الثلاثاء، 03 جمادى الأولى 1446| 2024/11/05
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

06/12/2023

 

Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:

News Commentary 29/11/2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

 

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

 

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 22 Jumada al-Awwal 1445 AH corresponding 06 December 2023 CE

 

pak en

 

1-     پاکستانی افواج جہاد کیلئے مکمل تیار ہیں تاکہ اپنی بہترین تربیت کا حق ادا کر سکیں

 

1 231130 pk fb Forces UR

 

 

21 نومبر 2023 کو آرمی چیف نے کہا کہ صرف زمانہ امن میں حقیقت پسندانہ اور مقصد کو ذہن میں رکھ کر دی گئی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔ بےشک زمانہ امن میں پاکستانی افواج نے اعلیٰ تربیت حاصل کی ہے، جو کہ میدان جنگ میں بےمثال کارکردگی دکھانے کیلئے کافی ہے۔ تاہم اب جنگ کا وقت آ چکا ہے۔ کشمیر اور غزہ کے مسلمان ہندو اور صیہونی جارحیت اور مظالم کے خلاف ہماری افواج کو پکار رہے ہیں، لیکن ان تربیت یافتہ افواج کو متحرک نہیں کیا جا رہا۔ جلد قائم ہونے والی خلافت ہماری تربیت یافتہ افواج کو میدان جنگ میں اتاریں گی تاکہ وہ فلسطین اور کشمیر میں اپنی تربیت اور ہتھیاروں کے جلوے دکھا سکیں۔ اللہ ﷻ نے فرمایا:

 

﴿كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الۡقِتَالُ﴾

"تم پر قتال لازم کر دیا گیا ہے"۔)سورۃ البقرۃ، 2:216(

 

16 Jumada al-Awwal 1445 AH - 30 November 2023 CE

 

pak en

 

2- نئی فوجی قیادت کا ویژن بھی انٹرنیشنل آرڈر کی غلامی ہے

 

2 231201 pk fb Vision UR

 

29 نومبر 2023 کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے عہدے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ چونکہ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اس لیے ان کے بارے میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ اسلامک ایجنڈے سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ تاہم ان کی پچھلی ایک سال کی کارکردگی یہ واضح کرنے کے لیے کافی ہے کہ وہ بھی انٹرنیشنل آرڈر کے غلام ہیں۔ انہوں نے کشمیر پر ہندو ریاست کے جابرانہ قبضے پر چپ سادھ لی اور لائن آف کنٹرول پر ہندو ریاست کو سیز فائر کا تحفہ جاری رکھا۔ اور جب پوری دنیا کے مسلمان غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے افواج کو دہائیاں دے رہے ہیں تو انہوں نے سر شتر مرغ کی طرح ریت میں دبا دیا، جبکہ اس دوران صیہونی یہودی 14 ہزار سے زائد بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور مردوں کو شہید کر چکے ہیں۔ یہ مسلم قیادتیں مسلمانوں کے لیے ننگ و شرم کا باعث ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ان کو فوراً ہٹا کر خلافت قائم کی جائے۔

 

17 Jumada al-Awwal 1445 AH - 01 December 2023 CE

 

pak en

 

3- پاکستان اور سعودی عرب کے آرمی چیفس کی ملاقات کا امت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا

 

3 231202 pk fb Army UR

 

پاکستان اور سعودی عرب کے آرمی چیف نے 27 نومبر کو ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے پر تبادلہ خیال کیا۔ فوج طاقت اور تیل کی طاقت کی حامل مسلم دنیا کے دو آرمی چیفس کے درمیان ملاقات ہوئی لیکن فلسطین کے مسلمانوں کی مدد اور یہودی وجود کے خاتمے کے لیے جہاد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نہ پاکستان نے اپنے میزائلوں کا رخ تل ابیب کی جانب کرنے کا اعلان کیا اور نہ سعودی عرب نے عالمی مارکیٹ میں تیل کو ڈالر میں فروخت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ملاقات مسلمانوں کو یہ دھوکہ دینے کے لیے ہوئی کہ مسلم دنیا کی قیادتوں کو مسلمانوں کی بہت پروا ہے۔ صرف نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت ہی امت کے تحفظ کے لیے عملی قدم اٹھاتے ہوئے مسلم افواج کو مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لیے حرکت میں لائے گی۔

 

18 Jumada al-Awwal 1445 AH -  02 December 2023 CE

pak en

 

4- مسلم سرزمینوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ فقط قیام خلافت ہی سے ممکن ہے

 

4 231203 pk fb Muslim Lands UR

 

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق افغان بارڈر سیکیورٹی حکام نے پاکستانی دیہاڑی داروں اور پورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور زبردستی ان کے پاسپورٹ چھین لیے اور پھر دستاویزات واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ افغان حکام نے یہ کریک ڈاؤن اس وقت شروع کیا جب پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام غیر قانونی 'غیر ملکیوں' کو نکالنے کا حکم دیا۔ انتہائی افسوس اور ذلت کا مقام ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں یہ اقدامات اسلام کی بنیاد پر نہیں بلکہ قومی مفاد کی بنیاد پر کر رہیں ہیں۔ ان فیصلوں سے خطے کے مسلمانوں کو نہ صرف شدید دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ ان کے درمیان نفرتیں بھی بڑھ رہی ہیں جس کا فائدہ ہندوستان اٹھا رہا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ قومی سرحدوں کو ختم کر کے انہیں ایک خلافت کے تحت یکجا کر دیا جائے۔

 

19 Jumada al-Awwal 1445 AH - 03 December 2023 CE

pak en

 

5- مسلم امت فوجی ہیڈکوارٹروں سے افواج کو  mobilization کے احکامات کی منتظر ہے

 

5 231205 pk fb Borders UR

 

غزہ کے مجاہدین نے ایمان، جذبے، بہادری  اور ٹیکنیک کی برتری ثابت کر دی  ہے۔  مجاہدین ہو یا غزہ کے مسلمان، یا مسلمان بحیثیت مجموعی، ہم شہادت کے متمنی ہیں۔  تاہم ہمارے غزہ کے مسلمان اس جنگی مشین کا انتظار کر رہے ہیں جو جنگ کا پھانسہ پلٹ دے۔ وہ آرٹلری، آرمڈکور ہو، ائیر ڈیفنس ہو یا جنگی پائلٹ جو اپنے لڑاکا جہازوں سے صیہونی یہودی  کی اینٹ سے اینٹ بجا دے، اس یہودی وجود کو ملیا میٹ کر دے، اور ان ماؤں کے دلوں کو ٹھنڈک بخش سکیں جن کے لخت جگروں کو اس وجود نے ان سے چھین لیا ہے۔ تو اے افواج پاکستان اور مسلم امۃ! تم اللہ ﷻ کے سامنے اپنی اس اہلیت کے لئے جواب دہ ہو۔ آخر تم کیسے اپنے آنکھوں کے سامنے یہ لائیو قتل عام ہوتا دیکھ سکتے ہو؟ خلافت قائم کرو، کیونکہ صرف خلافت ہی تمہیں mobilization کے احکامات دے گی۔

 

20 Jumada al-Awwal 1445 AH - 04 December 2023 CE

 

pak en

 

6- کیا بارڈر قرآن سے زیادہ مقدس ہیں؟

 

6 231205 pk fb Borders UR

 

عارضی سیز فائر کے بعد یہودی وجود نے غزہ پر دوبارہ جارحیت شروع کر دی ہے۔ تو اے افواج پاکستان، کیا چیز تمہیں ان مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے سے مانع ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی نیلی ٹوپی پہنا کرآپ کو کمبوڈیا، سری لیون، لائیبیریا یا  کونگو تو بھیج دیا جاتا ہے۔  صومالیہ میں امریکی فوجیوں کی حفاظت کیلئے تمہارے 28 فوجیوں کو قربان کر دیا جاتا ہے، لیکن فتح یا شہادت کے حصول کیلئے تمہیں  کشمیر، برما یا غزہ نہیں بھیجا جاتا۔ بلکہ انٹرنیشنل پیس کیپنگ فورس کے نام پر تمہیں اسی غزہ میں ہی پوسٹ کر دیا جاسکتا ہے لیکن مسلمانوں کی مدد کیلئے نہیں ! آخر کیوں؟کیوں کہ  ہماری سیاسی اور فوجی قیادت انٹرنیشنل آرڈر کی غلام ہے۔ وہ انگریزوں کی کھینچی ہوئی لکیروں (بارڈرز)کے محافظ ہیں، کلمہ، اسلام، مسلمانوں اور حرمت رسولﷺ کے نہیں۔ صرف خلافت ہی اسلام اور مسلمانوں کی محافظ ہوتی ہے۔

 

21 Jumada al-Awwal 1445 AH - 05 December 2023 CE

 

pak en

 

7- عالمی اداروں کی منافقت واضح ہے لیکن پاکستان کے حکمران انہیں سے درخواستیں کررہے ہیں

 

7 231206 pk fb International Organizations UR

 

فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ 'اسرائیل' کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹریبونل اور احتساب کا طریقہ کار قائم کرے۔ کیا پاکستان کی حکمران اندھے ہیں کہ انہیں مغرب اور اس کے آلہ کار عالمی اداروں کی مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی نظر نہیں آرہی۔ پوری امت جان گئی ہے کہ فوجی جارحیت کا جواب اور ظلم کا خاتمہ کرنے کے لیے مسلم افواج کو حرکت میں لانا لازمی ہےاور اسی لیے انڈونیشیا سے مراکش تک امت مسلم افواج سے حرکت میں آنے کا مطالبہ کررہی ہے لیکن مسلم دنیا کے حکمران استعماری اداروں سے مطالبات کررہے ہیں۔ نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت ظالم کے خلاف استعماری اداروں سے مدد نہیں مانگے گی بلکہ افواج کو حرکت میں لائے گی۔

22 Jumada al-Awwal 1445 AH - 06 December 2023 CE

 

pak en

Last modified onبدھ, 13 دسمبر 2023 22:34

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک