الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    17 من ربيع الاول 1441هـ شمارہ نمبر: 02 / 1441
عیسوی تاریخ     جمعرات, 14 نومبر 2019 م

پریس ریلیز

وقت آگیا ہے کہ شام کے لوگوں کے انقلاب کی سمت کو درست کیا جائے

یقیناً اس وقت شام کا انقلاب جس مقام پر کھڑا ہے وہ اس انقلاب کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کے شایان شان نہیں کیونکہ یہ انقلاب اپنی حقیقی سمت سے ہٹ کر بہت دور چلا گیا ہے۔ یہ صورتحال اس وجہ سے پیدا ہوئی کیونکہ مختلف جنگجو گروہوں کے قائدین نے اپنے حمایتی ممالک سے تعلقات قائم کرلیےجنہوں نے اس انقلاب کو اپنے گندے سیاسی پیسے سے کرپٹ کردیا ہے۔ اگرچہ ہم نے کئی بار اپنی تحریروں اور مظاہروں میں اس حوالے سے خبردار کیا لیکن جنہوں نے دھوکہ کھایا وہ  ہماری اس واضح پکار کے باوجود ہمنوا نہ بن سکے۔  اب ہر ایک پر یہ بات واضح ہوچکی ہے ،یہاں تک کہ جنہوں نے دھوکہ کھایا ان پر بھی بشرطیکہ  ان میں احساس ہو  کہ ان جنگجو گروہوں کو دی جانے والی حمایت اور پیسے دراصل ان کی سیاسی وفاداری خریدنے کی رشوت تھی تاکہ ان کے ارادوں کے راستے میں دیوار کھڑی کی جائے۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ  معاملہ صرف یہی تک محدود نہیں رہا  بلکہ ان جنگجو گروہوں کے قائدین نے شام کے لوگوں پر وہی قیدو بند،جبرو ظلم  اور آمرانہ انداز حکومت  کا  سلسلہ شروع کر دیا ہے، جیسا کرنے پر لوگ بشار کے خلاف گھروں سے باہر نکلے تھے، اور بالآخر یہ جنگجو گروہ خود عوام کی خواہشات کی تکمیل اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حاکمیت کیلئے اسلامی انقلاب کے راستے میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔  اس صورتحال نے شام کے لوگوں کو اس بات پر مجبور کردیا کہ وہ ایک بار پھر حرکت میں آئیں لیکن اس بار ان قابل نفرت جنگجو گروہوں کے خلاف جنہوں نے اپنے اپنے گروہوں کے مفادات کو انقلاب کے مفاد پر فوقیت دی۔ لیکن یہ عوامی احتجاج بھی  واضح ، شفاف اور  مستقل  افکار کے بجائے وقتی جذبات کے اوپر کھڑا ہے، جس کے باعث اس تحریک کو کنٹرول اور محدود کرنا اور بھٹکانا ممکن ہے،   بالکل ویسے ہی جیسے شام کے جابر بشارکے خلاف تحریک محدودکر دی گئی اور آخرکار اپنے اصل رستے سے بھٹکا دی گئی ۔ اس وجہ سے سمت کو درست کرنا بہت ضروری ہے اور تحریک کی مختلف طریقوں سے حفاظت کی جانی چاہیے جن میں سے کچھ اہم باتیں یہ ہیں:

  •     ان چیزوں کو انقلاب کا محور بنادیا جائے: اس نظام کی ہر شکل اور علامات کا مکمل خاتمہ اور نبوت کے طریقے پر خلافت کا قیام جس کی واپسی کی رسول اللہﷺ نے بشارت دی ہے، اور کفر ممالک سے آزادی اور ان کے اثرورسوخ کا خاتمہ۔ یہ  چیزیں حاصل نہیں کی جاسکتی سوائے اس صورت کے کہ نام نہاد مددگار ممالک، جن میں سرفہرست   ترک حکومت ہے، سے تعلقات توڑ دئیے جائیں کیونکہ شام کے لوگوں کے خلاف اس کی سازشیں واضح ہوچکی ہیں۔ اور اس سے بھی پہلے  گروہی جنگوں کا لازمی خاتمہ کیا جائے جو شام کے مسلمانوں اور ان کی طاقت کو تقسیم کررہی ہے، اور ایک قوت بننے کی جانب پیشقدمی کی جائے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ سے مخلص ہو۔
  •     ایک واضح سیاسی پروجیکٹ  سامنے رکھا جائے جس کی بنیاد اسلامی عقیدہ ہو۔ یہ منصوبہ اس انقلاب کو کسی بھی قسم کی دراندازی اور رستے سے بھٹکنے سے روکے گا۔  اور ایسا اس وجہ سے ہوگا کیونکہ یہ منصوبہ کسی بھی قیادت کو جانچنے کا پیمانہ ہوگا۔
  •     ایک مخلص اور باخبر قیادت کو آگے لایا جائے جو رسول اللہﷺ کے جھنڈے تلے تمام مخلص لوگوں کو جمع کرے اور بلا آخریہ تحریک اس سیاسی منصوبے کے مطابق حرکت میں آجائے جو اسلامی عقیدے سے نکلتا ہو یعنی کہ حقیقی خلافت راشدہ کے پروجیکٹ کی جانب۔


یہ وہ اہم اقدامات ہیں جو اس انقلاب کی راہ کو درست سمت میں رکھنے اور اپنی قربانیوں کا پھل چکھنے کے لیے  ضروری ہیں، تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ ہو۔ اور یہ وہ بات ہے جو حزب التحریر ولایہ شام آپ سے  ابتدا سےکہتی آرہی ہے، وہ قیادت جو کبھی اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

إِنَّ فِي ذَلِكَ لَذِكْرَى لِمَنْ كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ

" بے شک اس میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جس کے پاس (فہیم) دل ہو یا وہ متوجہ ہو کر (بات کی طرف) کان ہی لگا دیتا ہو۔ "(ق50:37)۔  

 

 احمد عبدالوہاب

ولایہ شام میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک