المكتب الإعــلامي
یمن
ہجری تاریخ | 25 من ذي الحجة 1437هـ | شمارہ نمبر: 41/1437 |
عیسوی تاریخ | منگل, 27 ستمبر 2016 م |
انتہا ہوگئی اس فریب اور منافقت کی، اور ہم تم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ تمام بے نقاب کیا جائے جو چھپایا جا رہا ہے
پٹروفیک کمپنی کرکنہ میں اپنا صدر دفتر بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس خبر کے بے نقاب ہونے کے تھوڑے ہی وقت میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور اس کے نتیجے میں واویلا اور ماتم گری کا ایک بھونچال سا برپا ہو گیا۔ یہ سب اس صورت میں ہوا کی صورتحال ایسی نہ تھی کہ جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ لیا جاتا اورابھی تو اس فیصلے کی تصدیق نہ تو حکومت اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ حکومتی ایماء پر چلنے والے میڈیا نے اس انداز میں سیاسی منظرنامے کو استعماری کمپنی کے حق میں موڑا کہ حکومتی مذاکراتی نمائندگان برطانوی سامراج کے آلۂ کار اور غلام نظر آنے لگے۔ یہ سب کچھ برطانوی وزارت خارجہ کے وزیر امور برائے شمالی افریقی اور مشرقی وسطیٰ ٹوبا یس الووڈ اور تیونسی خمائس جھناوی کے مابین ملاقات کے دوران ہوا اور اس کی تصدیق اکہترویںاقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد ہوئی، جبکہ اس خبر کا میڈیا میں کوئی نام و نشان تک نہ دیکھا گیا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت براہ راست برطانوی دباؤ سے مغلوب ہو چکی ہے، جو وقتاً فوقتاً کمپنی کی پیداوار معطل کرنے اور ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتی رہتی ہے۔
اس کے سبب ایک" بحران سیل" قائم کیا گیا جس کا مقصد ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرنا تھا جن کو یہ جماعت کے نمائندے سمجھتے تھے یہاں تک کہ مذاکرات کے کامیاب ہونے کی خبر جلد ہی باہر آ گئی۔پٹروفیک کے ساتھ معاہدوں کی توثیق کی گئی اور کمپنی نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔یہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ معاہدے میں موجود نقات میں سے ایک نقطہ یہ بھی تھا کہ کرکنہ کی فلاح کے لئے پانچ ارب کا بجٹ مختص کیا جائے گاجبکہ یہ پانچ ارب پٹروفیک کمپنی کے دس دن کےکام کےبرابر بھی نہیں ہے۔اسی طرح معاہدے کے باقی ماندہ نقات بھی محض وعدوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں۔کتنے ہی وعدے اس حکومت نے عوام سےکیےجو کبھی بھی پورے نہ ہوئے۔تو کیا یہ حکومت اب کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی یا ان وعدوں کو پورا کرے گی جو یہ پہلے عوام سے کرتی رہی ہے؟!
ان دنوں کے دوران میڈیا اور سیاست میں موجود ایک مشترکہ جماعت نے پٹروفیک کے انخلا پر اس قدر واویلا مچایا کہ کرکنہ کے لوگوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جانے لگاجبکہ یہی لوگوں کی جماعت ہی اس ملک کی معیشت کی تباہی کے براہ راست وجہ ہیں۔یہ لوگ ایک حد تک حالات کا رخ برطانیہ اور اس کی استعماری کمپنی کے حق میں موڑنے میں کامیاب بھی ہوئے۔ اسی وجہ سے موضوع بحث استعماری کمپنی، اس کی ہمارے ملک میں مشکوک موجودگی ، اس کی غیر منصفانہ شرائط اور ان پر حکومتی اطاعت سے ہٹ کر کرکنہ کے لوگوں کی طرف موڑ دیا گیا اور یہ مفروضہ اپنایا گیا کہ کرکنہ کے لوگ ہی ہیں جو کام پر نہیں جاتے اور کمپنی کی پیداواری صلاحیت ختم ہونے کے نتیجے میں کمپنی ملک چھوڑ رہی ہے۔اس ڈرامائی انداز میں غاصب نے مظلوم کی جگہ لےلی۔
اس سبب کے،ہم برطانوی پٹروفیک کمپنی، تیونسی ادارہ برائے پٹرولیم امور اور تیونسی ادارہ برائے بجلی و گیس کے تینوں سربراہوں کوچلینج کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور برطانوی پٹروفیک کمپنی اور تیونس کے مابین ہوئے معاہدوں کو پیش کریں۔عوام کے سامنے تمام متفقہ نقات کی تشہیر یہ ثابت کر دے گی کہ پچھلے دس سالوں میں ان جماعتوں نے عوام کو کتنا نقصان پہنچایا۔ اگر یہ معاہدے کو پیش نہیں کرتے تو ان کے لئے زیادہ قابل قدر بات یہ ہے کہ یہ بیرونی استعمارکے ساتھ جدو جہد اور اندرونی مسائل کے حل کو حزب التحریر کے حوالے کر دیں کیونکہ حزب التحریر ایسی قابلیت کی حامل ہے جو بین الاقوامی طاقتوں کو حیران کر دے گی جو تم لوگوں کو ہمارے ملک میں اپنے قدم جمانے کے لئے ایک آلہ سمجھتی ہیں۔
اے مسلمانوں، اے تیونس کے لوگو!
ہمارے ملک میں موجود حکمرانی کے مسائل کا حل ان کی بد دولت نہ آئے گا جنہوں نے اپنے آپ کو مغرب کے ہاتھوں گروی رکھ دیا اور استعمار کو گلے لگایاحالانکہ ہمارے تمام مسائل کا حل الله کے حکم پر لبّیک کہنے اور حق اور انصاف پر مبنی ریاست کے قیام کے لئے جد و جہدکرنے میں ہے،یہی ہمارے رب کا وعدہ ہے اور ہمارے رسول ﷺ نے اس کے لوٹنے کی بشارت دی ہے۔یہی ہے وہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت راشدہ جو الله کے اذن سےسرمایہ دارانہ نظام کی بربادی پر قائم ہوئی چاہتی ہے۔وہی سرمایہ دارانہ نظام جو دولت کی تقسیم کو اپنا اولین دشمن سمجھتا ہے۔
الله تعالیٰ فرماتے ہیں،
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّـهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ﴾
"مومنو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول اللہ تمہیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔ اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حامل ہوجاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس کے روبرو جمع کیے جاؤ گے"(الانفال:24)
تیونس میں حزب التحریرکا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير یمن |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: 735417068 http://www.hizb-ut-tahrir.info |
E-Mail: khelafah53@gmail.com |