الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ازبکستان

ہجری تاریخ    19 من جمادى الأولى 1445هـ شمارہ نمبر: 06 / 1445
عیسوی تاریخ     اتوار, 03 دسمبر 2023 م

پریس ریلیز
*ازبکستان کی جیلوں میں ایک اور شہید کا سوگ*

 

 

شدید غم و رنج کے ساتھ ہم اپنے ملک کے مسلمانوں بالخصوص امت مسلمہ کے ساتھ سوگوار ہیں۔ حزب التحریر کے ایک اور رکن جو حزب کے شہداء کی صف میں شامل ہوئے اور رفیقِ اعلیٰ سے جا ملے ہیں۔ ہمارے بھائی، نگمونوف ایوب خان اسماعیلووچ، جو حزب التحریر کے رکن تھے، 2 دسمبر بروز ہفتہ نوائی شہر کی جیل نمبر 64/46 میں شہید کر دئیے گئے ہیں۔


ہمارے بھائی ایوب خان 2 اگست 1975 کو پیدا ہوئے اور وہ تین بچوں کے باپ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 24 سال ازبکستان کی مختلف جیلوں میں ناحق گزارے اور بالآخر نوائی کے عقوبت خانے میں مظالم سے شہید ہو گئے۔ ہمارے بھائی کی نماز جنازہ اگلے دن ظہر کی نماز کے بعد جامعة مسجد علی میں ادا کی گئی۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایوب خان کے بھائیوں یوسف، سلیمان، یونس اور یعقوب جان نے محض اپنے ایمان کی وجہ سے اپنی زندگیوں کے تقریباً 20 سال ظالم ازبک حکومت کے دباؤ میں انتہائی کٹھن حالات اور سختیوں میں گزارے۔ تاہم اس ظالم حکومت نے ایوب خان کو رہا نہ کیا۔ انہیں 1999 میں قید کی سزا دی گئی جب ازبکستان میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ اپنے عروج پر تھا۔ طرح طرح کی اذیتیں برداشت کرنے کے بعد بالآخر انہیں جیل سے مردہ حالت میں رہا کیا گیا۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود کہ ایوب خان کی موت پھیپھٹروں کی سوزش کی وجہ سے ہوئی، ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ اس حکومت کے ایجنٹوں نے ہمارے بہت سے بھائیوں کو پہلے بھی اسی قسم کی تشخیص کے ساتھ اُن کے خاندانوں کو لوٹایا تھا جبکہ ان کی لاشیں زخموں سے بھری ہوئی تھیں اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر دفنانے پر مجبور کیا گیا، تاکہ کوئی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھا پائے۔


یہ بات مشہور و معروف ہے کہ ازبکستان کی حکومت نے یہودی کریموف کے جابرانہ اور قاتلانہ دور میں حزب التحریر کے بہت سے ارکان کو قید و بند میں ڈالا اور سینکڑوں قیدیوں کو تفتیش کے دوران یا جیلوں میں قتل کر دیا گیا۔ اللہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان سے راضی ہو! 2016 میں خونخوار ظالم کریموف کی موت کے بعد اور میرضیایف کے دور میں حزب التحریر کے بہت سے شباب کو رہا کیا گیا لیکن آج بھی وہ سینکڑوں کی تعداد میں جیلوں میں قید ہیں۔ ان کی سزاؤں میں بار ہا بار توسیع کی جا چکی ہے اور نتیجتاً ان میں سے بیشتر2035ء تک جیل میں ہی رہیں گے۔ گزشتہ کچھ برسوں سے ہمارے شباب کے گھروں پر "چھاپوں" کا سلسلہ جاری ہے، اور جیلوں سے منسلک قومی سلامتی کے افسران ایک خاص منصوبے کے تحت یہ طے کرتے ہیں کس کو کب سزائے موت دینی ہے اور یہ سب جرائم وہ اپنی ذاتی نگرانی میں کرواتے ہیں۔ میرضیایف کے دورِ حکومت میں ان ظالم افسران کو جیلوں کے معاملات سے الگ کر دیا گیا ہے مگر پھر بھی جابر کریموف کے سدھائے ہوئے ایسے لوگ ابھی بھی موجود ہیں۔ ظالم و جابر ہمارے بھائیوں کو چوتھائی صدی کے لئے جیلوں میں ڈال کر بھول گئے، لیکن امت اور ان کو یاد رکھنے والے بھائی انہیں کبھی نہیں بھولیں گے! ہم ازبکستان کی حکومت کو یاد دلاتے ہیں کہ تم امتِ مسلمہ کے بہادر جوانوں کی شہادتوں، خاص طور پر حزب التحریر کے شباب جو جیلوں میں شہید کئے جا رہے ہیں، اور وہ جو تمہارے عقوبت خانوں میں قید ہیں، ان سب کے لئےجوابدہ ہو گے! یقیناً اللہ کے اذن سے قائم ہونے والی خلافت جلد ہی تم سے حساب لے گی۔ بیشک اللہ کی پکڑ بہت سخت اور دردناک ہے!


ہم اللہ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے بھائی ایوب خان کو شہداء کے سردار حمزہ بن عبدالمطلب کے ساتھ شامل فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جس کا اللہ نے اپنی راہ میں شہید ہونے والوں سے وعدہ کیا ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ، ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔ ہم اپنی مخلصانہ دعاؤں کے ساتھ ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

 

﴿مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً﴾

”اہل ِایمان میں وہ جواں مرد لوگ بھی ہیں جنہوں نے وہ عہد سچا کر دکھایا جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا پس ان میں سے کچھ تو اپنی نذر پوری کرچکے اور ان میں سے کچھ انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے ہرگز اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی‘‘۔ )احزاب:23)

 

ازبکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ازبکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک