الجمعة، 29 ربيع الثاني 1446| 2024/11/01
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    3 من ذي الحجة 1437هـ شمارہ نمبر: 1437 AH/055
عیسوی تاریخ     پیر, 05 ستمبر 2016 م

پریس ریلیز

﴿ولاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الأَبْصَارُ

" ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ، وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی "(ابراہیم:42)

 

  اللہ اکبر! اللہ عظیم ہے! کوئی طاقت و قوت نہیں سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے! وہ دن جب بل آخر ہم نے جابر اسلام کریموف کے انتقال کی خبر سنی!بلعموم ازبکستان کے عوام  اور بلخصوص حزب التحریرکے شباب  نے  پچیس سال کے ظالمانہ حکومت میں  اس کے ہاتھوں مختلف قسم کی ناانصافیوں و ظلم اور  قوت و جبر کا سامنا کیا۔

 

حزب التحریرکے شباب کے صبر  و استقامت کو  آزمانے کے لئے اس کمینے جابر نے ہزاروں شباب کو  انتہائی  خطرناک جیلوں میں بند کیا جہاں نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی سانس لینے کےلئے صاف ہوا تک میسر نہیں۔ یہ جیلیں  زیادہ تر یا تو انتہائی  ڈھنڈے برفیلے علاقوں میں ہیں یا انتہائی گرم صحراحوں میں ۔ کریموف کی اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے شدید دشمنی کے سبب ہزاروں بچے یتیم ہوگئے، ہزاروں بیویاں بیوہ ہوگئیں  اور ہزاروں مائیں    غمزدہ ہوگئیں۔

 

لیکن اب یہ جابر زمین کے نیچے ہے! لیکن ابھی خوش ہونے کا وقت نہیں آیا کیونکہ ہم ازبکستان کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس ملک کے لوگوں کے لئے کیا نیا آنے والا ہے۔ بارحال ہم جانتے ہیں کہ کریموف تشدد کے بہت بڑے پہیے کا صرف ایک پرزہ تھا۔ یہ پرزہ اب گر گیا ہے اور اس کی جگہ دوسرا پرزہ لے لے گا جو اتنا ہی بُرا یا اس سے بھی زیادہ بُرا ثابت ہوسکتا ہے۔ مصر میں ہم پہلے ہی اس کی مثال  دیکھ چکے ہیں۔ ہاں مبارک جابر تھا لیکن سیسی اس سے کہیں زیادہ وحشی اور جابر ہے۔

 

ہزاروں مسلمان ازبکستان کی جیلوں میں قید ہیں ، لاکھوں لوگوں کو   رزق کی تلاش  اور بھوک مٹانے کے لئے  اور جابر کے ظلم سے نجات  یا فرار حاصل کرنےکے لئے اپنا ملک چھوڑنا پڑا اور وہ واپس بھی نہیں آسکتے، لہٰذا پرانی حکومت کا تسلسل جاری ہے۔ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔

 

اے ازبکستان کے مسلمانو! جابر کریموف کا مرنا ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ ہر جابر کی زندگی کا بل آخر خاتمہ ہوتا ہے! کوئی بھی جابر ہمیشہ نہیں رہتا! اور ان کی طاقت لافانی نہیں ہوتی!  اوران کی حکومت بھی لافانی نہیں ہو تی! وہ دن ضرور آئے گا جس کے متعلق ہم رسول اللہﷺ سے سنتے ہیں:

 

«... ثم تكون ملكًا جبرية فتكون ما شاء الله أن تكون، ثم يرفعها الله إذا شاء أن يرفعها، ثم تكون خلافة على منهاج النبوة، ثم سكت»

"پھر ظلم کی حکمرانی ہوگی، اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر اللہ جب چاہے گا اس کا خاتمہ کردے گا ۔ ا س کے بعد پھر نبوت کے منہج پر خلافت قائم ہو گی، پھر آپ ﷺ خاموش ہو گئے "(ابو داود، احمد)۔

 

اے ازبکستان کے مسلمانو! یہی وقت ہے کہ تم نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے لئے سخت محنت کرو! کسی کو بھی جھوٹے نعروں اور وعدوں کے ذریعے تمہیں بے وقوف بنانے کی اجازت مت دینا۔ اب بے وقوف مت بننا جیسا کہ تم ماضی میں بنے تھے۔ اللہ کے رسولﷺ نے مسلمانوں کو ہوشیار اور باخبر رہنے کو کہا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا:

«لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين»

"ایک ایمان والا ایک ہی سوراخ سے دوبارہ ڈسا نہیں جاتا"(بخاری)۔

 

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک