الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    18 من جمادى الثانية 1438هـ شمارہ نمبر: 014/1438
عیسوی تاریخ     جمعہ, 17 مارچ 2017 م

الجناة میں قتلِ عام، مقدس روحیں مجرموں کو بے نقاب کر رہی ہیں اور مذاکرات کرنے والوں پر لعنت بھیج رہی ہیں

 

امریکی طیارے نے ترکی  ہوائی اڈے انسرلک (Incirlik) سے اُڑان بھری اور یہ بات باعث حیرت نہیں ہوگی اگر روسی طیاروں نے بھی اِس میں حصہ لیا کیونکہ کفار ایک ہی جھنڈے تلے ہیں۔اُن ظالموں نے حلب کے مغرب میں واقع ایک دیہی علاقے الاتارب کے قریبی گاؤں الجناة کی مسجد میں نمازِ عشاء کے وقت ہولناک خونریزی کی، جس کا شکار اُس وقت مسجد میں موجود دعوت و تبلیغ میں مصروف العمل ہمارے بھائی ہوئے۔ اس سنگین جرم کے نتیجے میں اُن لوگوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا جو شامی انقلاب کی حمایت  اور اعتدال پسندوں اور انتہاپسندوں میں فرق کرنے کے دعویدار ہیں۔

 

شام کی سرزمین پر موجود تمام مسلمان اِس وقت کفر کے سرغنہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کےحربوں اور ایجنٹوں کا باقاعدہ نشانہ بنےہوئےہیں تاکہ شام کے انقلاب کو  ختم اور اِس ظالم حکومت کو برقرار رکھا جا سکے۔

بکھرے ہوئے جسمانی اعضاء اور  مقدس خون جو بہایا گیا، مخلص لوگوں میں بیداری کی شروعات کا سبب بنے گا اور اسلام اور اِس کے لوگوں اور منافقت اور کُفر اور اُس کے لوگوں کے درمیان تنازعےکی حقیقت کو سمجھنے،اور اُن ممالک کی سربراہی میں کیے گئے مذاکرات کو سمجھنے کا سبب بنے گا جو کہ ہمیں ایک خطرناک پھسلتی ہوئی ڈھلوان کے ذریعے اُس گڑھے میں دھکیلنے میں مصروف ہیں جو گڑھا ہمیں پھر سے اُنہی کی غلامی میں دے دے گا جو کہ ہمیں قتل اور ہم پر ظلم اور کفر سے حکومت کرتے آئےہیں۔جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے جو امریکہ،اُس کے اتحادیوں اور اُس کے ایجنٹوں کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اُس کی سیاسی قراردادوں کی کامیابی کے لئے کھیلی گئی چالوں پر کام کر رہے ہیں،تو  اُن کو الجناة اور اِس جیسے دوسرے قتلِ عام نے خوابِ غفلت سے نہیں جگایا، اُن کو جان لینا چاہیئے کہ وہ نقاب گِر چکا ہے جو امریکی ظلم کو چُھپائےہوئے تھا ۔

 

ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ ہمارے بھائیوں میں سے جو لوگ اِس سانحے یا اِس جیسی  دوسری خون ریزیوں میں بچھڑ گئے ہیں،اللہ اُن کی شہادت قبول کرے اور ظالموں کو اُن کے انجام تک پہنچائے۔ ہمیں یقین ہے کہ اللہ کی مدد قریب ہے اور وہ کامیابی بھی جس کا وعدہ اُس نے اپنے اُن لوگوں سے کیا ہے جو اُس کے دین کے لئے راہ ہموار کرتے ہیں، اور جو ظلم کا شکار ہونے کے باوجود ثابت قدم ہیں۔ اُس القوي العزيز کے عتاب سے بچنا نہ اِس دنیا میں اور نہ  ہی آخرت میں ممکن ہے۔

 

سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُون.

"قریب ہے وہ وقت جب یہ مجرم اپنی مکاریوں کی پاداش میں الله کے ہاں ذلت اور سخت عذاب سے دوچار ہوں گے"(الانعام:124)

 

ولایہ شام میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک