الجمعة، 17 رجب 1446| 2025/01/17
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: 23/36
عیسوی تاریخ     اتوار, 02 اگست 2015 م

پریس ریلز

اردنی حکومت کے سیکیوریٹی کے ادارے کڑوا سچ سننے کی طاقت نہیں رکھتے

 

جمعہ31 جولائی2015 کو اردنی حکومت کے سیکیوریٹی ادارے نے حزب التحریر کے ایک شاب کو گرفتار کر لیا۔ بھائی محمد خطاب العمری( ابو ایاد) کو نماز جمعہ کے بعد الجبیہ کے علاقے میں مسجد التلاوی کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے حق کی صدا بلند کی جس کو اس مسجد کے اندر ڈیوٹی پر موجود سیکیوریٹی اداروں کے اہلکار برداشت نہیں کر سکے۔ بھائی العمری نے اللہ کی رضا کی خاطر کہا کہ ، "القدس پر اس وقت قبضہ کیا گیا تھا جب وہ اردنی حکومت کی نگرانی میں تھا،مسجد اقصی کو اس وقت روندا گیا جب یہ اردنی حکومت کے ماتحت تھی اور القدس اور الاقصی کو کھو دینے کے بعد اردنی حکومت نے مسجد اقصی کی مرمت اور اور اس میں قالین بچھانے پر ہی اکتفا کیا جبکہ اس پر شرعی فرض تھا کہ وہ اس کی مکمل آزادی کے لیے فوج کو حرکت میں لاتی"۔ انہوں نے نمازیوں کے سامنے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس فرمان کی تلاوت کی

 

﴿أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ لَا يَسْتَوُونَ عِندَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ﴾

" کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کی تعمیر کو اس شخص کے برابر سمجھا ہے جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتا ہے اور اللہ کی راہ میں جہاد کر تا ہے،یہ تو اللہ کے نزدیک برابر نہیں اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا"(التوبہ:19)۔

 

اے مسلمانو!

کیا القدس وغیرہ اس وقت اردنی حکومت کے نگرانی میں نہیں تھے جب ان پر قبضہ کیا گیا؟

کیا مسجد اقصی اس وقت اردنی حکومت کے ماتحت نہیں تھی جب اس کو چھینا گیا؟

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اردنی حکومت مسجد اقصی کی مرمت اور قالین بچھانے کے علاوہ اس کے لیے کچھ نہیں کرتی؟

کیا اردنی حکومت نے یہود کی جانب سے باربار مسجد کو روندے پر مذمت اور اور یہودی ریاست کے خلاف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کبھی کچھ کیا ہے؟

اے مسلمانو! یہ وہ کڑوا سچ ہے جس کو اردنی سیکیوریٹی اداروں کے اہلکار تمہارے بھائی محمد خطاب العمری کی زبان سے سننے کی طاقت نہیں رکھتے اس لیے ان کو گرفتار کر لیا اور سخت زبان استعمال کرنے کا الزام لگا کر ان کو "مارکا" جیل بھیج دیا ۔

 

﴿إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا﴾

"بے شک اللہ ایمان والوں کا دفاع کر تا ہے"(الحج:38)۔

 

ہر زمانے کی اپنی خاصیت اور جوان مرد ہو تے ہیں۔

 

ولایہ اردن میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک