس کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی۔  حزب قربانیوں کے اس موسم میں اپنی دعوت کو ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھائے گی اور افواج پاکستان سے خلافت کے دوبارہ قیام کے لئے نصرۃ مانگتی رہے گی۔ پھر  وہ خلافت  اس دور کے حقیقی دہشت گردوں، صلیبی امریکہ، غلیظ قابض یہودی وجود اور جابر مشرک ہندو ریاست کے خلاف اس عظیم امت کو اکٹھا اور متحرک کرے گی۔

 

إِنَّ الَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَـٰئِكَ فِى ٱلأَذَلِّينَ كَتَبَ ٱللَّهُ َلأَغْلِبَنَّ أَنَاْ وَرُسُلِيۤ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ

 

"جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں  وہ نہایت ذلیل ہوں گے۔ اللہ لکھ چکا  ہے کہ بے شک میں اور میرے پیغمبر غالب  رہیں گے، یقیناً اللہ زور آور  اورغالب ہے"(المجادلہ:21-20)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک