الخميس، 16 رجب 1446| 2025/01/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    1 من محرم 1360هـ شمارہ نمبر: نمبر:007/1437
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 26 دسمبر 2015 م

 

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کے لئے شام اور اہل شام کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے

 

             مجرم روس کے طیاروں نے جمعہ25 دسمبر2015 کو  مشرقی غوطہ میں جیش الاسلام کی قیادت کے اجتماع کو نشانہ بنا یا۔  ذرائع ابلاغ  کے مطابق اس حملے میں کئی لوگ شہید ہوئے جن میں جیش الاسلام کے سربراہ"زہران علوش" بھی  شامل ہیں۔

    اس مجرمانہ عمل سے یہ واضح ہو جاتا ہے  اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کافر ممالک اور ان کے آلہ کار  سرزمین شام کے تمام مجاہدین اور انقلابیوں کو  ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں اور وہ مختلف گروپوں  اور جنگجووں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے۔شام کے مسلمانوں کو معتدل اور انتہا پسند  اور سیاسی حل کو قبول کرنے والوں اور قبول نہ کرنے والوں کے درمیان تقسیم کرنا ان کے درمیان تفرقہ اور اختلاف کو ہوا دینے کے سوا کچھ نہیں اور اس کا مقصد ان کو آپس میں لڑانا ہے۔

  اس مجرمانہ عمل کے بعد ایک ہی بات کے لئے متحرک ہوجانا چاہیے اور وہ یہ کہ ریاض کانفرنس اور مجرم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تمام کانفرنسوں سے پیچھے ہٹ جایا جائے جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتی ہے

 

﴿وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ﴾" اور انہی لوگوں کی سازش تباہ ہو گی"(فاطر:10)۔

 

  اے جیش الاسلام اور سرزمین شام کے  تمام گروپوں کے مخلص مجاہدین!

 

  یہ حقیقت اب روز روشن کی طرح واضح ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادی ، حامی اور معاون، وہ ممالک جن کو دوست ممالک کہا جارہا  ہے، ان کے پاس اہل شام اور ان کی تحریک کے لیے بغض،دھوکہ،خیانت اور مکر کے سوا کچھ نہیں؛ ان سے ہوشیار رہو اور  ان کی ڈوریاں کاٹ دو، ان کی طرف سے پیش کیے جانے والی تمام کانفرنسوں اور سیاسی حل مسترد کر دو؛  کیونکہ اس میں ہماری اس مبارک تحریک کی ہلاکت اور تباہی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: 

 

﴿وَلا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا

"یہ تمہیں تمہارے دین سے پھیرنے تک تم سے لڑتے رہیں گے  اگر یہ ایسا کر سکیں"(البقرۃ:217)۔

 

کافر مغر ب اور اس کے ایجنٹوں کے بارے میں ہم نے یہی دیکھا ہے۔

     ہمیں ان حلو ں ،مذاکرات اور کانفرنسوں کو مسترد کرنے کا اعلان کرنا چاہیے، ہمیں مغرب کی رسی کو نہیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامناچاہیے،اور ہمیں اس منصوبے کے گرد جمع ہو نا چاہیے جو ہمارے عقیدے سے نکلتا ہے، ہمارے رب کو راضی کر تا ہے، ہمیں دنیا میں سرخرو اور آخرت میں کامیاب کر تا ہے۔ ہمارا ہدف اس حکومت کو اس کے تمام ستونوں کے ساتھ جڑ سے اکھاڑکر اس کی جگہ  اللہ کا حکم قائم کرنا یعنی  نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ قائم کر نا ہو ناچاہیے۔

 

اس طرح ہم اپنے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں  اور اپنے شہداء کا بدلہ لے سکتے ہیں۔اور اللہ ہمارا  حامی وناصر ہے، رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بتا دیا ہے کہ اللہ نے  شام اور اہل شام کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے ۔ اس لیے جدو جہد کرو کہ شام اسلام کا مسکن بن جائے تاکہ تم اللہ کی حفاظت کے مستحق بن جاؤ۔

    

  احمد عبدالوہاب

ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس کے سربراہ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک