الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

امریکا اور یورپ سوڈان کی سیاسی و فوجی قیادت کے سامنے بلکہ ان کی معاونت سے سوڈان کے عوام کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہے ہیں، اللہ انہیں تباہ و برباد کرے؛ وہ کیسے دھوکے میں ہیں؟

 

آج ، 25 اکتوبر 2021 کو سوڈان کے لوگ اٹھے تو انہوں نے آرمی کی نقل و حرکت  کا مشاہدہ کیا جنہوں نے کچھ وزیروں سمیت عبوری سیاسی حکومت کے کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا، اور پھر انہوں نے وزیر اعظم حمدوک کو بھی گرفتار کرلیا۔۔۔۔ اس کے بعد البرہان (سوڈان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف)نے ٹی وی پر خطاب کیا جس میں اس نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ،  خودمختار کونسل  اور عبوری کابینہ  کے خاتمے، ریاستوں کے ڈائریکٹرز اور پھر وزارتوں کے انڈر سیکرٹریز کو استثنیٰ دینے کا اعلان کیا، اور اس نے جنرل ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ وزارتوں کے معاملات کو چلائیں۔۔۔ اُس نے اعلان کیا کہ اُس نے آئینی دستاویز کو منسوخ نہیں کیا بلکہ اس کی کچھ خاص شقوں کو منسوخ کیا ہے ، اور یہ کہ وہ انقلاب کی راہ سے دستبردار نہیں ہورہا بلکہ اس  کو درست کرنا چاہتا ہے۔

 

اے مسلمانو!

مسلم علاقے استعماری کفار کےلیے اسٹیج کے میدان بن گئے ہیں۔ مسلم علاقوں پر اپنی اپنی بالادستی کے حصول کے لیے یہ استعماری طاقتیں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتی ہے اور اس دوران اسلام اور مسلمانوں کو بدترین نقصان سے دوچار کرتی ہیں۔ اس کے بعد ان استعماری طاقتوں کو مسلمانوں کے بیٹوں میں سے آلہ کار مل جاتے ہیں جو ان کی دل و جان سے مدد کرتے ہیں جیسے ان کی حقیقت کو جانتےو جان سے مدد کرتے ہیور اس دوران اسلام اور مسلمانوں اس سے دستبردار ہی نہ ہوں۔  بلکہ وہ واقعی نہیں جانتے۔ آرمی کی قیادت میں امریکا کے ایجنٹس: البرہان اور اس کے ساتھی، اور یورپ خصوصاً برطانیہ  کے ایجنٹس؛ حمدوک اور اس کے بھائی، آپس میں سوڈان پر بالادستی کے حصول اور اور اس کی دولت کو لوٹنے کے لیے مقابلہ کررہے ہیں۔ ہم اللہ عزوجل کے حضور شرمندگی سے بچنے کی خاطر، اوراس کے رسول ﷺ اور اس کے بندوں کے سامنے شرمندگی  سے بچنے کے لیے، اِن دو ٹولوں کے اُن لوگوں سے مخاطب نہیں ہیں جو غافل ہیں ، بلکہ اُن لوگوں سے مخاطب ہیں جو اِن کی گردنوں کو قابو میں رکھتے ہیں، خواہ وہ برہان میں سے ہوں یا حمدوک میں سے، کہ وہ اُس چیز کی جانب بھاگ رہے ہیں جو اُن کے لیے دنیا اور آخرت کی زندگی میں رسوائی کا راستہ ہموار کرے گی اور یہی سب سے بڑی رسوائی ہے۔

 

یہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے لیے گڑھے کھودتے ہیں تا کہ دوسرا فریق اس میں گر جائے! یہ دونوں گروہ 21 اگست2019کو ایک آئینی دستاویز پر 39 ماہ کے لیے رضامند ہوئے تھے جس کے تحت پہلے 21 مہینے برہان اور اس کے ساتھیوں نے ، اور پھر 18 مہینے حمدوک اور اس کے ساتھیوں نے حکمرانی کرنی تھی جس کے بعد مئی 2021 میں سیاسی حکومت قائم ہوجانی تھی۔ لیکن 3 اکتوبر 2020 کو 'جوبا معاہدے' کے تحت اس معاہدے میں ترمیم کی گئی، اور اس آئینی دستاویز کی مدت کو 53 مہینوں تک بڑھا دیا گیا، جس کے بعد نومبر 2021 میں سیاسی حکمرانی شروع ہونا تھی، اور یہ بات ہر ایک جانتا تھا کہ فوج اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گی اور اس کو معطل کردے گی۔ فوج سیاست دانوں کو اس قابل نہیں ہونے دے گی کہ وہ  اس سال نومبر میں حکمرانی سنبھال لیں، اور یہ معاملہ کسی بھی ایسے شخص کے لیے خفیہ نہیں تھا جو چیزوں کی اصل حقیقت سے واقف تھا۔ ہم نے اس سے پہلے 23 ستمبر 2019  کو آئینی دستاویز  پر ہونے والے معاہدے کے حوالے سے جواب جاری کیا تھا ، جس میں ہم نے کہا تھا:

 

(-آئینی دستاویز کے مطابق سوڈان میں حکومت تقریباً دو ٹیموں پر مشتمل ہے جن کے مختلف اختیارات ہیں اور ان کی مختلف غیر ملکی طاقتوں سے وفاداریاں ہیں، اور یہ حقیقت لوگوں کے مسائل کے حل اور ان کی جانوں کے تحفظ کے سلسلے میں ان کے کام سے ظاہر ہوگی، اور ان میں سے ہر ایک کو اس حوالے سے پریشانی رہے گی کہ معاملات اُس بیرونی طاقت کی مرضی کے مطابق چلیں جس کی وہ پیروی کرتے ہیں ۔ پھر اِ ن میں سے ایک اس بات کا انتطار کرے گا کہ دوسرا اندرونی  اور بیرونی عوامل کی وجہ سے باہر ہوجائے۔۔۔یہ بات معروف ہے کہ سوڈان میں اس طرح کی کونسلوں کا قیام صرف عبوری ادوار اور بحرانوں کے دوران کیا جاتا ہے۔۔۔ یہاں تک کہ فوج ریاست کے معاملات کو ترتیب دے لے، کونسل کو تحلیل کردے اورآرمی افسران میں سے ایک کو ملک کا صدر مسلط کردے۔) اور پھر ہم نے مزید کہا تھا:(-جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کیا متوقع ہے، تو امریکا اور برطانیہ خاموشی سے ایک ساتھ نہیں چلیں گے۔ ان کے مفادات  اور مقامی آلہ کار مختلف ہیں، لہٰذا دونوں فریق ایک دوسرے کی تحریکوں کو ختم کرنے کے لیے کام کریں گی!موجودہ واقعات کو دیکھنے، ان سے منسلک مسائل کو سمجھنے اور بیرونی اور مقامی بیانات ، خصوصاً  امریکا اور یورپ کے حکام  کے بیانات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دونوں اپنے مقابل کو ہراساں کریں گے اور پھر اسے اقتدار سے باہر کریں گے۔)

 

اور ایسا ہی ہوا، چنانچہ فوج نے  معاملات کو بھڑکایا اور برہان کے لیے راستہ ہموار کیا کہ اُس نے آج ملک میں ہنگامی حالت اور استعماری کفار کی خدمت گزاری میں سوڈان کے عوام کے لیے مزید پریشانی اور مصائب کا اعلان کردیا !

 

اے مسلمانو!

یہ حیران کن بات نہیں کہ اسلام کے دشمن ایک ملک اور اس کے لوگوں کو کمزور کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں، لیکن اس حقیقت کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ یہ کام اُن ایجنٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے جو اسلام اور مسلمانوں سے منسلک ہیں، اور مسلمان ان ایجنٹوں کے اعمال کو دیکھتے اور سنتے ہیں لیکن خاموش رہتے ہیں! پھر مسلمان زندگی کی سختیوں اور مشکلات ، اور خوراک و پانی کی قلت کی شکایت کرتے ہیں جیسے کہ وہ اپنے رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس فرمان کو جانتے ہی نہیں:

وَمَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِكۡرِىۡ فَاِنَّ لَـهٗ مَعِيۡشَةً ضَنۡكًا وَّنَحۡشُرُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اَعۡمٰى‏ ط قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرۡتَنِىۡۤ اَعۡمٰى وَقَدۡ كُنۡتُ بَصِيۡرًا‏ ط قَالَ كَذٰلِكَ اَتَـتۡكَ اٰيٰتُنَا فَنَسِيۡتَهَا​ۚ وَكَذٰلِكَ الۡيَوۡمَ تُنۡسٰى‏

"اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی اور قیامت کے دن ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے ۔ وہ کہے گا میرے پروردگار تو نے مجھے اندھا کرکے کیوں اٹھایا ،میں تو دیکھتا بھالتا تھا۔ اللہ فرمائے گا کہ ایسا ہی (ہونا تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تونے اُن کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے۔"(طہ، 20: 126-124)

 

                  اے اہلِ قوت و طاقت :

کیا آپ میں کوئی عقلمند آدمی نہیں ہے؟ معذرت کے لیے کوئی عذر نہیں ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ آپ کی سرزمین میں ایسے ہی اِدھر اُدھر گھوم رہے ہیں اور ان کے آلہ کار وہ لوگ ہیں جو آپ کے درمیان رہتے ہیں بلکہ ایسے رہنما ہیں جو آپ کو ذلت و رسوائی کی طرف لے جاتے ہیں اور پھر بھی آپ بہانے پیش کرتے ہیں تاکہ آپ اُن کے خلاف کھڑے نہ ہوں ؟ ! یہ استعماری کفار تو ایسے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بیان کیا:

لَا يَرۡقُبُوۡنَ فِىۡ مُؤۡمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً​ ؕ وَاُولٰۤـئِكَ هُمُ الۡمُعۡتَدُوۡنَ

"یہ لوگ کسی مومن کے حق میں نہ تو رشتہ داری کا پاس کرتے ہیں نہ عہد کا۔ اور یہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔"(التوبۃ، 9:10)،

اور 

هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ "یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ اللہ ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں۔"(المنافقون،63:4)

 

اور مسلم زمینوں کے حکمرانوں میں سے   جو ان کے وفادار ہیں، ہمارے لیے یہ جائز نہیں کہ ہم اُن پر بھروسہ اور  انحصار کریں، یہ ظالم اور بداخلاق لوگ ہیں۔

وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ

"اور جو لوگ ظالم ہیں، ان کی طرف مائل نہ ہونا، نہیں تو تمہیں (دوزخ کی) آگ آلپٹے گی اور اللہ کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں۔ اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو (کہیں سے) مدد نہ مل سکے گی" (ھود، 11:113)

 

                  آپ کیسے یوں ہی مفلوج پڑیں رہیں گے اور حرکت میں نہیں آئیں گے؟! آپ طاقت اور کامیابی کے ذریعے عزت کیوں حاصل نہیں کرتے کہ آپ ان جابر حکمرانوں کو ہٹا دیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمن ہیں؟! کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ اسلام کی عزت کے لیے حرکت میں نہ آئیں، یاد کریں انصار کو بیت عقبہ ثانی کے دن جب انہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین، اور اللہ کے غلاموں اور اس کے پیغام کو پھیلانے والوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا؟!

 


                  حزب التحریر آپ کو پکارتی ہے کہ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حکمرانی کے قیام کے لیے حمایت فراہم کریں اور ان جابروں کو ہٹا دیں جو ملک اور اس کے عوام کو استعماری کفار کے مفاد پر  قربان کرنے کے لیے اقتدار حاصل کرتے ہیں۔ اے اہل قوت و طاقت، آؤ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی حمایت کرو تا کہ طاغوت کی حکمرانی کا خاتمہ کیا جائے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حکمرانی قائم کی جائے، اور دونوں جہانوں میں کامیابی اور عزت حاصل کی جائے۔ اے اہل قوت و طاقت، آؤ اور یاد کرو سعد بن معاذؓ کو جن کی موت کے غم میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا تخت لرز گیا کیونکہ یہ اُس شخص کی موت تھی جس نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین کو مدد و حمایت فراہم کی تھی۔ بخاری نے جابر سے روایت کیا کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ کہتے سنا:

اهْتَزَّ العَرْشُ لِمَوتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ

"سعد بن معاذ کی موت پر اللہ کا تخت لرز گیا ۔"

 

                  حزب التحریر آپ کو اس دعوت کی حمایت کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دشمنوں سے نہ ڈریں، اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ، جو عظیم اور سچا ہے، کے فرمان کو یاد رکھیں:

إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

"اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔"(محمد،47:7)،

 

اوریہ فرمان:

يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ * وَأُخْرَى تُحِبُّونَهَا نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ

"وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو  جنت کے باغوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہیں ہیں اور پاکیزہ مکانات میں جو ہمیشہ رہنے والی جنت میں (تیار) ہیں ۔ یہ بڑی کامیابی ہے ۔اور ایک اور چیز جس کو تم بہت چاہتے ہو (یعنی تمہیں) اللہ کی طرف سے مدد (نصیب ہوگی) اور فتح عنقریب ہوگی اور مومنوں کو (اس کی) خوشخبری سنا دو۔ "(الصف،61: 13-12)

 

                  اے مسلمانو!

اے اہل قوت و طاقت:

حزب التحریر آپ سے آپ کی مدد مانگ رہی ہے، تو اس کی مدد و حمایت کریں۔ اس کی عزت آپ کی بدولت ہی ہے ، تو اسے عزت سے نوازیں:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

"مومنو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جبکہ رسول اللہ تمہیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔ اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حامل ہوجاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس کے روبرو جمع کیے جاؤ گے"(الانفال، 8:24)

 

ہجری تاریخ :18 من ربيع الاول 1443هـ
عیسوی تاریخ : پیر, 25 اکتوبر 2021م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک