الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    29 من رمــضان المبارك 1444هـ شمارہ نمبر: 1444 AH / 034
عیسوی تاریخ     جمعرات, 20 اپریل 2023 م

 

پریس ریلیز


سال 1444 ہجری کے شوال کے نئے چاند کا اعلان اور عید الفطر کے بابرکت موقع پر مبارکباد

 

الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، لا إله إلا الله، والله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ رب العالمین، درود و سلام ہو رسولوں میں سے بہترین ، ہمارے آقا محمد ﷺ پر اور ان کی آل پر اور ان کے تمام اصحاب پر۔۔۔

 

بخاری نے اپنی صحیح میں محمد بن زیاد سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے ابوہریرہ ؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا: کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا، یا ابوہریرہ ؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ابو القاسم ﷺ نے فرمایا:

 

«صوموا لِرُؤيتِهِ وأَفْطِرُوا لرؤيتِهِ فإنْ غُـبِّيَ عليكم فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ»

"(رمضان کا) چاند کے دِکھ جانے پر روزہ رکھو اور(شوال کا) چاند دِکھ جان پر ہی روزہ رکھنا بند کرو۔ اگر آسمان ابر آلود ہو تو مہینے کے تیس دن شمار کر لو۔"

 

جمعہ کے اس بابرکت موقع پر، شوال کے نئے چاند کی چھان بین کرنے کے بعد، بعض مسلم ممالک میں شرعی تقاضوں کے مطابق نئے چاند کی رؤیت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اسی لیے کل بروز جمعہ شوال کے مہینے اور بابرکت عید الفطر کا پہلا دن ہے۔

 

عید الفطر کے اس مبارک موقع پر، حزب التحریر امت مسلمہ کو اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتی ہے، اللہ سے دعا کرتی ہے کہ اگلے سال یہ مہینہ اس حال میں واپس آئےکہ اس کی ریاست پہلے سے قائم ہو، اللہ نے اس کے دین کو طاقت بخش دی ہو، اور اس کا جھنڈا لہرا دیا ہو۔ میں اپنی طرف سے اور حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے سربراہ اور اس کے شعبوں اور یونٹوں میں کام کرنے والے تمام بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے حزب التحریر کے امیر، ممتاز عالم شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس دعوت کی رہنمائی کرنے میں ان کا مددگار ہو تاکہ نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کی بشارت پوری ہو جائے۔

 

سب سے خوبصورت منظر جو انسان اپنی زندگی میں دیکھ سکتا ہے وہ ہے عید الفطر کی نماز کے بعد مسلمانوں کا ایک دوسرے سے مصافحہ کرنا، ان کے چہروں پر اطمینان اور امید کی چمک دمک ، اور ان کے بچوں کی خوشی کا منظر، جو  ان کے اجتماع کا ماحول خوشی اور مسرت سے بھر دیتا ہے۔ مسلمانوں کے لیے عید الفطر  صرف ایک سالانہ جشن نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی خوشی کا دن ہوتا ہے،یہ وہ خوشی ہوتی ہے جو مسلمان روزے، راتوں کے قیام اور اللہ کو راضی کرنے کی بھر کوشش کے بعد حاصل کرتے ہیں۔ ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

«قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصِّيَامَ، هُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ»

"اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم کا ہر عمل اسیکے لیے ہوتا ہے سوائے روزے کے، وہ خالص میرے لیے ہے، اور میں خود ہی اسے اسکا بدلہ دوں گا۔

"اسلام میں خوشی کا یہ تصور مسلمانوں کے لیے خوشی اور مسرت کو ایک مخصوص ذائقہ فراہم کرتا ہے۔

 

آج انسانیت کو اس سکون کی اشد ضرورت ہے جو اسلامی نظام صرف عید کے دنوں میں نہیں، بلکہ زندگی کے تمام شعبوں تمام سال فراہم کرتا ہے۔ استعماری کافر مغرب نے اپنے لوگوں اور دنیا کے لوگوں کو مقامی اور عالمی جنگوں اور معاشی اور حتیٰ کہ صحت کے بحرانوں کے ذریعے بھی تھکا دیا ہے۔ مغرب نے لوگوں کے مصائب کو ایک وسیلہ کے طور پر، وسائل پر اجارہ داری کو تمام اعمال کے انجام کے طور پر اور دین کو دنیا کی زندگی سے الگ کرنے کو ایک عقیدہ کے طور پر اپنایا ہے۔یوں انسان انسانیت کے ساتھ زندگی گزارنے اور اپنا سکون حاصل کرنے سے محروم ہو جاتا ہے۔ پس لوگوں کی زندگی خواہشات، اور ایک روٹی کے پیچھے بھاگنے والی، اور جنگوں اور ظلم و ستم سے فرار کی تگ و دو والی زندگی بن گئی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،

 

وَمَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِكۡرِىۡ فَاِنَّ لَـهٗ مَعِيۡشَةً ضَنۡكًا وَّنَحۡشُرُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اَعۡمٰى

"اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی اور قیامت کو ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے۔"(طہ، 20:124)

 

اے مسلمانو!

تمہاری گردنوں پر امانت کا بوجھ ہے، اوریہ امانت اسلام کا پیغام ہے، اور یہ اللہ کی طرف سے تم پر فرض ہے، یہ ہمارے آقا محمد ﷺ کی میراث ہے کہ ہم سب اسے دنیا تک پہنچا دیں۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے:

 

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنٰكُمۡ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَيۡكُمۡ شَهِيۡدًاؕ

"اور اسی طرح ہم نے تم کو امتِ معتدل بنایا ہے، تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور پیغمبر (آخرالزماں) تم پر گواہ بنیں۔"(البقرۃ، 2:143)

 

اس لیے اسلام کا اس دنیا میں نفاذ نہ ہونا ناانصافی ہے۔ جیسے ہی امت اسلامیہ کی ریاست قائم ہوگی،یہ امت انسانیت کے لیے پناہ گاہ ہوگی، جیسا کہ یہ اپنے تمام ادوار میں رہی ہے۔ وہ ریاست کہ جس میں تمام مظلوم اور شکست خوردہ لوگ پناہ حاصل کریں گے۔ اس کا ماحول اسلام کے عدل و انصاف اور اسلام کے نظام کی بنا پر ایک سرگرم اور پرجوش ماحول ہوگا اور یہ ان شاء اللہ ایسا ہی رہے گا جب تک کہ مسلمان دنیا کو فتح نہیں کر لیں گے اور اس میں اسلام کو پھیلا نہیں دیں گے۔

 

اے مسلمانو، اے اہلِ قوت و تحفظ!

اسلام کو اپنی زندگی میں نافذ نہ کرنا انسانیت کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ سرمایہ داریت نے انسانیت پر اپنے تسلط کو انتہاء تک پہنچا دیا ہے اور خلافت کے سائے میں امت اسلامیہ، جو کبھی عالمی نظام کو چلانے والی سیاسی قوت تھی، کے علاوہ اس کی برائیوں کو روکنے اور دنیا کو اس کی بیماریوں سے شفا دینے والا کوئی نہیں ہے ۔آج امت اسی طرح دنیا کی قیادت سنبھالنے کے لیے واپس آنے کے لیے تیار ہے، اور خلافت کا پراجیکٹ قابلِ قدر فقیہ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی قیادت میں حزب التحریر کے پاس تیار ہے، ان کے ساتھ حزب کے وہ اراکین ہیں جو امت اسلامیہ کے دارالحکومتوں اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔آپ کی امت آپ سے اپنے تباہ شدہ گھروں ، اپنے بچوں کے بہائے جانے والے خون  اور اپنی پامال ہونے والی حرمات کے ساتھ آپ سے التجا کرتی ہے کہ آپ اسے ظالموں کے ہاتھوں سے بچائیں۔

 

حزب التحریر آپ سے ایک روشن فکر اور احسن تیاری پر مبنی خلافت کے منصوبے کے ساتھ التجا کرتی ہے جو اس نے اپنے اراکین کی استقامت کے ساتھ ان غیر اخلاقی حکمرانوں کے مظالم کے باوجود تیار کیا جن کی ناقص حکمرانی کے بارے میں آپ ابھی تک خاموش ہیں، تو اے امت اسلامیہ کے سپاہیو، کیا آپ جواب دیں گے؟!! اللہ عزوجل فرماتا ہے:

 

اَاوَوْا وَّنَصَرُوۡۤا اُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ حَقًّا‌ؕ لَّهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ

"اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو)جگہ دی اور ان کی مدد کی۔ یہی لوگ سچے مسلمان ہیں۔ ان کے لیے (اللہ کے ہاں)بخشش اور عزت کی روزی ہے ۔"(الانفال،8:74)

 

الله أكبر، الله أكبر، اللهأكبر، لا إله إلا الله۔۔۔۔۔ والله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد

عید مبارک، والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

 

جمعہ کی شام ہجری سال 1444 کے شوال کا پہلا دن ہے، بمطابق 21 اپریل 2023 عیسوی ۔

 

انجینئر صلاح الدین عضاضة

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک