الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من ذي القعدة 1437هـ شمارہ نمبر: PR16049
عیسوی تاریخ     منگل, 09 اگست 2016 م

کوئٹہ بم دھماکہ

راحیل-نواز حکومت امریکہ و بھارت کو اب دشمن قرار نہیں دے گی تو کب دے گی؟

 

پیر، 8 اگست 2016 کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 70 افراد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اس وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرتی اور دعا گو ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔

 

جب سے امریکہ نے افغانستان میں قدم رکھا ہے پاکستان بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس و نجی سیکیورٹی ادارے نامعلوم اور غیر معروف تنظیموں کے ذریعے اس قسم کے وحشیانہ سانحات کرواتے چلے آ رہے ہیں تاکہ افواج پاکستان کو اس امریکی مطالبے کو پورا کرنے پر مجبور کیا جائے کہ وہ افغانستان میں امریکی قبضے کے خلاف برپا قبائلی مزاحمت کو کچلیں۔ لیکن پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے اس کے باجود امریکی جنگ کو ہماری جنگ قرار دیا۔ ہر بم دھماکے اور درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد حکمرانوں نے خطے میں تباہی و بربادی کی اصل وجہ نہ تو امریکہ کو قرار دیا اور نہ ہی اسے خطے سے بے دخل کیا بلکہ امریکہ کے مطالبے پر افواج پاکستان کو قبائلی علاقوں میں داخل کر کے جنگ کی آگ کو اپنے ہی ملک میں پھیلا دیا۔ 9/11 کے بعد اور دسمبر 2014 میں پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے سے قبل تک ایسے حملوں اور بم دھماکوں کو قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔ لیکن اس کے بعد سے چاہے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہو یا لاہور میں گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ، ایسے سانحات کو سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے ملک بھر میں اسلام کے نفاذ، خلافت کے قیام کی سیاسی جدوجہد کرنے والو اور افغانستان و کشمیر میں امریکہ و بھارت کے خلاف جہاد کرنے والے گروہوں کو ختم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان، فوجی عدالتیں اور تحفظ پاکستان ایکٹ جیسے کالے قوانین بنانے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اور اب سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اس سانحہ کو پھر ملک بھر میں اسلام کی آواز کو دبانے کے لئے استعمال کریں گے۔

 

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اس سانحہ کی ذمہ داری بل واستہ بھارت پر یہ کہہ کر ڈال رہے ہیں کہ اس دھماکے کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبےکو ناکام بنانا ہے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان، سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں سے سوال کرتی ہے کہ کیا تم میں یہ ہمت بھی نہیں کہ ہندو ریاست کا کھل کر نام لے سکو؟ اس کے علاوہ اگر ہندو ریاست ان تخریبی کاروائیوں کے پیچھے ہے، اور یقیناً ایسا ہی ہے، تو اس صورتحال میں بھی یہ امریکہ ہی ہے جس نے بھارت کو یہ سب کرنے کے لئے افغانستان میں داخل ہونے اور اپنے اڈے بنانے کا موقع فراہم کیا۔ لہٰذا راحیل-نواز حکومت کا ہندو ریاست کو پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار قراردینا درحقیقت بل واسطہ یہ اقرار ہے کہ امریکہ ہی پاکستان میں بد امنی کی اصل وجہ ہے اور یہی حقیقت ہے۔ اور چونکہ پاکستان میں بدامنی اور تخریبی کاروائیوں کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے تو جب تک امریکہ اور بھارت کو دشمن قرار دے کر ان سے دشمنوں جیسا سلوک نہیں کیا جاتا پاکستان میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے؟

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان، پاکستان کے مسلمانوں اور افواج کے سامنے یہ واضح اعلان کرتی ہے کہ امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ اگر دشمن کو اپنے گھر میں داخل ہونے اور آزادانہ گھومنے پھرنے اور اپنے گھر کے دروازے، یعنی افغانستان میں اسے قدم جمانے کے لئے مدد و معاونت فراہم کی جائے گی تو پاکستان میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان میں امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ سے اتحاد توڑا جائے اور اس کی موجودگی کا خاتمہ کر دیا جائے جو صرف خلافت ہی کرے گی۔ لہٰذا مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ، انہیں امریکہ کی غلامی سے نکالنے اور اسلام کے نفاذ کے لئے، افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران پر لازم ہے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں۔ اور پھر خلافت پاکستان اور خطے کے مسلمانوں کو امریکہ کی مسلط کی ہوئی جنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی و بربادی سے نجات دلائے گی۔

 

يٰأَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ بِطَانَةً مِّنْ دُونِكُمْ لاَ يَأْلُونَكُمْ خَبَالاً وَدُّواْ مَا عَنِتُّمْ

“اے ایمان والوں! تم اپنا دوست ایمان والوں کے سوا اور کسی کو نہ بناؤ۔ دوسرے لوگ تمہاری تباہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔ وہ تو چاہتے ہیں کہ تم دکھ میں مبتلا ہو” (آل عمران:118)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک