السبت، 18 رجب 1446| 2025/01/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    3 من جمادى الأولى 1438هـ شمارہ نمبر: 011/1438
عیسوی تاریخ     منگل, 31 جنوری 2017 م

اتحاد ایک دو دھاری تلوار ہے، سوائے اس کے کہ یہ صحیح بنیاد پر استوار ہو

 

  • ایک واحد فوجی اکائی  میں ڈھلنے کے لیے  مختلف جہادی گروہوں کا اتحاد اور ان کا ملاپ جائز اور مقبول مطالبہ تھا، اور ہم نے موجودہ  تکلیف دہ صورتحا ل میں مبتلا ہونے سے قبل آپ سے یکجا ہونے کو کہا تھا ۔

  • لیکن آج جو ہورہا ہے اس کے نتیجے میں موجودہ  منظر نامہ  تقریباًدو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، اور یہ وہ تقسیم ہے جس میں کئی خطرات اور خدشات پنہا ہیں، جس سے مستقبل میں دونوں گروہوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوسکتا ہے جس سے اللہ نہ کرے  شام کا انقلاب ختم ہوسکتا ۔

  • یہ خطرناک تقسیم اس وجہ سے ہے کہ وہ جو انقلاب کے عسکری اور غیر عسکری  معاملات چلا رہے ہیں،انہوں نے درست سیاسی قیادت کا چناؤ نہیں کیا ہے۔ وہ سیاسی قیادت جو اس بات کی اہل ہو کہ قرآن و سنت سے واضح سیاسی منصوبہ اور انقلاب کے بنیادی مقاصد اخذ کر کے پیش کرسکے، جو اللہ سبحانہ و تعالٰی کی خوشنودی کا باعث ہو، جو شام کے مستقبل کو بیان کرسکے اور  جو مقاصد اور اہداف میں موجود ابہام کو دور کرسکے کیونکہ یہ وہ اہم وجوہات ہیں جو تنازعہ  اور اختلاف کا باعث ہیں۔

  • جہاں تک اس سیاسی جماعت کا تعلق ہے جس کے زیر سایہ ہم  تمام جماعتوں کو یکجا ہونے کے لیے کہہ رہے ہیں تو وہ حزب التحریر ہے۔

  • جہاں تک بنیادی اصولوں کی بات ہے، جن پر اختلاف کرنے والی جماعتوں کو لازمی بات کرنے کی ضرورت ہے، تو وہ یہ ہیں: مغرب اور ان کے ایجنٹ  حکمرانوں سے   اور ان کے گندے سیاسی مال  و دولت  سے ناطہ توڑیں  ، حکومت کو اس کی تمام نشانیوں اور ستونوں سمیت اکھاڑ پھینکیں ، اور نبوت کے طریقے پر خلافت کا قیام عمل میں لائیں۔

  • واضح سیاسی منصوبہ خلافت کا منصوبہ ہے جو حزب التحریر پیش کررہی ہے اور حزب اس ریاست کے آئین، ڈھانچے، اداروں اور حکمرانی کے طریقہ کار سے متعلق  معمولی سے معمولی جزیات تک بیان کررہی ہے ۔

  • اس لیے نئے فوجی گروہ  خو دکو لازمی  امت کے شعور کی سطح تک بلند کریں، اور صحیح راستے پر چلیں، اور اس طرح وہ تمام حزب التحریر کی سیاسی قیادت کے زیر سایہ متحد ہوجائیں جو ان کی توانائیوں کو درست سمت میں گامزن کرے گی، اور  اللہ العزیز  الحکیم کے حکم سے  امت کی ریاست، ریاست خلافت قائم کرے گی۔

  • لہٰذا ہم اپنے انقلاب کو  الجھنوں  اور گہری کھائی سے نکال کر ایک درست  سمت کی جانب گامزن کردیں اور خود کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد کا حقدار بنالیں۔

 

﴿أَفَمَنْ يَمْشِي مُكِبًّا عَلَى وَجْهِهِ أَهْدَى أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

"اچھا وہ شخص زیادہ ہدایت والا ہے جو اپنے منہ کے بل اوندھا ہو کر چلے یا وہ جو سیدھا (پیرو کے بل) راہ راست پر چلا ہو؟"(الملک:22)

                                                              

ولایہ شام میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس                                                                                                                                                                                                         

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک