الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ ترکی

ہجری تاریخ    29 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: TR–BA–2017–MB–TR–011
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 24 جون 2017 م

پریس ریلیز

اُن ظالموں کو محض مایوسی ہو گی جو یہ سمجھتے ہیں کہ

وہ بہادر یلماز کی ہمت و حوصلے کو توڑ سکتے ہیں!

 

گزشتہ رات انقرہ پولیس ہیڈ کوارٹر زسے آنے والی پولیس کی بھاری نفری نے یلماز شیلک کو اس وقت حراست میں لے لیاجب وہ افطاری کی میز پر بیٹھے تھے، اور انہیں جیل میں ڈال دیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک مسلمان پر کیا جانے والا یہ ظلم ظالموں کے ماتھے پر ہمیشہ کے لیے کلنگ کا ٹیکہ بن گیا ہے ۔ یلمازشیلک جو سال ہا سال سے اپنے کندھوں پر اسلام کی دعوت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں،حزب التحریر کے خلاف عدالتی ظلم کا نشانہ بننے والے بہت سے بے گناہ لوگوں میں سے ایک ہیں۔


اس سے قبل بھی یلماز شیلک کو بے شمار مرتبہ غیر قانونی حراست میں لیا جا چکا ہے اور جیل بھیجا جا چکا ہے۔ وہ دو علیحدہ علیحدہ مقدمات کہ جنہیں بنیاد بنا کر اِن بابرکت دنوں میں انہیں جیل بھیجا گیا، نہ صرف افسوس ناک بلکہ مضحکہ خیز ہیں ،جن کے مطابق یلماز شیلک نے 2005 میں ولایہ ترکی میں حزب التحریر کے ترجمان کی حیثیت سے200 رمضان کے عید کارڈ متعدد شہریوں اور سرکاری اداروں کو ارسال کیے تھے ،جس پراس وقت کے ATOکے چیئرمین سنان ایگن نے شکایت کی تھی۔ پس انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا اور ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ رہاہونے کے بعدحسبِ سابق وہ میڈیا کے کیمروں کے سامنے آئے اور حزب التحریر پر لگائی جانے والی تہمتوں کا جواب دیا ،جو خاص طور پر FETOمیڈیا نے لگائیں تھیں۔ چونکہ انہوں نے ان بے بنیادالزامات کا جواب دیا تھا ،لہٰذا انہیں پھرقصوروار ٹھہرایا گیا اور 2009 میں مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 

ایک طرف ہم دیکھتے ہیں کہ دستوری عدالت کی طرف سے نہ صرف ان لوگوں کی ذاتی اپیل کو فی الفورقبول کرکے رہا کردیا جاتا ہےبلکہ کئی لاکھ لیرا تلافی کے طور پر دیے گئے کہ جن پر ارجینی کان (Ergenekon) گروپ کا مقدمہ چلایا گیا تھا، جبکہ دوسری طرف یلماز شیلک کی ذاتی اپیل کی درخواست کئی سالوں سے دستوری عدالت کے سرد خانے میں شنوائی کی منتظر ہے۔ اسی طرح سیکولر ازم اور کمال ازم کے ماننے والوں کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا مطالبہ تو فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور انہیں بے گناہ قرار دے کر ایک ایک کر کے بری کر دیا جاتا ہے جبکہ یلماز شیلک کی دوبارہ سماعت کی عدالتی درخواست کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔ یہ ہے ان ظالموں کی ذلت کی انتہاء اور بے شک ان کا انجام برا ہے۔


ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے اہلِ اقتدار اور حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں پر اور اُن تمام ظالموں پر جو یلماز پر ڈھائے جانے والے ظلم میں شریک ہیں،یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تم ہزاروں سال تک مقدمات چلاتے رہو اور جیلیں بھرتے رہو تم یلماز شیلک یا حزب التحریر کے کسی رکن کے خلاف دہشت گردی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکتے۔ تم نے حزب التحریر کے اراکین کو ”دہشت گرد تنظیم کے رکن“کہہ کر ظلم کیا ہے حالانکہ وہ ہر طرح کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ ایک وہ وقت تھا جب تم نےاسلام کے دشمن کمال ازم کے پیروکاروں کے ساتھ یہ کیا تھا ! تم نے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جنہیں اب تم FETO (فتح اللہ گولن کی تحریک) کہہ کر پکارتے ہو! اور ایک وہ وقت تھا جب تم نے اپنے کچھ اور ساتھی بنا رکھے تھے کہ جن کے ساتھ تم یہ جرائم سرانجام دیا کرتے تھے۔

 

اے ظالمو! کیا تمہارے دل میں اللہ کا ذرہ برابر بھی ڈر باقی نہیں رہا؟  کیا تم نے کبھی سوچا کہ تمہارا انجام کیا ہو گا؟ اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تم استقامت کے پہاڑ یلماز کی ہمت و حوصلے کو توڑ دو گے تو تمہیں مایوسی ہو گی!  تمہارے ظلم در ظلم نے یلماز کو مردِ آہن (شیلک )بنا دیا ہے اور تمہارا یہ اقدام مزید کئی لوگوں کو بے باک مردِ آہن بنائے گا! اور قیامت کے دن تمہیں اپنے ظلم و جبر کا کڑا حساب دینا پڑۓ گا۔

 

﴿وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الأَبْصَارُ﴾

”اور یہ مت خیال کرناکہ اللہ ظالموں کے اعمال سے غافل ہے۔ وہ انہیں اس دن تک مہلت دے رہا ہے کہ جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی“(ابراہیم:42)

 

ولایہ ترکی میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ ترکی
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.turkiyevilayeti.com
E-Mail: bilgi@turkiyevilayeti.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک