المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | پیر, 29 دسمبر 2014 م |
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُ "اے ایمان والو صبر کرو اور مقابلہ میں مضبوط رہو اور لگے رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو"(آل عمران:200)
حکومت کے وفادار میڈیا ذرائع نے حکومت کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے فیصلے کی پوری تفصیلات شائع کیں ہیں جس کے تحت نوجوان سفر سے پہلے لازما "شعبہ ریکروٹمنٹ" سے اجازت لیں گے۔ نیا فیصلہ ہر اس شامی کے لیے ہے جس کی عمر 18 سال سے 42 تک ہو۔ جو یہ اجازت لینے کا خواہشمند ہو اس کو 300 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی شامی لیرہ ادا کرنا ہوں گے۔ امیگریشن اور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک ہنگامی ٹیلی گرام بھیجا ہے جس میں لازمی خدمت سے فارغ ہونے والوں کو ریکروٹمنٹ کے شعبے کی اجازت کے بغیر سفر کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اے اسلام کے مسکن شام کے مسلمانو ! دور حاضر کے طاغوت بشار کے خلاف شام کے مبارک انقلاب کے چار سال ہونے پر اور شام کے مسلمانوں کے امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی سازشوں کے سامنے ڈٹ جانے کی وجہ سے اور روس اور ایران کی جانب سے اس مجرم حکومت کو ہر قسم کی مادی،عسکری اور افرادی قوت کے ذریعے مدد کے باوجود،بین الاقوامی برادری کی جانب سے دور حاضر کے فرعون کی اس خوف سے پشت پناہی کہ کہیں اس کے ختم ہونے سے یہ انقلاب خلافت راشدہ علٰی منہاج النبوۃ میں تبدیل نہ ہوجائے ۔۔۔ اس سب کے باوجود اس انقلابی تحریک نے اس کی مادی ،عسکری اور افرادی طاقت کا صفایا کر دیا جس سے وہ ان لو گوں سے عسکری خدمات لینے پر مجبور ہوا ہے جنہوں نے فوجی خدمات انجام نہیں دیں یا دے چکے ہیں (جن کی عمریں 18 سے 42 سال کے درمیان ہیں )کہ انہیں ریکروٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے اوراسی لیے ان کو بیرونی سفر سے روک دیا گیا ہے بلکہ ان کو گرفتار کرکے زبردستی ان کے ذریعے حکومت کو بچانے اور ان کو اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ یہ اس بات کا واضح مظہر ہے کہ یہ حکومت کمزوری کے کس حد کو پہنچ چکی ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ عنقریب اللہ کے اذن سے یہ حکومت ختم ہوجائے گی ۔ حکومت کا یہ قدم ظاہر کرتا ہے کہ وہ یہ کہہ کر جھوٹ بولتی ہے کہ طاقتور ہے اور حلب کا محاصر کر سکتی ہے جبکہ وہ تو اپنا دفاع بھی نہیں کر سکتی۔
اے شام کی مبارک سر زمین کے مجاہدو !
شام میں آج جو ہو رہا ہے اس کو صرف اللہ پر ایمان اور اس کے دین کی سربلندی کی بنیادد پر اس کے سامنے ڈٹ کر ہی انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس سرکشی کو ختم کرنے کے لیے تم نکلے ہو تو حق پر ثابت قدم رہو ،ظالم سرکشوں کے سامنے کمزوری مت دکھاو اور ایسے ہی بنو جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا ہے :
﴿الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيل * فَانْقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُوا رِضْوَانَ اللَّهِ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ * إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾
"ان لوگوں سے جب لوگوں نے کہا کہ لوگ تو تمہارے خلاف اکھٹے ہو گئے ہیں ان سے ڈروتو اس سے ان کا ایمان اور بھی مضبوط ہو گیا اور کہا کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کار ساز ہے اس لیے وہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ لوٹے ، انہیں کوئی برائی (نقصان) نہیں پہنچی انہوں نے اللہ کی رضامندی کی پیروی کی اور اللہ ہی بہت فضل والا ہے یہ تو بس شیطان ہے جو اپنے دوستوں کو ڈرا تا ہے، تم ان سے مت ڈرو مجھ سے ڈرو اگر تم مومن ہو"(آل عمران:175-173)
اور اللہ تعالی نے ان سے کامیابی کا وعدہ کیا:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾
"اے ایمان والو صبر کرو اور مقابلے میں مضبوط رہو اور لگے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہو سکو"(آل عمران:200)۔
و مضبوطی سے کھڑے رہو اور صابر رہو اور اپنی جدوجہد جاری رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ تم کامیاب ہوسکو۔
احمد عبدالوہاب / ولایہ شام میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے سربراہ
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |