الخميس، 06 صَفر 1447| 2025/07/31
Saat: 17:00:03 (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

ہالبروک وزیرستان آپریشن کا حکم سنانے پاکستان پہنچ گیا ہے امریکی وائسرائے رچرڈ ہالبروک کو ملک بدر اور امریکی سفارت خانہ کو فی الفور بند کیا جائے، حزب التحریر کا اسلام آباد اور لاہور پریس کلب کے سامنے اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے

ہندوستان سے دھتکارے جانے کے بعد پاکستان کا حقیقی چیف ایگزیکٹیو رچرڈ ہالبروک وزیرستان آپریشن شروع کرنے کے احکامات دینے ایک بار پھر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس ماہ جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں نقل مکانی کی پیشین گوئی بھی کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں انتظامات بھی شروع کر دئیے ہیں۔ ہالبروک نے، جو 24سال کی عمر سے ویت نام اور کمبوڈیا میں فساد کرانے والی ٹیم کا حصہ تھا، اپنی 68سالہ زندگی کا بیشتر حصہ اسی خون کی سوداگری میں گزارا ہے۔ بوسنیا کے مسلمانوں کے خون سے بھی اس شخص کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ اپنے پچھلے دورے کے دوران اس نے سوات پر بمباری کا حکم جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں لاکھوں مسلمانوں بے گھر ، املاک تباہ اور بچے ،بوڑھے اور عورتیں قتل ہوئے۔ اس سوات کے ہلاکو خان کو ظہرانوں اور عشائیوں میں مدعو کرنے کیلئے پاکستان کے سیاسی رہنما اور فوجی کمانڈر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صرف 7مہینے میں ہی اس شخص نے پاکستان میں قتل اور خون کابازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں امریکی چھاؤنی کی تعمیر بھی شروع کروا دی۔ اس مغرور شخص کی اس چیرہ دستی اور اکڑ کی اصل وجہ پاکستان کے حکمران ہیں جو اس کے سامنے بچھے چلے جا رہے ہیں اور اس کے ہر حکم کی تعمیل فرمائش سے پہلے بجا لانا فرض سمجھتے ہیں۔ عوام مطالبہ کرتے ہیںکہ رچرڈ ہالبروک کو ملک بدر اور امریکی ایمبسی کو فی الفور بند کیاجائے۔ ہر گزرتا دن پاکستان میں ہلاکت خیز امریکی گرفت کو مضبوط کر رہا ہے۔ قوت اور استطاعت رکھنے والے حزب التحریرکو نصرت دینے میں جلدی کریںتاکہ استعماری قبضے کو پاکستان سے جڑوں سے اکھاڑا جا سکے اور اس کے ساتھ ان دیسی غدار ابن غدار حکمرانوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے جو پاکستان کے فرعون بنے بیٹھے ہیں۔

Read more...

اے مسلمانو! اِس خطے سے امریکہ کی فوجی وسیاسی موجودگی اورامریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو نکال باہر کرو،جو اِن حملوں اور انتشار کی اصل وجہ ہے

30 مارچ کی صبح جدید اسلحے سے لیس درجن کے قریب نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ اس واقعے کے بعد حکومت نے بلاتاخیر اس سانحے کو قبائلی علاقے سے منسلک کیا جہاں امریکہ جنگ کی آگ کو بھڑکائے رکھنا چاہتا ہے ۔

Read more...

رمضان سیمینار کا اعلامیہ

17 رمضان کو غزوہءبدر ، جس میں رسول اللہ ﷺ نے کفار پر یقینی فتح حاصل کی تھی ،کے یادگار دن کے موقع پرحزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں "رمضان -غلبہ ء اسلام کا مہینہ" کے عنوان سے سمینارز منعقد کیے ۔ ان سمینارز میں یہ اعلامیہ جاری کیاجاتاہے:

 

Read more...

افغانستان کے حکمرانوں کے نام کھلا خط

سلام ان پر جس نے اللہ کی ہدایت کی پیروی کی !

جزب التحریر ایک فکری اور سیاسی جماعت ہے جو کہ تمام اسلامی ممالک میں خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ۔ ۔

Read more...

اوباما اسلامی دنیا کے لئے شکر میں لپٹا ہوا زہر پیش کر رہا ہے

7اپریل 2009کو اوباما نے ترکی کا دورہ مکمل کر لیا۔ امریکی صدر اوباما کا یہ دورہ ظاہری طور پر خوش نمابیانات سے پُر تھا، کہ جن کے ذریعے اس نے یہ ثابت کر نے کی کو شش کی کہ وہ اسلام یا مسلمانوں کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے ،نیز ترکی امریکہ اور پوری دنیا کے لیے اہم ملک ہے کیونکہ وہ اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان پُل کا کام دے سکتا ہے۔ اُس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ امریکہ کے تعلقات محض دہشت گردی کے خلاف لڑنے تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ کئی دیگر امور پر مشتمل ہیں۔ اور اوبامااسلامی دنیا اور مغرب کے مابین ڈائیلاگ بنانے کی کوشش کرے گا ۔ ترک پارلیمنٹ کے سامنے اپنے خطاب اور ترکی میں ہونے والی دیگر ملاقاتوں اور کانفرنسو ں میں اوباما نے انہی خطوط پربات کی۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک