بسم الله الرحمن الرحيم
اُمِّ سعد کی جانب سے اپنے بیٹے کے نام انتقال سے قبل لکھا گیا خط، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
23 اگست 2015
میرے پیارے بیٹے سعد، خوش رہو سلامت رہو۔
السلام و علیکم !
اندھیروں سے ڈرے کیوں دل ہمارا شریکِ جستجوہو کر تو دیکھیں
بہت روشن ہے مستقبل ہمارا پتہ پوچھے گی خود منزل ہمارا
سعد بیٹے ، اللہ تعالیٰ انشاءاللہ تمہاری کوشش کو ضرور پھل دیگا۔ میں اکثر تمہارے کردار کا عطا اللہ شاہ بخاری کے کردار سے موازنہ کرتی ہوں۔وہ خلافتِ عثمانیہ کے زوال کے وقت پورے ہندوستان میں اپنی تقاریر اور مظاہروں سے مسلمانوں کو جگانے میں لگے رہے۔ اور اپنی زندگی جیل اور ریل کے سفر میں لگا دی۔ تم جب بھی سفر پر جاتے ، مجھے اُنہی کا خیال آتا۔ جب تم تقریر کرتے مجھے اُنکا اور محمد علی جوہر کا جذبہ نظر آتا۔ وہ امیرِ شریعت تھے اور تم شریعت کے سپاہی ہو ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی کوششوں میں کامیاب کرے۔
جو نہ ہو تیرے لیے وہ زندگی زندگی نہیں |
زندگی تو زندگی ہے موت بھی اچھی نہیں |
اپنے مقصد میں ڈٹے رہنا۔
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے |
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے |
ہو حلقہِ یاراں تو بریشم کی طرح نرم |
رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن |
اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعاہے کہ
تو جب بھی کبھی دعا کرے | تیرے ہاتھ اٹھیں بعد میں |
میرا رب تجھے وہ عطاء کرے |
میرا رب وہ پہلے عطاء کرے۔ آمین |
جو اپنے طرزِ عمل کو جہاد کہتا ہو | |
وہ آدمی کفِ افسوس مل نہیں سکتا | |
دعا گو، تمہاری ماں۔
Latest from
- امریکی منصوبے کے جال میں پھنسنے سے خبردار رہو
- مسلم دنیا میں انقلابات حقیقی تبدیلی پر تب منتج ہونگے جب اہل قوت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جابروں کو ہٹا کر امت کا ساتھ دینگے
- حقیقی تبدیلی صرف اُس منصوبے سے آ سکتی ہے جو امت کے عقیدہ سے جڑا ہو۔ ...
- حزب التحریر کا مسلمانوں کی سرزمینوں کو استعمار سے آزاد کرانے کا مطالبہ
- مسلمانوں کے حکمران امریکی ڈکٹیشن پر شام کے انقلاب کو اپنے مہروں کے ذریعے ہائی جیک کر کے...