المكتب الإعــلامي
ولایہ بنگلادیش
ہجری تاریخ | 22 من ربيع الاول 1360هـ | شمارہ نمبر: 8 / 1441 |
عیسوی تاریخ | منگل, 19 نومبر 2019 م |
پریس ریلیز
بابری مسجد کے حق میں مظاہرے کر نے پر حزب التحریر کے کارکنوں اور سپورٹرز کی گرفتاریاں:
حسینہ واجدحکومت بنگلادیش میں مشرک بھارت کے مفادات کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی قابل مذمت کوشش کررہی ہے
بنگلادیش میں مشرک بھارت کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے حسینہ واجد حکومت نے گھبرا کر 16 نومبر 2019 کو حزب التحریر کے پانچ کارکنوں اور سپورٹرز کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے علاقےمیں دوستوں سے گفتگو کررہے تھے۔ یہ بات یاد رہے کہ 15 نومبر 2019 بروز جمعہ حزب التحریر ولایہ بنگلادیش نے ڈھاکہ اور چٹاگانگ کی کئی مساجد کے باہر مظاہرے اورریلیاں منعقد کی تھیں۔ یہ مظاہرے اور ریلیاں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بھارتی 'ہندتوا' جارحیت اور اس جارحیت کے سامنے حسینہ حکومت کے جھک جانے کے خلاف کیے گئے۔ان مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے بینرز پر تحریر تھا:" موجودہ حکومت کو ہٹانا جو کہ بھارتی ہندوتوا کے سامنے مکمل طور پر جھک گئی ہے اور بابری مسجد کی عزت کی بحالی کا واحد حل خلافت راشدہ کا دوبارہ قیام ہے"۔ اس غدار حکومت نے مخلص اور پُرامن حزب کے سیاسی کارکنان کی سیاسی سرگرمیوں کو "تباہ کن" قرار دیا جن کا مقصد امت کے خلاف بھارتی ہندتوا کی سازشوں کو بےنقاب کرنا ہے! اشتعال انگیز امر تو یہ ہے کہ امت اور بابری مسجد کی عزت کی بحالی کے لیے خلافت کے قیام کی دعوت کو "امن و امان کی صورتحال کو خراب " کرنے کی کوشش قرار دیا جائے۔ ان مجرمانہ گرفتاریوں کے ذریعے حسینہ واجد حکومت نے امت کو صاف اور واضح طور پر بتادیا ہے کہ اس کی حکومت مشرک بھارت کے مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کے مظاہروں کو برداشت نہیں کرے گی چاہے وہ مظاہرے پُرامن ہی کیوں نہ ہوں۔ اور یہ ہم نے حکومتی غنڈا لیگ، جس کوعرف عام میں بنگلادیش چھترا لیگ کہتے ہیں، کے ہاتھوں بی یو ای ٹی کے طالب علم ابرار کے قتل میں دیکھی جس نے فیس بک پر بھارت پر صرف تنقیدہی کی تھی۔
حزب التحریر ایک بار پھر حسینہ حکومت کو یاد دہانی کراتی ہے: یہ سوچنا بھی مت کہ تمہارے حقیر اقدامات لوگوں کی آوازوں کو دبا دیں گے یا یہ کہ حزب التحریر کے بہادرکارکنوں اور سپورٹرز کے ارادوں کو توڑ ڈالیں گے! اب لوگ پہلے سے زیادہ باخبر اور ہوشیار ہوگئے ہیں،تمہارا نقاب ہٹ گیا ہےاور تمہارا غدارانہ چہرہ بےنقاب ہو چکا ہے۔ حزب التحریر کے اراکین اورشباب اپنے رب، اللہ عز وجل، کے ساتھ کیے گئے عہد سے وفادار رہیں گےاور کفار، مشرکوں اور ان کے وفادار ایجنٹوں کی اس امت اور اس کے دین کے خلاف سازشوں اور غداریوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
ہم حسینہ حکومت کے غنڈوں کو خبردار کرتے ہیں جو سیکیورٹی ایجنسیوں میں کام کررہے ہیں کہ ہوشیار رہو! تم حزب التحریر کے مخلص داعیوں کے خلاف گرفتاریوں اور تشدد کی صورت میں جو جرائم کررہے ہو ان کا جواب تمہیں ضرور ملے گا۔ یہ صرف وقت کی بات ہے جب حسینہ حکومت کو اس کے جرائم کی سخت سزا ملے گی جس کی وہ مستحق ہے۔ دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے ساتھ ہی ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی۔ اور یاد رکھو کہ حسینہ کی اطاعت میں خلافت کے داعیوں کو گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنا کر تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہو کیونکہ یہ اس کا وعدہ ہے کہ جو بھی اس دنیا میں ایمان والے کوظلم و ستم سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتاہے وہ یوم آخرت کی خوفناک دہشت کا سامنا کرے گا۔ لہٰذا تم نے جو گناہ کیے ہیں ان پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے توبہ مانگواور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی پرامن تحریک کی حمایت کرو اور اس کا طریقہ یہ ہے حزب التحریر کے مخلص داعیوں کے خلاف ظالم حسینہ حکومت کے احکامات اس کے منہ پردے مارو۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ
" جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کیلئےدوزخ کا عذاب ہے اور ان کیلئے جلائے جانے کا عذاب ہے"(البروج 85:10)۔
ولایہ بنگلا دیش میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ بنگلادیش |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: www.khilafat.org |
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info |