الجمعة، 17 رجب 1446| 2025/01/17
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: 06/36
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 01 اگست 2015 م

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عراقی حکومت کی نااہلی کی اصل وجہ سرمایہ دارانہ نظام اور قابض کفار کی اطاعت و وفاداری ہے

 

چند دن قبل عراقی حکومت کا قابض کافر امریکی انتظامیہ کی اطاعت کرنے کے خلاف لوگوں کا ایک گروہ بغداد میں سڑکوں پر نکل آیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ اور پڑھے لکھے معززین حکومت کی دھوکہ پر مبنی پالیسیوں کے خلاف نکلے ۔ یہ وہ پالیسیاں ہیں جو لوگوں کی خواہشات اور مفادات کا استحصال کرتی ہیں لیکن یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا تھا اگر کچھ دنیا دار علماء نے فتوے نہ دے رکھے ہوتے جو اس حکومت کے حق میں بیانات دیتے ہیں اور لوگوں کو اس بات پر راضی کرتے ہیں کہ وہ اس حکومت کو ووٹ دیں تا کے اسے قانونی حیثیت حاصل ہو اور ان لوگوں کے ذریعے عوام کو بےوقوف بنایا جائے جو امریکی ٹینکوں پر بیٹھ کر آئے ہیں۔

 

اگرچہ لوگوں کے مطالبات سادہ تھے جیسے ملازمتیں، بجلی اور صاف پانی کی فراہمی، تنخواوں میں کمی نہ کرنا اور ان کی ادائیگی وغیرہ جنہیں حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایسا صرف حکومتی اہلکاروں کی بد انتظامی یا بدعنوانی کی وجہ سے ہی نہیں ہورہا بلکہ یہ تو ثانوی وجوہات ہیں کیونکہ اصل وجہ تو اس حکومت کی خود سے فیصلے کرنے کی صلاحیت سے مکمل عاری اور خود مختار نہ ہونا ہے۔ عراق پر حملے کے وقت سے ہی اس حکومت کا بس ایک ہی کرنے کا کام ہے اور وہ بھی لوگوں کے لئے نہیں بلکہ امریکی سرمایہ دارانہ نظام کے لئے عراق کی دولت اور وسائل کو لوٹنا۔ حکومت کو لوگوں کی بنیادی ضروریات تک کو پورا کرنے کا خیال نہیں ہے بلکہ انہوں نے عراق اور اس کے عوام کو اس کے اپنے بیٹوں کے خون کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔

 

تقریباً ایک سال قبل داعش کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ عراق کی وسیع علاقے پر قابض ہو جائے تا کہ عراق کے عوام پر عراق کو تین کمزور اور نازک حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کو تھوپا جاسکے ۔ عراقی حکومت نے داعش سے لڑنے کے لئے اتحاد بنایا جس نے عراق کے بجٹ کو مزید کم کردیا۔ بجائے اس کے کہ اتحادی ممالک کے بجٹ پر داعش سے لڑنے کا بوجھ ڈالا جاتا ، عراقی حکومت نےاپنے بجٹ میں کفایت اور سادگی کی پالیسی کو روشناس کرایا تا کہ جنگ کے لئے اتحادی ممالک کو وسائل فراہم کیے جاسکیں۔ حکومت نے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ، تنخواوں میں کمی اور شہری و فوجی اداروں سے لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بنیادی ضروریات کے امور میں اس قدر بد انتظامی کی گئی کہ پانی، بجلی اور خوراک بھی میسر نہیں سوائے ان چند لوگوں کے جن کے پاس راشن کارڈز ہیں۔

 

اصل خرابی یہ نہیں ہے کہ ایک بدعنوان اور نااہل جماعت کو لوگوں کے امور کی نگہبانی کرنے کے لئے ان کی گردنوں پر سوار کردیا گیا ہے بلکہ یہ اس وجہ سے ہے کہ حکومت لالچی سرمایہ دار امریکی انتظامیہ کی ہی ایک مہرہ ہے جو اپنے ہر طرز عمل سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین کی دشمن ہے اور جو حالیہ دنوں میں داعش کے مفروضوں پر مبنی جرائم کو خلافت کے قیام کی دعوت کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے جو درحقیقت مسلمانوں کے لئے عزت اور تحفظ کا باعث ہو گی۔

 

لہٰذا اے عراق کے مسلمانو! جو امر تمہاری صورتحال کو تبدیل اور مسائل کو ختم کرسکتا ہے وہ یہ ہے کہ تم مضبوطی سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی رسی کو تھام لو اور رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق اسلامی خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریرکے ساتھ کام کرو۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ﴾

"اے ایمان والو! اللہ اور رسول(ﷺ) کی پکار پر لبیک کہو، جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے۔ اور جان لو کہ اللہ کا حکم آدمی اور اس کے دل کے ارادوں میں حائل ہوجاتا ہے اور یہ کہ تمہیں اسی کی جانب لوٹنا ہے"(الانفال:24)

 

ولایہ عراق میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک