الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

مسز نوید بٹ کا 14 جون 2012 کا بیان

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام علیکم!

ہمیں نہایت افسوس اور پریشانی کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج بھی خفیہ ایجنسیوں نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا اور حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ہمیشہ کی طرح یہ ایجنسیاں اور حکومتی ادارے تاخیری حربے استعمال کر کے معاملے کو ٹالنے اور دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی حزب التحریر کے سات اغوا شدہ ممبران کے مقدمات میں ایجنسیوں نے حلفاً کہا کہ یہ لوگ ان کے قبضے میں نہیں۔ لیکن کئی کئی ماہ اپنے عقوبت خانوں میں ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد یہ ممبران انہی کے زندانوں سے برآمد ہوئے۔ اور انہوں نے ان خفیہ اداروں کے خلاف عدالت میں بیانات بھی ریکارڈ کرائے۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ ادارے جھوٹے، دھوکے باز اور اپنی ہی قوم کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں مسلمانوں اور پاکستان کے اصل دشمنوں امریکہ اور بلیک واٹر کو پکڑنے اور ان کی جاسوسی کرنے کے بجائے یہ امت اور اس مسلم ملک کے مخلص سیاستدانوں کو اغوا، قید اور ہراساں کر رہے ہیں۔ ہم ان اداروں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آپ اس طریقے سے اپنے ملک کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ الٹا مسلمانوں اور اس مسلم ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ نیز یاد رکھیں کہ بحیثیت مسلمان آپ کا کام مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ہے لیکن افسوس آپ انہی کے دشمن ہو گئے ہیں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:

 

إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا

"یقیناً اللہ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے تھے"۔ (مسلم)

 

اللہ کے رسول ﷺ نے یہ بھی فرمایا:

 

المسلم أخو المسلم لا يظلمه ولا يسلمه

"ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اس کو بے یار و مددگار چھوڑتا ہے"۔ (مسلم)

 

اور آپ لوگ حزب التحریر کے ممبران کو محض اس لیے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے، اور یہاں اللہ کا نظام یعنی خلافت قائم ہونی چاہئیے۔ ہمیں نوید بٹ کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ یہ ایجنسیاں ہمیں دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔ ہم سمیت تمام عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ نوید بٹ کو یہ حکومتی ادارے فوراً رہا کریں۔ اور یہ حکمران اور خفیہ اداروں میں موجود غدار جان رکھیں کہ وہ اپنے آقاؤں کے مفادات کے تحفظ کے لیے جان کی بازی بھی لگا دیں تو اس میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ اللہ اس نظامِ خلافت کو قائم کر کے رہے گا۔ یہ اللہ کا مسلمانوں سے وعدہ ہے۔اور یہ لوگ اللہ کے نور کو پھونکوں سے بجھا کر تو دکھائیں؟

 

يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلاَّ أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

"مگر اللہ اپنے نور کو مکمل کئے بغیر ماننے والا نہیں خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو"۔ (التوبہ:32)

وسلام

مسز نوید بٹ

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک