الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بم دھماکوں کا مرکزی ملزم، ڈرون چپوں کاسپلائر، دہشت گردوں کا سرغنہ اور دشمن کاجاسوس ، ریمنڈ ڈیوس رہا امریکہ کی دلّالی پر مامور حکمران بتائیں ان جرائم کی دیت کیا ہے؟ حزب التحریر کے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں مظاہرے

بسم الله الرحمن الرحيم

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے غدار حکمران کی جانب سے امریکی حکومت کے ساتھ خفیہ ڈیل کے نتیجے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین مسلسل ایجنٹ حکمرانوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی معاملہ کا اختتام نہیں بلکہ غدار حکمرانوں کے انجام کا آغاز ہے ۔ بم دھماکوں کا مرکزی ملزم، ڈرون چپوں کاسپلائر، دہشت گردوں کا سرغنہ اور دشمن کاجاسوس، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر مظاہرین نے امریکہ کی دلالی پر مامور ایجنٹ حکمرانوں سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ ان جرائم کی دیت کیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کے ذریعے حکمرانوں نے امریکی دہشت گرد نیٹ ورک کو پیغام دیا ہے کہ وہ جتنے چاہیں مسلمان مار لیں پاکستانی حکمران انہیں عوام کے غضب سے بچا لیں گے!

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ''اے افواجِ پاکستان ! امریکی راج ختم کرو، ایمبیسی اڈے بند کرو، ''ریمنڈ ڈیوس کو لانچ کرنے والی ایمبیسی کو بند کردو‘‘، ''غداروں کا علاج خلافت، امریکہ سے نجات خلافت، مسلمان خون کی حفاظت،خلافت‘‘ جیسے نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ عافیہ صدیقی کیس کی طرح یہ فیصلہ بھی پاکستان کے غدار حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ یہ فیصلہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ یہ حکمران سب کے سب امریکی ایجنٹ اور امت کے مجرم ہیں جنہیں خلافت ضرور کیفر کردار تک پہنچائیگی۔ مظاہرین نے عدلیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ اس امر کا ایک اور ثبوت ہے کہ کفر پر مبنی عدلیہ اور جمہوری نظام سے انصاف کا حصول ممکن نہیں۔ انصاف محض خلافت تلے اسلام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ امریکہ کو اس خطے سے بھگانے، غدار حکمرانوں کو ہٹانے اورخلافت کو دوبارہ قائم کرنے کیلئے 17اپریل کو ملک بھر میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور امت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ریلیوں میں شریک ہو کر اہل طاقت کو مجبور کریں کہ وہ خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرت فراہم کریں تاکہ امریکہ، اس کفریہ نظام اور ان غدار حکمرانوں سے امت کو نجات دلائی جاسکے۔

 

مزید تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک