الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ مصر

ہجری تاریخ    1 من محرم 1360هـ شمارہ نمبر: 01 / 1445
عیسوی تاریخ     پیر, 14 اگست 2023 م

پریس ریلیز

انتخابات حل نہیں ہیں اور کوئی نئی تبدیلی نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ اگر حکومت کی تبدیلی کو نافذ کرنے والے لوگوں اور فوج کودرمیان سے ہٹا بھی دیا جائے

 

 

ان دنوں، سیسی سے مستعفی ہونے اور اسےاقتدار سےنکلنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ سیسی کی پالیسیوں اور فیصلوں کے ناقدین درحقیقت وہ لوگ ہیں جنہیں حکومت کی حمایت کے لیے آگے لایا گیا تھا اور جو مبارک دور سے اس کے ستونوں میں شامل تھے۔

 

دی انڈیپنڈنٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، حسام بدراوی نے عسکری ادارے کو سرمایہ کاری اور کاروبار سے پیچھے ہٹنے اور اُس کے لیے "ریاست اور آئین کا محافظ بنے رہنے" کا مطالبہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کیا، جبکہ سابق رکن پارلیمنٹ احمد طنطاوی نے ریاستی صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے ارادے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے بیرون ملک مخالفین اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کی تنقید،جس میں اندرون ملک کے افراد بھی شامل ہیں جیسا کہ عماد ادیب،جس نے 28 فروری کو ایک مضمون" یہ وہم کہ "صورتحال قابو میں ہے"!" تحریر کیا۔ یہ آوازیں سامنے نہ آتیں اور اپنی تنقیدوں کو عام نہ کرتیں، نہ ہی اندرون ملک سے حکومت اور اس کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کی جرأت کرتیں اور نہ ہی صدارت کے لیے انتخاب لڑتی، اگر حکومت کی طرف سے ایسا کرنے کی اجازت نہ دی گئی ہوتی، اور اگر حکومت خود اس تنقید سے مطمئن نہ ہوتی کیونکہ یہ تنقیداس کے مفادات کو پورا کرتی ہے۔

 

ہمیں سب سے پہلےجو فیصلہ کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ نظام کوئی شخص نہیں ہے اور اس کی نمائندگی صدر، حکومت یا نظام کو نافذ کرنے کا کوئی ایسا آلہ ہے کہجن کو تبدیل کیا جائے کیونکہ ان کو تبدیل کرنے سے نظام اور اس کی پالیسیاں بدلتینہیں ہیں۔بلکہ نظام وہ نظریہ ہے جس کی بنیاد پر ریاست قائم ہوتی ہے اور اس کی شکل اور سرحدوں کا تعین کرتی ہے اور جس سے آئین، پالیسیاں، قوانین اور ریاست میں لاگو ہونے والی تمام دفعات نکلتی ہیں۔ مبارک، مرسی، سیسی، یا دوسرے ان کو لاگو کرتے ہیں جب تک کہ بنیاد وہی رہے اور وہ تبدیل نہ ہو۔

 

وہ حکومت جس نے مصر پر کئی دہائیوں تک حکومت کی ہے، اور جس نے لوگوں کو تکلیف دی ہے، وہ سیکولر جمہوری نظام ہے، جسے بدلنے کے لیے لوگوں نے بغاوت کی۔ اگر مغرب اور اس کے ایجنٹوں نے حکومت کے سر کو تبدیل کرنے اور حکومت کو جوں کا توں برقرار رکھنے اور اس کو بدتر انداز میں دوبارہ پیش کرنے کے لیے ان کو دھوکہ نہ دیا ہوتا، جسے لوگ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بھگت رہے ہیں، جس کے دوران انہوں نے معاشی بحرانوں کے علاوہ غربت، مہنگائی، لوٹ مار، جبر، ذلت و رسوائی کا مزہ چکھا ہے، اور یہ صورتحال ایک حقیقی عظیم انقلاب کی پیشین گوئی کرتی ہے جس کا سامنا نہ فوج کرسکے گی اور نہ ہی پولیس۔شاید آقاؤں نے سیسی کی قربانی کو دیکھا تھا تاکہ حکومت ایک اور مدت تک قائم رہے، جب تک کہ وہ صورتحال کو دوبارہ ترتیب نہ دے دیں اور اس کے بعدمصر کے لوگوں کو ایک بار پھر دھوکہ دے سکیں۔

 

اے اہل مصر، کنانہ:

آپ کو ایسے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے جو صرف حکومت کے سربراہ کو تبدیل کریں اور کرپٹ حکومت کو جوں کا توں برقرار رکھیں، اور نہ ہی آپ کو ایسی ناکام جمہوریت کی ضرورت ہے جس کے ذریعے حکومت کی جائے۔ بلکہ آپ کو اسلام کے احکام کے بارے میں حقیقی آگاہی کی ضرورت ہے اور یہ کہ صرف وہی(اسلام ہی) ہے جو آپ کے حالات کو بہتر بناسکتا ہے اور آپ کو، جس حالت میں ہیں، اس سے نکال سکتا ہے۔ اس لیے آپ اپنے بھائیوں، حزب التحریر کے شباب کے ساتھ رہیں اور افواج میں موجود اپنے وفادار بیٹوں سے مطالبہ کریں کہ وہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے انِ(حزب کے شباب) کی حمایت کریں، کیونکہ یہ دنیا اور آخرت کی شان ہے۔

 

اے کنانہ کی فوج میں موجود  مخلص افسران:

جب ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو دمشق میں قید کیا گیا تو جلاد اُن کے پاس آیا اور اُن سے کہا: ہمارے شیخ مجھے معاف کر دیں کیونکہ مجھے حکم دیا گیا ہے۔ ابن تیمیہ نے اس سے کہا: اللہ کی قسم اگر تم نہ ہوتے تو وہ ظالم نہ ہوتے۔ اور ہم کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم اگر آپ نہ ہوتے تو مصر میں حکومت آپ کے لوگوں پر ظلم نہ کرتی، نہ ان پر ظلم کرتی اور نہ ہی ان کو غلام بنا پاتی جیسا کہ اب کر رہی ہے۔ اللہ کی قسم، آپ اس دن (قیامت)کے ذمہ دار ہو، جس دن آپ کو پکارا جائے گا۔

 

[وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ]

"اور ان کو حراست میں لے لو، کیونکہ ان سے پوچھ گچھ ہونی ہے۔"(الصافات، 37:24)،

 

تو اپنا جواب تیار کر لیں۔اللہ کی قسم، آپ کے سامنے دو راستے ہیں: دنیا اور اس کیلذتوں کے پیچھے تڑپتے رہنا، اور پھر آپ اللہ تعالیٰ سے جا ملیں گے اور آپ نے اپنی امت کو ناکام کر دیا، تو اس وقت کیسی شدید شرم اور ندامت ہوگی! یا اپنی امت اور اپنے دین کے ساتھ کھڑےہوجائیں، اور نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرت دیں۔

 

﴿وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَاهَدُواْ فِي سَبِيلِ اللهِ وَالَّذِينَ آوَواْ وَّنَصَرُواْ أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقّاً لَّهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

"اور وہ جو ایمان لائے اور ہجرتکی اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی وہی سچے ایمانوالے ہیں، ان کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔"(الانفال،8:74)

 

ولایہ مصر میں حزب التحریر کا میڈیاآفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ مصر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 01015119857- 0227738076
www.hizb.net
E-Mail: info@hizb.net

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک