الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

سانپ کا سر کچل دو: لاہور بم دھماکہ پاکستان کی سرزمین سے تمام بیرونی دشمن ایجنسیوں کے وجود کے خاتمے کا تقاضا کرتا ہے

 

سانپ کا سر کچل دو

 

  لاہور بم دھماکہ پاکستان کی سرزمین سے تمام  بیرونی دشمن ایجنسیوں کے وجود کے خاتمے کا تقاضا کرتا ہے   

حزب التحریر ولایہ پاکستان  27 مارچ 2016 کو لاہور کے ایک باغ میں  خوفناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے جہاں عیسائی حضرات عیسٹر کا تہوار منانے کے لئے  موجود تھے اور جس کے نتیجے ستر سے زائد لوگ جاں بحق ، دوسو پچاس  زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے

 

Read more...

صرف خلافت ہی کشمیر کو آزادی دلائے گی کشمیر کے مسلمان ہندو جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے جہاد کا انتظار کررہے ہیں

ہندو ریاست نے ایک بار پھر کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم  وستم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔ 8 جولائی  بروز جمعہ مجاہد   برہان ونی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے مظاہروں میں اب تک بیس سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہید اور کئی کشمیری رہنماوں کو قید کردیا ہے۔ اس بھارتی وحشت اور درندگی کے خلاف راحیل-نواز حکومت کے دفتر خارجہ نے ایک روایتی بیان جاری کردیا  کہ،"ونی اور دیگر کئی معصوم کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔اس قسم کے ظالمانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے بہادرلوگوں کو اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے"۔

Read more...

امریکی راج ختم کرو، خلافت قائم کرو مسلمانوں اور اسلام کے خلاف راحیل اور اس کی غداری کی امریکہ تعریف کررہا ہے

امریکی سینٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان مکین، جس نے 4 جولائی 2016 کو پاکستان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کی ، نے 7 جولائی 2016 کواے آر وائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک اچھے رہنما اور انسان ہیں، " جو اچھا دماغ رکھتے ہیں اور فوجی امور کے ساتھ ساتھ شہری امور پر بھی عبور رکھتے ہیں"۔ جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ وہ پاکستان آرمی چیف راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی قیادت کرتے رہیں گے۔ امریکی سینیٹر نے مسلم دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے سربراہ  کی تعریف و توصیف  اس وقت کی جب اسے فوجی قیادت نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرایا

Read more...

راحیل-نواز حکومت امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہی نہیں چاہتی امریکہ کی بھارتی حمایت کے باوجود راحیل-نواز حکومت امریکہ سے وفاداری نبھا رہی ہے

23 جون 2016 کو پاکستان و افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغان امن مذاکرات میں بھارت اور ایران کو بھی اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ، "پاکستان افغانستان میں مفاہمت  اور بات چیت  کے عمل سے اب بھی جڑا ہوا ہے"۔  11/9 کے بعد مشرف کی جانب سے لیے جانے والے بدنام زمانہ یو ٹرن کا یہ جواز دیا گیا تھا کہ اگر پاکستان امریکہ کی حمایت نہ کرتا تو امریکہ افغانستان میں بھارت کو کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کردیتا۔ مشرف کےبعد  کیانی-زرداری حکومت اور پھر راحیل-نواز حکومت نے بھی اسی منتر کو پڑھ پڑھ کر پاکستان کے دروازے، افغانستان ، پر اسلام اور پاکستان کے دشمن امریکہ کے قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے معاشی اور فوجی وسائل کو امریکہ کی جنگ میں جھونک دیا۔

Read more...

خلافت کی دعوت کو بدنام کرنا گناہ ہے حکومت کا جھوٹ شائع کر کے میڈیا اپنی ساکھ خراب کرتا ہے

جس دن حزب التحریر ولایہ بنگلادیش نے مجرم حسینہ کی حکومت کو  اپناخصوصی پیغام جاری کرکے ہلا کر رکھ دیا ، اس کے اگلے ہی دن ڈان اخبار نے  ایک کھلے بہتان پر مبنی رپورٹ 18 جون 2016 کو شائع کی جس میں کہا گیا تھا کہ،" حزب التحریر (حریت کی جماعت) ایک بین الاقوامی عسکریت پسند گروہ ہے جسے بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں کالعدم قرار دیا گیا ہے"۔  حزب التحریر پر  عسکریت پسند گروہ ہونے کا الزام لگا کر ڈان اخبار نے اپنے پڑھنے والوں کے سامنے خود اپنی ساکھ خراب کی ہے

Read more...

خلافت کے داعیوں کو اغوا کر نا جرم ہے راحیل-نواز حکومت کی اغوا کرنے کی پالیسی خلافت کے منصوبے کی خلاف اس کی کمزوری کو ثابت کرتی ہے

رمضان کے مہینے   میں جب شیاطین کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا جاتا ہے، راحیل-نواز حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بے خوف ہو کر خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت  خود کو مظلوموں کی بددعاوں کا مستحق بنا رہی ہے لیکن اس کو نہ تو مظلوم کی دعا کی طاقت اور نہ ہی  ان کےروضوں کی پروا ہے۔    امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تذلیل کرنے اور بھارت کو پاکستان کے خلاف مضبوط کرنے کے باوجود حکومت امریکہ کی خوشنودی کے لئے  پاکستان میں اسلام اور خلافت کے داعیوں کے خلاف حکومت ظلم و ستم میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک