بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:
- 23 رمضان
- جمہوریت ہمیشہ اسلام پر حملہ آور رہے گی
- لہٰذا اس کی جگہ نبی ﷺ کے نقشِ قدم پر خلافت کو قائم کرو
جمہوریت ہمیشہ اسلام پر حملہ آور رہے گی کیونکہ یہ انسانوں سے بنی پارلیمنٹ کو اقتدارِ اعلیٰ سونپ دیتی ہے اور اُنہیں اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی مرضی اور خواہشات کے مطابق قوانین بنائیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ہے،
-
وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكَ
-
"اور یہ کہ (آپ ﷺ) ان کے درمیان اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ (احکامات) کے مطابق فیصلہ کریں اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں۔ اور ان سے محتاط رہیں کہ کہیں یہ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ بعض (احکامات) کے بارے میں آپ ﷺ کو فتنے میں نہ ڈال دیں"(المائدہ:49)۔
-
-
نبی ﷺ کے طریقے پر قائم خلافت کے حکمران ہر ایک قانون صرف اور صرف قرآن و سنت سے لینے کے پابند ہوتے ہیں۔ جہاں تک نبی ﷺ کے طریقے پر قائم خلافت میں مجلس امت کا تعلق ہے ، جو کہ عوام کی نمائندگی کرتی ہے، تو اس کا کام قرآن و سنت کے نفاذ میں کوتاہی کی صورت میں حکمران کا احتساب کرنا ہوتا ہے ، نہ کہ قانون سازی کرنا۔
Tuesday, 23 Ramadan 1440 AH - 28 May 2019 CE