المكتب الإعــلامي
ولایہ سوڈان
ہجری تاریخ | 15 من رجب 1444هـ | شمارہ نمبر: HTS 1444 / 29 |
عیسوی تاریخ | پیر, 06 فروری 2023 م |
پریس ریلیز
حزب التحریر ولایہ سوڈان کے وفد کی اسلامی فقہ کونسل کے صدر سے ملاقات
حزب التحریرولایہ سوڈان کے ایک تین رکنی وفد نے خرطوم میں اسلامی فقہ کونسل سے ملاقات کی۔ حزب التحریر کے وفد کی قیادت استاد ابراہیم عثمان (ابو خلیل)، ولایہ سوڈان میں حزب التحریر کے ترجمان کر رہے تھے ، اور ان کے ساتھ استاد عبداللہ حسین ، ولایہ سوڈان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ، اور رکن حزب التحریر خالد النور شامل تھے۔ اس وفد کی اسلامی فقہ کونسل کے صدر ڈاکٹر عبد الرحیم آدم محمد، اور سیکریٹری جنرل برائے انٹلیکچوئل فورٹیفیکیشن انجینئر الزبیر محمد علی سے ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات حزب التحریر ولایہ سوڈان کی اس مہم کے سلسلے میں ہوئی جو منشیات کے خاتمے کے لیے حزب چلا رہی اور کمیونٹی رہنماؤں، دانشوروں، سیاست دانوں اور دیگر لوگوں سے ملاقاتیں کررہی ہے۔
کونسل کی جانب سےوفد کا خیرمقدم کرنے کے بعد،ملاقات کے آغاز میں وفد کے امیر جناب ابو خلیل نے ملاقات کے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ منشیات کا مسئلہ صرف منشیات فروشوں، اس کو فروغ دینے والوں اور اس کو استعمال کرنے والوں کا نہیں ہے، بلکہ یہ معاملہ اس سے کہیں بڑا ہے۔ استعماری کافروں کی جانب سےسوڈان کو منشیات سے بھرنے کو ہم ان کی جانب سے ففتھ جنریشن وار سمجھتے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کے ذہنوں کو تباہ کرنا اور ان کے جسموں میں زہر گھولنا ہے، تا کہ کبھی مثبت اور اسلامی تبدیلی نہ آسکے کیونکہ نوجوان ہی ہمیشہ تبدیلی کا بنیادی محرک ہوتے ہیں۔
پروفیسر ابو خلیل نے خود مختار کونسل کے سربراہ ،البرہان کی جانب سے یہودی وجودکے وزیر خارجہ کے استقبال کا حوالہ دیتے ہوئے منشیات کے خلاف جنگ میں ریاست کی سنجیدگی کے فقدان کو بھی ظاہر کیا۔ یہ مجرم یہودی وجود مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتی ہے، فلسطین میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرتی ہے، اور سوڈان کو منشیات سے بھر دیتی ہے، جیسا کہ سوڈان میں داخل ہونے والی منشیات کے آخری دو پکڑی جانے والی کھیپ میں یہودی وجود کے ملوث ہونے کا پتہ چلا تھا۔ اس لیے منشیات کے خاتمے کے لیے اس نظام پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ہمیں نبوت کے نقش قدم پر خلافت راشدہ کے قیام کے لیے کام کرنا چاہیے، تاکہ انقلابی انداز سےمنشیات اور برائیوں کا کا خاتمہ کرکے نوجوانوں اور معاشرے کو محفوظ بنایا جائے۔
اس کے بعد ڈاکٹر عبدالرحیم نے بات کرتے ہوئے کہا: صرف آپ ہی ہیں جو کونسل کے کردار کو جانتے ہیں، لہٰذا، ہم اس دورے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور اس سلسلے میں آپ جو کوشش کر رہے ہیں، وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے پاس بھی منشیات کے خلاف جنگ کا ایک پروگرام ہے۔ اس کے بعد انہوں نے برادر الزبیر کو موقع دیا جو کونسل میں انٹلیکچوئل فورٹیفیکیشن کے سیکرٹری جنرل تھے جنہوں نے ان پروگراموں کی تفصیل سے وضاحت کی۔
آخر میں، اسلامی فقہ کونسل کے سربراہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مغربی خطرے کا مقابلہ صرف ایک مضبوط ریاست ہی کر سکتی ہے، جو کہ ریاست خلافت ہے۔ برادرم عبداللہ حسین نے حزب التحریر کی طرف سے جاری ہونے والے ہفت روزہ میگزین الرایا کے شماروں کے علاوہ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ منشیات کے مسئلے سے متعلق کچھ اشاعتیں پیش کیں۔
ابراہیم عثمان (ابوخلیل)
ولایہ سوڈان میں حز ب التحریر کے ترجمان
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ سوڈان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: 0912240143- 0912377707 http://www.hizb-ut-tahrir.info |
E-Mail: Spokman_sd@dbzmail.com |