امریکی مفادات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کا خون بہانے کی اجازت مت دو
- Published in نشرات
- Written by Usman
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
طورخم کے سرحدی علاقے میں افغانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان تصادم افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ اس تصادم سے دو نوں جانب کئی لوگ قتل اور زخمی ہوئے،اور اس علاقے میں سرحد کے دونوں طرف عوام جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہوئے! مگر دونوں ملکوں میں میڈیا نے منفی پروپیگنڈے سےقومیت اور وطنیت کے ہلاکت خیزنعروں سےفضاء کو بھر دیا۔ دونوں ملکوں میں برسراقتدار ظالم حکومتوں اور کفار کے مفادات کی محافظ جماعتوں نے ان المناک حادثات کو قومی مفادات سے مربوط کرنے، عداوت کی آگ بھڑکانے اور دونوں ملکوں کے باشندوں میں نفرتیں پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا!