دورِ حاضر کے مسلمانوں میں سے کم لوگ ہی قدآور اسلامی شخصیات کے بارے میں شناسائی رکھتے ہیں، جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بام ِعروج تک پہنچانے کے لیے ناقابل فراموش کوششیں کیں۔
28 رجب 1342 ہجری بمطابق 3مارچ 1924 عیسوی کو خلافت کے خاتمے کے بعد سے مسلمان مسلم دنیا کے حکمرانوں کے ہاتھوں شدید مظالم برداشت کررہے ہیں۔ یہ حکمران اسلام کے لیے صرف زبانی جمع خرچ کرتے ہیں اور انسانوں کے بنائے قوانین کے مطابق حکمرانی کرتے ہیں