السبت، 25 رجب 1446| 2025/01/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من شوال 1439هـ شمارہ نمبر: PR18045
عیسوی تاریخ     جمعہ, 06 جولائی 2018 م

 
جمہوریت کرپشن کا کارخانہ ہے

  •   نواز شریف کی سزا ایک جھوٹی کامیابی ہے!
  • کرپشن کے مستلک خاتمے کے لیے نبوت کے طریےھ پر خلافت قائم کرو

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن کے مقدمے کا 6 جولائی کا فیصلہ ایک کھوکھلی کامیابی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار کرپٹ حکمرانوں کو بغاوتوں، اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کے ذریعے تبدیل کیا جا چکا ہے لیکن پاکستان میں کرپشن کی بنیادیں کبھی کمزور نہ ہوئیں۔ چہرے تبدیل ہوتے رہے لیکن کرپشن موجود رہی کیونکہ جمہوریت قائم و دائم رہی۔ یقیناً جمہوریت کرپشن کا کارخانہ ہے کیونکہ یہ قانون سازی کا اختیار، یعنی کیا صحیح ہے اور کیا غلط، کیا حلال ہے اور کیا حرام، چند منتخب لوگوں کے حوالے کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب واضح ہوگیا کہ کیا فیصلہ آنے والا ہے تو پاکستان میں کرپٹ سیاستدان نئے پلیٹ فارم کے گرد جمع ہونا شروع گئے جو انہیں ایک بار پھر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا سکے اور اس طرح انہیں ملک و قوم کو لوٹنے کے لیے ایک اور مدت مل جائے۔

 

جمہوریت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اتنے عرصے پاکستان میں کرپشن قائم رہے اور اگر جمہوریت کو باقی رہنے کی اجازت دی گئی تو کرپشن کا دور اسی طرح چلتا ہی رہے گا۔ پانامہ پیپرز سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں روس سے لے کر جنوبی امریکہ تک جمہوریت ہی کرپشن کو یقینی بناتی ہے۔ کئی دہائیوں سے جمہوریت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کرپٹ حکمران اپنی ناجائز دولت کو آف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپا سکیں اور کوئی ان کی تلاش کے لیے نہ تو تحقیقات کرسکے اور نہ ہی ان پر مقدمات چلا سکے۔ پوری دنیا میں یہ صورتحال جمہوریت کی وجہ سے ہے کہ امیر ممالک انتہائی امیر اور کرپٹ حکمرانوں کو چھوڑ کر صرف غریب شہریوں کو ہر قسم کے جبر اور استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ جمہوریت کے ذریعے کرپشن ختم کرنے کی کوشش کرنا لاحاصل کوشش ہے کیونکہ بیماری سے چھٹکارا بیماری کے ذریعے نہیں ملتا۔

 

کرپشن کا مستقل خاتمہ اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی قائم نہیں کی جاتی۔ صرف اللہ کی وحی کی بنیاد پر قائم حکومت ہی ایسے مثالی حکمران دے گی جو ہماری تعریف اور دعاوں کے مستحق ہوں گے۔ خلیفہ راشدحضرت ابو بکر صدیقؓ جیسے حکمران جنہیں ان کے نائبین نے اپنی غربت مٹانے کے لیے تجارت سے روک دیا جب انہیں خلیفہ بنایا گیا۔ خلیفہ راشد حضرت عمر فاروقؓ جیسے حکمران جنہوں نے انکساری کے ساتھ اس بات کو قبول کیا کہ صرف ایک اضافی چادر لینے پر ان کا احتساب کیا جائے۔ خلیفہ راشد حضرت عثمان غنیؓ جیسے حکمران، جن کے تجارتی کاروان جب حرکت میں آتے تھے تو زمین ہلنے لگتی تھی، لیکن جب حکمران بنے تو انتہائی سادہ زندگی اختیار کرلی۔ اور خلیفہ راشد حضرت علیؓ جیسے حکمران جنہوں نے ناکافی گواہی ہونے کی وجہ سے یہودی کے خلاف اپنی زرہ بکتر کی چوری کے مقدمے پر عدالت کا اپنے خلاف فیصلہ قبول کر لیا۔

ہمیں ایک بار پھر جمہوریت کے ہاتھوں ڈسا نہیں جانا چاہیے۔ آئیں کہ ہم حزب التحریر کے شباب کے ساتھ مل کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں تاکہ کرپشن اور ظلم و جبر کا خاتمہ ہو۔ آئیں کہ ہم ایک ایسے وقت میں جدوجہد کریں جب مغرب میں امریکہ سے لے کر مشرق میں چین تک پوری دنیا جمہوریت سے تنگ آچکی ہے جو کرپٹ حکمران اشرافیہ کو پالتی پوستی ہے۔ آئیں کہ ہم ایک ایسے وقت میں جدوجہد کریں جب مسلم دنیا مغرب میں مراکش سے لے کر مشرق میں انڈونیشیا تک اپنے مقصد حیات کو جان گئی ہے جوکہ اسلام ہے۔ آئیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی بشارت کی تکمیل کے ذریعے اس دنیا سے جمہوریت کے جبر کا خاتمہ کر دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ 

“پھر ظلم کی حکمرانی ہوگی اور وہ اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر جب اللہ چاہے گا اسے ختم کر دے گا۔ پھر نبوت کے طریقے پر خلافت ہوگی” اور اس کے بعد رسول اللہ ﷺ خاموش ہو گئے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک