الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 20 جولائی 2012 م

میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام پوری دنیا کے سامنے بے دھڑک جاری ہے جبکہ اس کا مجرم صدر مسلمانوں کو جلا وطن کرنے کی دھمکی دے رہا ہے

رمضان کے مبارک مہینے کے پہلے چند دنوں میں اور پچھلے چھ ہفتوں سے مسلسل میانمار کے مسلمانوں کا منظم طریقے سے قتل عام پوری دنیا کے سامنے جاری ہے جبکہ نام نہاد عالمی برادری نے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عرب اور عالمی میڈیا نے اس ظالمانہ اور مجرمانہ فعل پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ ایسا نظر آتا ہے کہ جیسے پوری دنیا نے ناصرف میانمار کے مسلمانوں کے خلاف سازش کی ہوئی ہے بلکہ وہ وہ ان مسلمانوں کے وجود کو مٹا نے کا منصوبہ رکھتے ہیںیہاں تک کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 19جولائی2012کو جاری ہونے والے بیان کو بھی میڈیا میں کسی قسم کی کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

اس خونی اور انتہائی خوف ناک مجرمانہ فعل کے بعد جس میں دو ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا گیا اور نوے ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ،میانمار کے قاتل صدر Thein Seinکو 11جولائی بروز بدھ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Antonio Jaterresسے ملاقات کے دوران یہ کہنے کی ہمت ہوئی کہ میانمار میں موجود اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو پناہ گزینوں کے کیمپوں میں منتقل کردیا جائے اور اس کے بعد انھیں ملک سے بے دخل کردیا جائے۔اس نے اس ملاقات کے دوران مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ان روہنگیا لوگوں کو قبول کیا جائے جو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں اور وہ ہماری نسل سے بھی نہیں ہیں اور یہ لوگ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی ہیں۔

یہ کس قسم کے انتہائی متعصبانہ اور قابل مزاحمت خیالات ہیں کہ رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پرلوگوں کی درجہ بندی کی جارہی ہے۔جبکہ اسلام اہل کتاب اور مشرکوں کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے وہی سلوک روا رکھتا ہے جس کے مسلمان مستحق ہوتے ہیں۔کتنا بڑا فرق ہے انسانوں کے بنائے ہوئے ناقص اور مجرمانہ نظام میں اوراسلام کے مثالی نظام میں جو کہ انتہائی اعلی اور عمدہ صفات کے قوانین سے مزین ہے۔ان لوگوں کو صرف اس لیے قتل کیا جارہا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے اور انھیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے بالکل درست فرمایاکہ ''اگر تمھیں شرم نہیں تو جو چاہے کرو‘‘۔

میانمار میں تقریباًآٹھ لاکھ روہنگیا مسلمان صوبے اراکان میں رہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ ان مسلمانوں کو دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم اور کمزور اقلیت قرار دیتی ہے جن کے خلاف انتہائی آسانی سے ظلم و جبر کا سلوک روا رکھا جاسکتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی بلکہ انھیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دیتی ہے جو بنگلادیش سے آئے ہوئے ہیں۔
میانمار میں ہونے والے واقعات کے متعلق کسی بھی قسم کی مصدقہ خبروں اور اطلاعات کی غیر موجودگی میں ہم روہنگیا مسلمانوں کی انتہائی قابل رحم حالت زار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کمشنربرائے پناہ گزین کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں جس کے مطابق'' میانمار میں روہنگیا ہر طرح کے جبر کا شکار ہیں جس میں جبری مشقت، زبردستی ان کا مال لے لینا،نقل و حرکت پر پابندی، رہائشی حقوق کی کمی، شادی کے غیر منصفانہ قوانین اور زمین ضبط کر لینا شامل ہے‘‘۔

برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے تین فریق ذمہ دار ہیں:

.1میانمار کی مجرم ریاست جو کہ مغرب کی آلہ کار ہے اور اس کے خلاف ہمارا وہی موقف ہے جو دیگر مغربی ممالک کے خلاف ہے کہ اگرچہ جبر و استبداد کے دن کتنے ہی طویل کیو ں نہ ہوجائیں بلا آخر اس ملک کے لیے افسوس اور خسارے کا باعث ہی ہوتا ہے۔فرعون کے جبر اور غرورکا دور اگر چہ بہت طویل تھا لیکن بلا آخر اللہ نے اس کو ذلیل ورسوا کیا اور اس کو تباہ کردیا۔اور ظالموں کے لیے اللہ کا یہی قانون ہے۔

.2 میانمار کی پڑوسی ریاست بنگلادیش ایک مسلم ریاست ہے اور اس کی آبادی کی اکثریت مسلمان ہے لیکن اس نے اپنی سرحدوں سے چند گز کے فاصلے پر ہونے والے قتلِ عام اور بے دخلی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔لہذا بنگلادیش کی ریاست بھی اتنی ہی غدار اور مجرم ہے جتنا کہ میانمار کی ریاست۔

.3میڈیا بھی اس ظلم میں معاون ہے۔کوئی ایمان دارانہ ،شفاف اور مقصد سے مزین خبر میسر نہیں ہے ۔ ''رائے اور اختلاف رائے‘‘اور''مزید جاننا‘‘ کے نعرے محض جھوٹ اور دھوکہ ہیں۔ صرف وہ کچھ جانیں جو وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں اور میڈیا کایہ دعوہ کہ ہم حقیقت کواس کی اصل صورت میں پہنچاتے ہیں بھی ایک جھوٹ ہے کیونکہ وہ حقیقت کو بھی جھوٹ کا تڑکا لگا کر ویسے دیکھاتے ہیں جیسا کہ ان کے آقا دنیا کو دیکھانا چاہتے ہوں۔لہذا میڈیا بھی استعماری ریاستوں کا ایک باج گزار غلام ہے۔

اگرچہ ہم نے ان لوگوں کی نشان دہی کردی ہے جن کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف یہ لوگ ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ درحقیقت وہ تمام مسلمان اس کے ذمہ دار ہیں جو ان کی مددو معاونت کرسکتے ہیں۔تو کیا چیز ہے جو میانمار کے پڑوسی مسلمان ممالک بنگلادیش،انڈونیشیا اور ملائیشیا کے فوجیوں کو ان مسلمانوں کی مدد سے روکتی ہے۔کیا وہ اپنے مسلمان بھائیوں کواپنی آنکھوں کے سامنے بے دخل اور قتل ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہے؟کیا اسلام اور مسلمانوں کی محبت ان کے جسم اور روح کو اس ظلم کو روکنے کے لیے نہیں اکساتی؟کیا انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے الفاظ نہیں سنے کہ

((المسلمون نتنکافا دماو ھم ویسعی بذمتھم ادناھم، و ھم ید علی من سو اھم))

''مسلمانوں کا خون ایک جیسا(برابر)ہے،

ان کے ماتحت ان کی امان میں ہیں اور وہ ایک امت ہیں تمام دوسروں کو چھوڑ کر‘‘۔

ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری التجاوں کو جلد شرفِ قبولیت عطا فرمائیں کیونکہ ہمارے بھائیوں کی تکلیفیں بڑھتی جارہی ہیں اور اقوام ان پر ہر طرف سے ایسے جھپٹ رہی ہیں جیسا کہ وہ اپنا اپنا حصہ چاہ رہی ہوں۔ بہرحال ظلم و ناانصافی کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہوجائے اللہ کے حکم سے دوبارہ خلافت راشدہ قائم ہوگی جو دوبارہ انصاف کا بول بولا کرے گی اور ظالموں سے ان کے مظالم کا حساب لے گی اور دنیا کو ایک بار پھر انصاف کے زیور سے مزین کردے گی۔

حزب التحریرمیانمار میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لاتی رہے گی لیکن ہم امت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اللہ کے حکم کے مطابق ایک خلیفہ ایک امام کو بیعت دیں جو ہم پر اللہ کے احکامات کے مطابق ہم پر حکومت کرے،مسلمانوں کے خون،مال اور عزت کی ظالموں اور مجرموں سے حفاظت کرے۔اور مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور اللہ یقیناًآپ سے آپ کے بھائیوں کے متعلق سوال پوچھے گا اور آپ کا احتساب کرے گا۔

وَاللّہُ غَالِبٌ عَلَی أَمْرِہِ وَلَکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُونَ
اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں

عثمان بخاش
ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک