الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

1440 ہجری بمطابق 2019  عیسوی کی عیدالفطر کے مبارک مو قع پر  مشہور فقیہ

عطا بن خلیل ابوالرشتہ کی جانب سے اُن کے بیج کو دیکھنے والوں کو مبارک باد کا پیغام

تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ  کے لیے ہیں اور ہزاروں درود ہوں اللہ کے رسول ﷺ، ان کی آل، ان کے صحابہؓ پراور ان لوگوں پر جنہوں نے آپﷺ کی پیروی اختیارکی،

مسلم امّہ جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے عزت بخشی اور اس کے متعلق یہ فرمایا،

﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ

"تم بہترین امت ہو جو انسانیت کے واسطے پیدا کی گئی، تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو"(آل عمران:110)

 

مخلص اور سچے راستے پرچلنے والے خلافت کی دعوت کے علمبرداروں کے نام،  وہ جو اللہ کو پکارتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں؛ہم کسی کی تعریف  اللہ سے نہیں کرتے بلکہ اللہ  سبحانہ وتعالیٰ ہی کےالفاظ کو یہاں بیان کیے دیتے ہیں:

﴿وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِين

"کس کا قول اس شخص سے بہتر ہوسکتا ہے کہ جو اللہ کی طرف بلاتا ہے، نیک اعمال بجا لاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں"(فصلت:33)

میرے پیج کو دیکھنے والے معزز حضرات ،جو اس کا مطالعہ پورے اخلاص اور سچائی کے ساتھ کرتے ہیں، اور خیر کے طالب ہیں، اللہ آپ کو بہت اچھا اجر عطا فرمائے۔

میں آپ کو عید الفطر کے مو قع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کے روزے، قیام اور دعائیں قبول فرمائے اور آپ کو ان لوگوں میں شامل فرمائے جنہیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس بابرکت مہینے میں جہنم کی آگ سے نجات عطا فرمائیں گے۔ میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ یہ عید مسلمانوں کے لیے خیر کی ابتدا بنے اور یہ کہ اگلی عید ہم خلافتِ راشدہ اورلآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِکے جھنڈے کے سائے تلے منائیں ، اور اللہ کے لیے ایسا کرنا کچھ مشکل نہیں ہے۔

آخر میں ،میں آپ کو اپنی نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں اور آپ کے لیے دعا کرتا ہو کہ آپ کو خیر حاصل ہو، اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ  کی عبادات کو قبول فرمائے، اور یہ کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھے۔

 

﴿فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

"سو اللہ ہی بہتر نگہبان ہے۔ اور وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے "(یوسف:64)

 

والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کا بھائی عطا بن خلیل ابو الرشتہ

عید الفطر کی شام، یکم شوال 1440 ہجری                                                                               

4جون 2019 عیسوی

Last modified onاتوار, 01 مئی 2022 02:49

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک