الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    26 من ذي القعدة 1441هـ شمارہ نمبر: 1441 AH / 030
عیسوی تاریخ     جمعہ, 17 جولائی 2020 م

پریس ریلیز
آل سعود کے حکمرانوں کی خباثت نے رسول اللہ ﷺ کے شہر کو نرغے میں لیا ہواہے

 

آل سعود کے حکمران اپنے آباؤ اجداد کے لئے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس فرمان کو بھول گئے ہیں:

﴿ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ * الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ

"لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر(خانہ کعبہ) کے مالک کی عبادت کریں۔ جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا"(قریش، 4-3)۔ 

 

پس ہم اب بھی ایسے جرائم کے بارے میں ان سے اور ان کے اپنے جرائم کے بارے میں سنتے رہتے ہیں۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے  یہ اسلام کی جائے پیدائش اور رسول اللہﷺ کے روضہ مبارک کی سرزمین کو کفر کی غلاظت کے لیے کھولنے پراصرار کرتے ہیں۔

 

آل سعود کے حکمرانوں نے انگریزی استعمار کی خاطر خلافت کے خلاف تلوار اٹھائی، مسلمانوں کے تیل کی دولت کو مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا بنا دیا ، ملک میں امریکی افواج کو اڈے بنانے کی اجازت دی، اور اب ملک میں "انٹرٹینمنٹ کے ٹڈی دل" کو لے آئے ہیں جس نے اسلامی خلیجی علاقوں میں خباثت اورفحاشی کا بازار گرم کر رہا ہے۔ ملک کے باہر اسلام اور امت کو نقصان اس کے علاوہ ہے۔ 

اور اب یہ اپنے شیاطین کی سرگوشیوں کی اگلی قسط پر عمل پیرا ہو رہے ہیں تاکہ کافر مغربی استعماری تہذیب ، جس نے ان کے دل و دماغ پر قبضہ جمایا ہوا ہے، رسول اللہﷺ کے شہر میں لگڑ  بگھوں کی مانندایسے گھومیں جیسے وہ زخمی شیر کو گھیر لیتے ہیں۔ سعودی حکام نے ایک امریکی میگزین کو المدینہ المنورہ کے علاقے "العلا" میں نیم برہنہ خواتین کی تصاویر کھینچنے کی اجازت دی ۔ان کا یہ عمل ہمیں ان لوگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے سلطان نورالدین زنگی کے دور میں رسول اللہﷺ  کی قبر مبارک کو کھودنے کی ناپاک اور شیطانی جسارت کی تھی۔

557 ہجری میں سلطان نورالدین زنگی نے کئی بار ایک ہی خواب دیکھا جس میں رسول اللہﷺ دو سنہرے بالوں والے افراد کی طرف اشارہ کرتے  اور کہتے:میری مدد کرو، مجھے ان دو سے بچاؤ، لہٰذا نور الدین تیزی سےمدینہ پہنچتے ہیں اور معاملے کی تحقیق کرتے ہیں یہاں تک کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کے سامنے رسول اللہﷺ کی قبر کھودنے، ان کے مبارک و پاک جسد خاکی کو چرانے اور اس کو کفار کے پاس لے جانے کی سازش کو بے نقاب کردیتے ہیں۔ نورالدین اس بات پر رو پڑتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انہیں اس مقدس کام کے لیے چنا ہے، وہ سازشیوں کا خاتمہ کردیتے ہیں اور رسول اللہﷺ کی قبر کی حفاظت کے لیے اس کے چاروں جانب خندق کھدوا کر اس میں پگھلا ہوا سیسہ ڈال دیتے ہیں۔۔۔ امت آج بھی نور الدین زنگی کو یاد کرتی ہے  اور ہمیشہ یاد رکھے گی، اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

آج ہم ان اہل قوت وطاقت کو ایک نئے عزم کے ساتھ پکارتے ہیں ، جن کے پاس اللہ کے دین کے لیےنور الدین زنگی جیسا جوش ہے۔ ہم انہیں یاد دہانی کراتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی قبر کھودنے کی کوشش کرنے والوں نے اپنی اس شیطانی حرکت کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی تھی جبکہ آج آل سعود کے حکمران کھلم کھلا اپنے شیطانی منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔

اللہ کی خاطر ، اے اہل قوت، اپنے نبیﷺ کی قبر کی حفاظت کرو۔ اللہ کے خاطر المدینہ کی حفاظت کرو، اسلامی امت کی کامیابی کے لیے جلدی کرو، کیونکہ آپ ہی غداری اور خیانت کے تخت سے ان "الرویبضات" کا تختہ کر سکتے ہیں اور نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ قائم کرسکتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

﴿ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَذِكْرَى لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ

"جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے"(ق:37)

 

انجینئر صالح الدین عدادہ

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک