السبت، 04 رجب 1446| 2025/01/04
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    29 من محرم 1444هـ شمارہ نمبر: 005 / 1444 AH
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 27 اگست 2022 م

پریس ریلیز

امریکہ، روس، چین اور ان کے حواری آگ سے کھیل رہے ہیں

اور ان میں سے کوئی بھی اس  دنیا کی بھلائی کےلیے کچھ نہیں کرتا!

(ترجمہ)

 

یہ واضح ہوگیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ذہنیت اور سوچ بھی ان کے پیشروں کی طرح تاریک اور شیطانی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں ہی انہوں نے ثابت کیا ہے کہ عالمی معیشت پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کےلیے دنیا کی سیاسی صورتحال کو مکمل اشتعال انگیزی تک لے جانا ان کےلیے کوئی مسئلہ نہیں۔

 

  کانگریس کے نومبر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے اس مہینے کی ابتدا میں اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کےلیےامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے  ناراض  چین کو مزید اشتعال دلانے کےلیے تائیوان کا دورہ کیا۔

 

دنیا ابھی یہ نہیں بھولی ہے کہ گزشتہ فروری میں امریکی صدر جوبائیڈن نے  روس یوکرائن جنگ بھڑکانے کےلیے  بار بار یہ کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے بار بار یہ کہنا درحقیقت   روس  کو حملہ کرنے پر مجبور کرنے کی واضح حکمت عملی تھی۔

 

بلا آخر بائیڈن  اپنی اشتعال انگیزی  میں کامیاب ہوگیا، جس کی وجہ سے اب دنیا کو  روس یوکرائن  جنگ  کے نتیجے میں غذائی عدم  تحفظ، معاشی عدم استحکام اور آنے والی سردیوں  میں ایٹمی جنگ کے حوالے سے سخت تشویش کا سامنا ہے۔

 

اب امریکی دھوکے کا شکار ہونے کی باری چین کی ہے۔ امریکہ   چین کے ارد گرد  کےعلاقوں میں آگ بھڑکا رہا ہے، جس سے چین کے ہمسائیہ علاقوں میں اس قدر حالات خراب کیےجائیں کہ چین عالمی معیشت میں اپنی موجودگی کو کم کرنے  پر مجبور ہو جائے۔

 

بڑا سوال یہ ہے" کہ  یہ سب کس لیے؟" یہ حکومتیں ہمارے لیے کیسی دنیا چاہتی ہیں؟! نہ امریکہ، نہ چین اور روس    سے دنیا کو آباد کر نے، بہتر بنانے اور انسانیت کے شایان شان بنانے  کی امید کی جا سکتی ہے۔

 

اگر ہم دو انگریزی کہاوتوں کو ملاتے   توہم کہتے کہ "کمرے میں موجود سفید ہاتھی "کے  متعلق بات  کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا اپنے خوف کو ایک طرف رکھ کر اس حقیقت کا اعتراف کرے کہ  سرمایہ داریت اور  ہر خود ساختہ انسانی عقیدہ ، باطل اور تباہ کن ہیں،  یہ اگر کمرے میں موجود رہے تو  بہت مہنگے درندہ بن جائیں گے، جس کی قیمت  انسانیت کی جانب سے زندگی کے تسلسل کو باقی رکھنے کی کوشش کی صورت میں دی جاتی ہے ۔

 

اسلام کو ایک ہزار سال تک نافذ کیا گیا  جس کی وجہ سے اربوں انسان خوشحال ہوئے،  ان کے درمیان  حقوق اور زندگی کے تمام میدانوں میں انسانی ترقی   کے برابری کے مواقع فراہم کیے ۔ ہم اس کی دو مثالیں دیتےہیں:

 

اسلامی شریعت نے  ہی سب سے پہلے منظم عدلیہ کی بنیاد  رکھی۔۔۔آٹھویں صدی میں خلافت نے بغداد میں بیت الحکمت کی بنیاد رکھی،  جہاں کئی علوم کی بنیاد رکھی گئی جن میں سے  ایک 'الجبرا'  ہے، اور اسی علم کے ذریعے بعد میں کئی مغربی سائنسدان  اپنی ایجادات تک پہنچے۔

 

ہم ایک بار پھر  مسلمان مفکرین، با اثر علماء اور صحافیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ حزب التحریر کے ساتھ مل کر کام کریں،  اور اہل اقتدار (نصرہ) پر دباؤ ڈالیں کہ وہ نبوت کے نقش قدم پر  خلافت  کے قیام کے لیے کام کرتے ہوئے امت اسلامیہ کے دوسرے عروج کو برپا کریں۔

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ﴾

"اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے۔"(الانفال:24)

 

انجینئر صلاح الدین عضاضة      

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک