الخميس، 16 رجب 1446| 2025/01/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: 240/1436
عیسوی تاریخ     اتوار, 23 اگست 2015 م

 

مہم "امریکہ- ترکی اتحاد سے ہو شیار رہو"

 

شام کا انقلاب جس صورتحال سے گزر رہا ہے اور  اس انقلاب  کے خلاف  کافر مغرب  جو سازشیں  کررہا ہے اور خطے کے ممالک جو دوغلہ کردار امریکی انتظامیہ کی حکم پر ادا کررہے ہیں، اس کے بعد  یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ  کچھ ممالک وہ ہیں جو  مجرم حکومت کی معاونت کا کردار ادا کرنے کے لیے تمام سیاسی و فوجی وسائل اور اسالیب بروئے کار لارہے ہیں تا کہ اسے گرنے سے بچایا جائے۔ اسی طرح  کچھ ممالک  شام کی انقلابی تحریک کے دوست  ہونےکا  جھوٹا کر دار ادا کر رہے ہیں جس کا مقصد اس انقلابی تحریک کو سیاسی لحاظ سے متبادل سیاسی حل اور خود ساختہ سیاسی قائدین دے کر اور فوجی لحاظ سے  بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر  جنگی معرکوں کا رخ موڑ کر قابو کر نا ہے تاکہ اس انقلابی تحریک کو اپنی منزل حاصل کرنے  کے راستے سے ہٹایا جاسکے ۔

 

مگر ان ممالک کا خطرہ  جو شام کی انقلابی تحریک  کی معاونت کا دعوی کرتے ہیں اور اس کے خلاف سازش بھی کرتے ہیں ان ممالک کے خطرے سے زیادہ ہے جو  اعلانیہ اس تحریک سے عداوت رکھتے ہیں۔  اور یہ بالکل واضح ہے کہ ترک حکومت نے  امریکہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا۔ لہٰذا ترکی نے اس کے لیے انجر لیک کا اڈہ  کھول دیا  تا کہ وہاں سے امریکی طیارے اڑ کر  اہل شام کو قتل کریں اور لوگوں پر ان کے گھروں کی چھتیں گرادیں۔۔۔ترک حکومت کا فرض تھا کہ  مخلص انقلابیوں کے ساتھ اتحاد قائم کر کے شام کے سرکش کی حکومت گرادیتی نہ کہ اہل شام کو قتل کرنے کے لیے  اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کے ساتھ اتحاد کرتی!

 

اس وجہ سے ہم ایک مہم کا اعلان کرتے ہیں جس کا عنوان ہے : "امریکہ- ترکی اتحاد سے ہوشیار رہو" اوراس کا مقصد  شام کی انقلابی تحریک کے خلاف ترک حکومت  کی جانب سے حمایت کے نام پر  خبیث کردار کو بے نقاب کرنا ہےتاکہ   انقلابی ترک انٹلیجنس کے پنجے میں پھنس نہ جائیں اور پھر وہ بھی ان کے آلہ کار نہ  بن جائیں  جن کو وہ جیسے چاہیں چلائیں۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتا ہے ،

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ...﴾

"اے ایمان والو!  ہوشیاری سے کام لو"(النساء:71)

 

احمد عبدالوہاب

ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس کے سربراہ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک