پشاور میں کیانی کے غنڈوں نے رکن حزب التحریر کو اغوا کر لیا حزب التحریر کے شباب کا اغوا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
آج دوپہر پشاور، حیات آباد فیز 3 میں واقع خٹک مارکیٹ سے رکن حزب التحریر ڈاکٹر ذوالفقار کوجنرل کیانی کے غنڈوں نے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے کر واپس گھر جا رہے تھے۔ ایک طرف جنرل کیانی قوم سے یہ اپیل کرتا ہے کہ جب تک کسی پر الزام ثابت نہ ہو جائے اس کو مجرم نہ سمجھا جائے لیکن حزب التحریر کے شباب کو ان کے بچوں کے سامنے اس طرح اغوا کیا جاتا ہے جیسے وہ جیل توڑ کر بھاگے ہوئے مفرور مجرم ہوں۔ دراصل جنرل کیانی کی اس امت اور اس کی افواج کے خلاف غداریاں امت اور افواج دونوں پر واضع ہو چکی ہیں اور اب خلافت کے قیام کی پکار بھی امت اور اس کی افواج کی پکار بن چکی ہے۔
اس صورتحال سے گھبرا کر پہلے جنرل کیانی نے 5 نومبر کو ایک دھمکی آمیز بیان جاری کیا لیکن اس کے باوجود حزب کی مسلسل تیز تر ہوتی سیاسی جد و جہد سے خوفزدہ ہو کر اب جنرل کیانی ان غلیظ ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور حزب کے شباب کو جو سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے نظام خلافت کے قیام کی پر امن سیاسی جد و جہد کر رہے ہیں، ان کے معصوم بچوں کے سامنے اٹھا کر حزب اور اس کے شباب کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے۔ اس وقت نہ صرف حزب کے شباب کو اغوا کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بھی قائم کیے جا رہے ہیں جس کی تازہ مثال کل لاہور میں ڈیفنس اے کی پولیس کی جانب سے حزب کے پانچ شباب کے خلاف نفرت انگیز پوسٹر لگانے کے الزام میں مقدمے کا اندراج ہے جبکہ ایسا کوئی واقع سرے سے پیش ہی نہیں آیا۔ حزب التحریر جنرل کیانی کو یہ بتا دینا چاہتی ہے کہ نہ تو اس سے قبل پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کا اغوا اور شباب کے خلاف سینکڑوں جھوٹے مقدمات حزب اور اس کے شباب کو خوفزدہ کر سکے ہیں اور نہ ہی اب ڈاکٹر ذوالفقار کا اغوا اور لاہور میں جھوٹے مقدمات کا اندراج حزب کی جد و جہد میں کسی کمی کا باعث بنیں گے۔
حزب التحریر نے پاکستان، اس کی عوام اور افواج کے خلاف جنرل کیانی کی غداریوں کو مزید بے نقاب کرنے کے لیے ایک پمفلٹ جاری کر دیا ہے جس کا عنوان ہے "اے کیانی! یہ تم ہو جو پاکستان کو کمزور کر رہے ہو اور خود کو اپنی قوم سے جدا کر رہے ہو کیونکہ تم اس خلافت کے قیام کو روک رہے ہو جسے مسلمان اپنا نظام سمجھتے ہیں"۔
جنرل کیانی یہ جان لے کہ اسلام، اس امت اور اس کی افواج کے خلاف کفار کی مدد و معاونت کر کے اس نے انتہائی گھاٹے کا سودا کیا ہے کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا وعدہ ہے کہ خلافت قائم ہو کر رہی گی۔ لہذا اس کے لیے صرف دو ہی راستے ہیں یا تو افواج پاکستان کی قیادت سے سبکدوش ہو جائے اور ان مخلص لوگوں کے لیے راستہ چھوڑ دے جو پاکستان سے کفریہ سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی راج کا خاتمہ کر کے خلافت کے قیام کے ذریعے اللہ کے دین کو نافذ کرنا چاہتے ہیں یا پھر اس امت، اس کی افواج اور سب سے بڑھ کر اللہ سبحانہ و تعالی کے غیض و غضب کا شکار ہونے کی تیاری کر لے۔
ثم تکون الخلافة علی منھاج النبوة
"پھر نبوت کے نقشِ قدم پر یہ خلافت قائم ہو گی۔" (مسنداحمد)
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان
شہزاد شیخ