بسم الله الرحمن الرحيم
ولایہ ترکی: اقتصادی بحران کے اسلامی حل پر بحث کے لئے انقرہ شہر میں ایک پینل ڈسکشن
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کے زیر اہتمام کانفرنسوں، سیمینارز اور پینلز سیریز میں بعنوان 'اقتصادی بحران کا اسلامی حل'، پارٹی نے انقرہ شہر میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں، این جی اوز، مقامی میڈیا کے نمائندوں اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کی۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جناب؛ یلماز شلیک (رکن میڈیا آفس حزب التحریر / ولایہ ترکی)، سليمان أوغرلوا (چیف ایڈیٹر میگزین Koklu Degisim)، حقي إران (مصنف برائے میگزین Koklu Degisim)، محمد حنفی یغمور (ماہر اسلامی اقتصادیات) اور عبداللہ امام اوغلو (امام و مبلغ) نے بحث کی۔
ان ملاقاتوں اور اجلاسوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر میدان میں اسلام کے حل اور احکامات کو سامنے رکھا جائے اور اسلام میں اداروں، معاشیات، تعلیم اور سماجی شعبوں میں مفصل حل موجود ہیں اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں اس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔
ہماری ملاقات اس خواہش اور اس امر کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ یہ مشاورت اور حل پر مبنی اجلاس و اجتماعات ہر شعبہ میں بار بار ہونے چاہئیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں
ہفتہ، 04 رجب المحرم 1443ھ بمطابق 05 فروری 2022ء
https://hizbut-tahrir.info/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C/2825.html#sigProId929bc2d803
مزید تفصیلات کے لیے حزب التحریر/ ولایہ ترکی کی ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کی آفیشل ویب سائٹ
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا فیس بک پیج
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا ٹویٹر پیج
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا یوٹیوب چینل