السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

ویڈیو : 9 مئی کو حزب التحریر اہل قوت کو ایک اہم اعلامیہ پیش کریگی  

بسم الله الرحمن الرحيم

 

امریکہ کے ساتھ پاکستانی حکمرانوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ ایک طرف توامریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پرائیویٹ فوجی تنظیمیں پاکستان کے طول و عرض میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کِلنگ کی مہم چلا رہی ہیں ، جبکہ دوسری طرف پاکستان کے غدار حکمران امریکہ کے ساتھ ''سٹریٹیجک مذاکرات‘‘ کے نام پر خطے میں امریکہ کے سٹریٹجک مقاصد کو پورا کرنے کے لیے قبائلی علاقوں میں فتنے کی جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امریکہ کے گرتے ہوئے تسلط کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ان حکمرانوں نے پاکستان کی مسلم افواج کی توپوں کا رُخ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی طرف کر دیا ہے ۔ جامعہ حفصہ، سوات اور جنوبی وزیرستان کے آپریشنوں کے بعد اب اورکزئی ایجنسی میں آپریشن جاری ہے۔ نیز یہ عندیہ بھی دیا جا چکا ہے کہ فوج جلد ہی شمالی وزیرستان کا رخ کریگی جس کے لئے امریکہ کئی مہینوں سے پاکستان پر دبائو ڈال رہا تھا۔ دوسری طرف بجلی کے مصنوعی بحران کے ذریعے عوام کو اپنے مسائل میں الجھا دیا گیا ہے تاکہ عوام امریکہ کی دہشت گردی پر مبنی جنگ اور انتشار پھیلاتی امریکی خفیہ ایجنسیوں اور بلیک واٹر کے خلاف مزاحمت نہ کر سکیں۔ یہی نہیں بلکہ ان غدارحکمرانوںنے پاکستان پر امریکہ کے شکنجے کوبرقراررکھنے کے لیے ملکی معیشت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیاہے اورپاکستان کے عوام غربت، بھوک، افلاس، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی چکی میں پِس رہے ہیں۔

مشرف دور میں کچھ حلقے یہ واویلا مچاتے نہ تھکتے تھے کہ اگر آج جمہوریت ہو تی تو وہ امریکی یلغار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ۔ لیکن جمہوریت کے دو سالوں نے ثابت کردیا ہے کہ آمریت ہو یا جمہوریت دونوں نظاموں میں استعمار اپنے مفادات میں قانون سازی کروا کر عوام کو غلام بناتا ہے۔ آمریت میں ایک شخص کو جبکہ جمہوریت میں ایک گروہ کو ساتھ ملا کر استعمار تمام سیاہ کو سفید کرتا ہے۔ آج بھی امریکی اڈے برقرار ہیں، تیل کی کمی کے باوجود ہم نیٹو کے ٹینکوں کو آدھی قیمت پر تیل فراہم کر رہے ہیں، ڈرون ہمارے ہی علاقے سے اڑ کر ہمارے ہی مسلمان بھائیوں کے پرخچے اڑا رہے ہیں اور بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کو بم دھماکے کرنے کے لئے حکومت ہی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بے شک جمہوریت اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیںجنہیں یکے بعد دیگرے استعمار استعمال کرتا ہے۔ عوام آج اس نظام اور اس نظام کے رکھوالوں سے تنگ آچکے ہیں۔ وہ جان چکے ہیںکہ یہ نظام مخصوص کرپٹ اور غدار افراد کی میوزکل چئیر ز کا نام ہے۔ وہ اس نظام کی رخصتی کا بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہ جان چکے ہیںکہ یہ سیکولر سرمایہ دارانہ نظام جو خود امریکہ اور یورپ میں آخری ہچکیاں لے رہا ہے مسلم امت کو خوشحالی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ امت جان چکی ہے کہ جس دن خلافت کے انہدام کے ذریعے اسلام کو ریاست اور اجتماعی زندگی سے الگ کیا گیا اسی دن سے مسلمان انتشار اور زبوں حالی کا شکار ہو گئے۔ مسلمانوں کی عدم مرکزیت، استعمار کا مسلمانوں کے امور پر کنٹرول، کفریہ نظام کا نفاذ اور اسلام کا عدم نفاذ ہی مسلمانوں کے تمام مسائل کی جڑ ہیں۔ اور خلافت علیٰ منہاج النبوۃ کا قیام ہی مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔

اے مسلمانو! بہت ہو چکا! عذر تلاش کرنے والے کے لیے اب کوئی عذر باقی نہیں رہا اور نہ ہی جوازڈھونڈنے والے کے لیے اب کوئی جواز بچا ہے۔ جوحکمرانوں کی خیانت اورغداری سے چشم پوشی کرے وہ بھی ان کے جرم میں شریک ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

﴿﴿ان الناس اذا راوا الظالم فلم یاخذوا علی یدیہ اوشک ان یعمھم اللّٰہ بعقاب﴾﴾

''اگر لوگ کسی ظالم کو ظلم کرتا دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب کوعذاب دے‘‘ ﴿ابودائو، ترمذی ، ابنِ ماجہ﴾

چنانچہ ہم حکمرانوں کی مدد کرنے والوں کے خبردار کرتے ہیںکہ وہ حکمرانوں کی اتباع میں اپنی آخرت خراب نہ کریں ۔ ہم اہل طاقت لوگوں کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ عراق کی مثال سے سبق سیکھیں جہاں اہل طاقت نے صدام کے ظلم پر خاموشی اختیار کی اور اس کا ہاتھ روکنے کے بجائے اس کی مدد کرتے رہے۔ پھر امریکہ کی آمد پر بھی عراق کے اہل طاقت خاموش رہے اور آج عراق کے عوام کو ان کی خاموشی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے اوربغداد کھنڈر کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اور اب امریکہ کی نظر پاکستان پر ہے اور وہ مختلف بحرانوں کے ذریعے پاکستان کے عوام اور اہل طاقت کو مصروف رکھے ہوئے ہے تاکہ اس خطے سے مسلم امت کی نشاۃ ثانیہ کے سفر کا آغاز نہ ہو سکے۔حزب التحریر ہی وہ جماعت ہے جو خلافت کے قیام کے ذریعے اس نشاۃ ثانیہ کے لئے چالیس سے زائد ممالک میں سرگرم عمل ہے۔ اور گویا وہ دیکھ رہی ہے کہ مسلم امت اسلامی خلافت کے قیام کے لئے تیار ہو چکی ہے۔ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اہلِ قوت فی الفور حرکت میں آئیں اور پاکستان کے 18 کروڑ مسلمانوں کو اس سنگین صورتِ حال سے نجات دلائیں اور پاکستان کو پوری امت مسلمہ کی وحدت کے لئے ایک مضبوط نقطۂ آغاز بنائیں۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اتوار9مئی 2010ئ کو اسلام آباد پریس کلب میںپاکستان کے اہلِ قوت کے لئے بے باک اعلامیہ پیش کریگی جس میں پاکستان کے تمام جملہ مسائل کا حل پنہاں ہے۔ اس ضمن میں حزب التحریر نے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر اہم شہروں میں ایک ماہ پر محیط عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیاہے۔ اس مہم کے دوران لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقسیم کئے جائیں گے، ہزاروں کی تعداد میں پوسٹرز اور سینکڑوں کی تعداد میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ عوام کو متوجہ کرنے کے لئے ایس ایم ایس، ای میل، فیس بک اور ویب سائٹس جیسے ذرائع کو بھی استعمال کیا جائیگا۔ نیز مساجد کے باہر بیانات دئے جائیں گے اور سیاسی، سماجی اور میڈیا کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کر کے 9 مئی کو پیش کئے جانے والے اعلامیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائیگا۔
ہم امت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ اس اعلامیہ کو مؤثر بنانے کے لئے حزب التحریر کا بھرپور ساتھ دیں۔ آپ میڈیا میں موجود مقتدر حضرات سے رابطہ کر کے انہیں اس اعلامیہ کو کوریج دینے پر آمادہ کریں۔ اس ضمن میں میڈیا کو خطوط، ٹیلی فون، ای میل اور ایس ایم ایس کئے جائیں تاکہ وہ اس اہم پروگرام کو خصوصی طور پر کوریج دیں۔ نیز امت میں موجود اہل طاقت افراد سے بھی رابطے کئے جائیں تاکہ وہ 9 مئی کو پیش کئے جانے والے اعلامیہ کو نہ صرف سنیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔ ہم میڈیا سے بھی مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ اس اعلامیہ کو پاکستان کے اہل قوت عناصر تک پہنچانے میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں۔

 

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک